دوست بن کر وار کردیا۔۔۔صدف کنول کی شادی نے دوستی پر سے اعتبار کھو دیا

image


بے شک شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے اور اس رشتے کو اور خوبصورت بناتا ہے وہ اعتماد اور پیار جو دونوں لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے پر کرتے ہیں۔۔۔لیکن کیا وجہ ہے کہ حال ہی میں ہونے والی شادی جو صدف کنول اور شہروز سبزواری کے درمیان ہوئی ایک سوال بن کر رہ گئی ہے۔۔۔

اس شادی کو لے کر انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ فینز میں بھی ملی جلی کیفیات ہیں۔۔۔کچھ عرصہ قبل صدف کنول نے اور شہروز سبزواری نے اس رشتے کے وجود تک سے انکار کیا تھا۔۔۔اور یہ کہا تھا کہ یہ دوستی صرف اس پرفارمنس کی حد تک ہی تھی جو ہم نے ایوارڈ میں کی۔۔۔لیکن اندر کی رپورٹ کے مطابق سائرہ شہروز کو اس بات کی اچھی طرح خبر تھی کہ شہروز سبزواری کے دل میں صدف کنول کے لئے ایک خاص جگہ بن چکی ہے۔۔۔
 

image


یہ وہی صدف کنول ہیں جنہوں نے حسن شہریار یاسین کے شو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں بار بار محبت ہوجاتی ہے اور آج کل بھی یہ کسی کو پسند کرنے کی جسارت کر چکی ہیں۔۔۔پھر شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان دوست بن کر آئیں اور ان کے پوسٹ پر اکثر دونوں کی جوڑی کی تعریفیں بھی کیں۔۔۔لیکن یہ دوستی کسی خاص مقصد کے تحت تھی۔۔۔یہ مقصد سائرہ شہروز پر ایک دم ہی واضح ہوا اور جب ہوا تو شہروز نے اپنی اس غلطی کا اعتراف بھی کیا۔۔۔لیکن سائرہ کے لئے یہ سب برداشت کے قابل نہیں تھا اور انہوں نے اپنے راستے الگ کرلئے۔۔۔

بہروز سزواری اور ان کی اہلیہ سفینہ بہروز بہت چاؤ اور محبت سے سائرہ کو لے کر آئے تھے لیکن اکلوتے بیٹے کی محبت کے سامنے ہر بات بیکار نظر آرہی تھی۔۔۔ان دونوں نے بہت کوشش کی اس رشتے کو سنبھالنے کی اور ایک ویڈیو میں بہروز سبزواری نے یہ بھی کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور سائرہ کچھ دنوں میں گھر بھی آجائیں گی۔۔۔شہروز نے بھی خود کو حالات کے پیش نظرمعصوم ثابت کرکے ہر اس شخص کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی جو ان کے اور صدف کے رشتے پر آواز اٹھارہا تھا اور سائرہ اور ان کی علیحدگی کی خبروں کو اچھال رہا تھا۔۔۔
 

image


انہوں نے کہا کہ آپ لوگ صدف کنول کو بدنام نا کریں اور یہی شہروز نے اپنے والد سے بھی کہلوایا۔۔۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ سائرہ اکثر چلی جاتی ہیں اپنے گھر اور ہم صرف علیحدہ ہوئے ہیں یہ رشتہ ابھی باقی ہے۔۔۔پھر آہستہ آہستہ ہر بات پر سے پردہ اٹھنے لگا

سائرہ شہروز واپس سائرہ یوسف بن گئی یعنی کوئی بھی واپسی کا راستہ تھا ہی نہیں۔۔۔صدف کنول کھل کر اپنے پوسٹ میں اظہار محبت کرنے لگیں اور شہروز سبزواری کی امی کے دل کے بھی قریب ہوگئیں۔۔۔سالگرہ پر ان کو وش بھی کیا اور پھر صدف کی تصاویر پر شہروز سبزواری کے دل بھی بننے لگے۔۔۔اور آخرکار یہ ثابت ہوگیا کہ وہ جو دوست بن کر دونوں کے درمیان آئی تھی۔۔۔اس نے پیٹھ پر وار کر کے خود اپنی جگہ بنا لی۔۔۔لیکن سائرہ یوسف نے اس بات کو نا تو اہمیت دی اور نا ہی اپنی بیٹی پر اس کا کوئی اثر آنے دے رہی ہیں۔۔۔۔کیونکہ گریس خاموشی میں ہی ہے۔۔۔
 

YOU MAY ALSO LIKE: