بہنوں جتنی دوستی سالی سے بھی ہے۔۔۔شوبز کے ستاروں کی فنکار سالیاں

image


مثل ہے کہ سالی آدھی گھر والی ہے۔۔۔اس کا مطلب یہ ہے کہ بیوی کی سب سے بہترین دوست اس کی بہن ہوتی ہے اور جو بیوی کا دوست وہ پھر پورے سسرال میں ہی راج کرتا ہے۔۔۔شوبز انڈسٹری میں ایسی ایسی سالیاں ہیں جن کے ساتھ دوستی کرنے کے بعد آپ پھر کسی کے دوست نہیں بن سکتے۔۔۔شرارتی اور خوبصورت ان سالیوں کے ساتھ بہنوئی بھی بہت انجوائے کرتے ہیں۔۔

فرحان سعید کی سالی ماورہ
گلوکار اور اداکار فرحان سعید کی سالی ان کی بیگم کی طرح ہی شرارتی اور شوخ ہیں۔۔۔ماورہ کو شروع سے ہی عروہ کے ساتھ دیکھا گیا اور عروہ بھی اپنی زندگی کی ہر بات کا سب سے پہلے ماورہ کو ہی بتاتی ہیں۔۔۔ایسے میں بہنوئی کا زندگی میں آنا اور جان سے پیاری بہن کے ساتھ شامل ہوجانا بھلا کیسے قبول ہوتا۔۔۔اس صورت میں صرف ایک راستہ بچتا ہے کہ بہنوئی بھی بنے سالی کا بہت اچھا دوست۔۔۔ماورہ نے عروہ کی شادی پر فرحان کو خوب تنگ کیا اور ڈھیر سارا نیگ بھی وصول کیا۔۔۔ہر ہر موقع پر وہ اپنے بہنوئی کو سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں اور فرحان بھی اپنی بہنوں جیسی سالی کے لئے ایک لفظ بھی نہیں سنتے۔۔۔

image


احد رضا میر کی سالی صبور
ماں کے جانے کے بعد سجل ہی اپنی بہن صبور کا بڑا بھائی، ماں اور دوست بنیں اس لئے صبور کے لئے سجل کی شادی ایک بہت بڑا دن تھا۔۔۔کیونکہ سجل اب کسی اور کی زندگی میں شامل ہونے جا رہی تھی۔۔۔لیکن احد رضا میر کی صورت میں صبور کو ایک نہیں بلکہ دو دوست مل گئے۔۔۔جتنا سجل اسے پیار کرتی ہے احد بھی اتنا ہی خیال رکھتے ہیں اور صبور کا کہنا ہے کہ مجھے تو سجل سے بھی پہلے پتہ تھا کہ احد اسے پیار کرتا ہے پسند کرتا ہے۔۔۔اب احد بھائی کے لئے صبور کے دل میں بہت پیار اور احترام ہے اور وہ بہت محبت کرنے والی سالی ہیں۔۔۔

image


منیب بٹ کی سالی منال
سالی اگر بیگم کی ہم شکل ہو تو مسائل تو ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی ضروری ہوجاتا ہے کہ بیگم کو قریب سے سمجھا جائے تاکہ کبھی دھوکہ نا ہو۔۔۔منیب بٹ کو یوں تو شروع سے ہی ایمن کا فرق اچھی طرح پتہ تھا اور وہ بہت ہی کم اس طرح کے دھوکے میں آئے لیکن منال سے ان کی دوستی ایمن جتنی ہی ہے۔۔۔اپنے بہت سارے مسائل وہ منال سے بھی شیئر کرتے ہیں اور منال ایک بہت ہی سپورٹ کرنیو الی سالی ہیں۔۔۔جب حنا الطاف نے کسی شو میں منیب بٹ کے بارے میں کچھ کہا تو ایمن کے ساتھ ساتھ منال کو بھی شدید غصہ آیا اور انہوں نے کسی بھی قسم کا لحاظ نہیں کیا کہ وہ اس غصہ کو ظاہر نا کریں۔۔۔یوں منیب بٹ کو بیگم کے ساتھ ساتھ پیکج میں دوست جیسی سالی کا بھی تحفہ مل گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: