عظمیٰ خان کیس اور ڈرامہ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کی کہانی۔۔۔شوبز ستاروں میں کون ہے عظمیٰ کے ساتھ اور کون ہے خلاف

image


حالیہ دنوں میں فلمسٹار عظمیٰ خان پر تشدد کیس نے ٹرینڈنگ پر حکومت کی اور دو طرح کی رائے سامنے آئیں ایک وہ جن کی نظر میں عظمیٰ خان گھر کو توڑنے والی ایک ایسی عورت تھی جسے یہ سزا ملنا بالکل صحیح تھا۔۔۔اور دوسری رائے میں عظمی خان وہ مظلوم لڑکی ہے جس پر گھر میں گھس کر تشدد کیا گیا اور قانون کو ہاتھ میں لے کر اس پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔۔۔لیکن شوبز ستاروں میں بھی ان دو رائے کا بٹوارہ ہوا۔۔۔کچھ کو لگا کہ صحیح ہوا اورکچھ کو لگا کہ یہ بہت ہی غلط تھا۔۔۔بہت سارے لوگوں کا ماننا تھا کہ ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ میں مہوش پیسے کی خاطر شہوار کے ساتھ رہنے لگی اور جب شہوار کی بیوی نے آکر مہوش کو تھپڑ مارا تو سب خوش ہوئے کہ اچھا ہوا۔۔۔پھر جب عظمیٰ خان کی پٹائی ہوئی تو سب کو برا کیوں لگ رہا ہے۔۔۔

زینب قیوم
زینب قیوم یعنی زی کیو نے اس واقعے میں قصور وار عظمیٰ خان کو ہی قرار دیا۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ اس ویڈیو میں جو بھی ہوا وہ غلط تھا یا صحیح یہ تو نہیں پتہ لیکن سب سے پہلے اس گھر میں جو بھی ہوا وہ حلال تھا یا حرام۔۔۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ﷲ بہترین منصف ہے اور سب سے پہلے تو یہ دیکھنا ہے کہ ہمیں کب حلال اور حرام میں فرق پتہ چلے گا، باقی باتیں تو بعد کی ہیں۔۔۔ان کی اس پوسٹ کو عظمیٰ خان کے سپورٹرز کے سامنے ایک بہت بڑی ٹکر کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔۔۔

image


ارمینہ رانا خان
ارمینہ رانا خان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ریلیشن شپ ایک پرائیوٹ چیز ہے اور قانون ایک پبلک چیز ہے۔۔۔کسی کے پرائیوٹ گھر میں بلا اجازت مسلح افراد کے ساتھ گھس کر تشدد کرنا اور ان لوگوں پر جو نہتے ہیں۔۔۔سراسر نا انصافی ہے اور میں عظمیٰ خان کے ساتھ ہوں۔۔۔

image


رافعہ رفیق
میزبان رافعہ رفیق نے اپنے فیس بک پر عظمیٰ خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ تمام ْخواتین جو کسی شادی شدہ مرد کی زندگی میں داخل ہوتی ہیں سب کچھ جانتے ہوئے بھی ان کے ساتھ ہمدردی نہیں کی جاسکتی۔۔۔اگر اتنا ہی صحیح ہیں تو چھپ کر کیوں ملتے ہیں۔۔۔عثمان ملک جیسے مرد اپنی بیویوں کو اعتماد میں لے کر کیوں نہیں ملتے ایسی عورتوں سے۔۔۔یقیناً ایسی خواتین کی حمایت میں بولنا بالکل غلط ہے۔۔۔

image


عثمان خالد بٹ
عثمان خالد بٹ نے اس واقعے پر غم اور غصے کا اظہار کیا اور ان کی نظر میں قانون کو ہاتھ میں لے کر کسی کے گھر پر دھاوا بولنا سراسر نا انصافی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: