اپنے کام سے کام رکھو۔۔۔شہروز سبزواری کے دفاع میں شوبز ستارے کھڑے ہوگئے

image


شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں جو ہر موضوع پر اپنی رائے ضرور دیتے ہیں اور کچھ خود کو اپنی حد تک ہی محصور رکھتے ہیں۔۔۔لیکن جیسے ہی شہروز سبزواری اور صدف کنول کے نکاح کی تصویر سامنے آئی تو لوگوں کی تنقید پر بہت سارے ستاروں نے آواز اٹھائی۔۔۔سائرہ یوسف کے حق میں بولنے والے بھول گئے کہ ابھی تک سائرہ نے نا تو خود کو مظلوم کہا اور نا ہی اس رشتے پر کوئی واویلا مچایا۔۔۔پھر یہ ہجوم کہاں سے اٹھ کر آیا۔۔۔شوبز ستاروں نے ایسے لوگوں کی اور ایسے سلیبریٹیز کی خوب کی کھنچائی۔۔۔

فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی یوں بھی اکثر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہی رہتے ہیں۔۔۔کبھی ملکی حالات پر تو کبھی اپنے جذبات پر۔۔۔لیکن جیسے ہی لوگوں نے شہروز اور صدف کنول کے بارے میں بولنا شروع کیا۔۔۔انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے سوشل میڈیا میں ہر تنقید کرنے والے کو اپنے انداز میں مخاطب کرکے کہا کہ ہم تو سمجھے تھے کم ہوں گے لیکن یہاں تو ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔۔۔اپنے مسئلے حل کرو اور دوسروں کے معاملات سے دور ہی رہو۔۔۔یہ الفاظ انہوں نے اپنے انداز میں کافی سخت طریقے سے لکھے لیکن انہیں اس طرح بیان کرنا ممکن نہیں تھا۔۔۔اس کے بعد جب شہروز سبزواری نے ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنے اور سائرہ کے حوالے سے لوگوں کے نظریئے کو غلط بتا رہے ہیں تو فیصل قریشی نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور بہت سخت الفاظ میں کہا کہ آپ سب تنقید کرنے والوں کے لئے۔۔۔

image


فیروز خان
اداکار فیروز خان نے اس سارے معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پوسٹ لگائی کہ کبھی کبھی عوام بہت زیادہ شور مچاتی ہے۔۔۔خوامخواہ کی باتیں بناتی ہے۔۔۔اب جو بھی ہوا اس کو کیوں ڈسکس کیا جارہا ہے۔۔۔دونوں نے اپنے اپنے راستے الگ کرلئے ہیں اس لئے کسی اور کو بولنے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔اور سائرہ کے پاس بھی بلین آپشنز ہوں گے اس لئے کسی کو اب کسی کے لئے کوئی بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔

image


آغا علی
آغا علی نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ پلیز کسی کی ذاتی زندگی میں کیا چل رہا ہے ، وہ کوئی فیصلہ کن وجوہات پر لے رہا ہے، اس کا دل کس بات پر کتنا دکھا ہوا ہے،یہ صرف وہ انسان، اس کے قریبی لوگ یا اﷲ جانتا ہے ۔۔۔تو اس کے کسی حساس معاملے کو عوامی بنا کر بے عزت کرنے سے پہلے سوچیں کہ یہ آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔۔۔جو رشتہ خدا کو پسند ہے اس پر آپ کو اعتراض ہے؟۔۔۔نہیں ہونا چاہئے۔۔۔کوئی انسان کوئی رشتہ خوشی سے نہیں توڑتا۔۔۔ان کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں۔۔۔میری طرف سے شہروز اور صدف کو بہت مبارکباد اور دعا ہے کہ ان کے لئے آسانیاں پیدا ہوں۔۔۔ساتھ ہی میں سائرہ کے لئے بھی دعا کرتا ہوں کہ اسے وہ ملے جو اس کے لئے بہترین ہے اور بچی کا مستقبل بھی روشن ہو۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: