ماں کے لاڈلے۔۔۔شوبز ستارے جو اپنی اماں کے بہت لاڈلے ہیں

image


یوں تو بچے اپنی ماں سے بہت قریب ہوتے ہی لیکن شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو کافی بڑے ہونے کے بعد بھی جب اپنی اماں کے سامنے جاتے ہیں تو ننھے بچے بن جاتے ہیں۔۔۔

عاصم اظہر ماں کے لاڈلے
کوئی عاصم اظہر کو اس وقت دیکھے جب وہ اپنی والدہ گل رعنا کے ہمراہ ہوتے ہیں۔۔۔کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ نوجوان ملک کا کوئی بہت بڑا گلوکار ہے۔۔۔سب یہی کہیں گے کہ شاید یہ کوئی چھوٹا سا بچہ ہے جو اپنی اماں کو بتائے بغیر ایک قدم بھی نہیں چل سکتا۔۔۔عاصم اظہر اپنی والدہ سے ہر بات شیئر کرتے ہیں اور اپنی زندگی میں شامل ہونے والی کسی لڑکی کو بھی اماں سے نہیں چھپاتے۔۔۔یہ اور بات ہے کہ گل رعنا نے عاصم کو اس معاملے میں چھوٹ دی ہے اور کہا ہے کہ پسند اسی کی ہوگی۔۔۔لیکن اماں کے بغیر عاصم کا گزارہ نہیں۔۔۔وہ ان کی گود میں سر رکھ کر کافی وقت گزار سکتے ہیں۔۔۔

image


منیب بٹ ماں کے لاڈلے
کوئی بچہ گھر میں ایسا ضرور ہوتا ہے جو ساری زندگی صرف ماں کے ہاتھ کے کھانے، ماں کے ساتھ گزارا وقت اور ماں کی ٹھنڈک ہی پانے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔منیب بٹ ان میں سے ایک ہیں۔۔۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میری ماں ایک بہترین کک ہیں اور ان کے ہاتھ کا ذائقہ مجھے کہیں نہیں ملتا۔۔۔گھر میں بھابھی بھی بناتی ہیں کھانا لیکن امی کے ہاتھ کا ذائقہ میں فوراً پہچان لیتا ہوں۔۔۔منیب بٹ کو بہت سارے لوگ ماں کا لاڈلا مانتے ہیں اور وہ اپنی امی سے شدید محبت کرتے ہیں۔۔۔شادی کے بعد جب منیب اپنی بیوی کے ساتھ عمرہ کرنے جا رہے تھے تو منیب نے نوٹ کیا کہ امی بھی جانا چاہتی ہیں لیکن وہ کہہ نہیں پا رہیں۔۔۔جب روانگی کا وقت آیا تو ماں نے کہا کہ بیٹا دعا کرنا کہ میرا اور تمہارے ابو کا بھی بلاوا آئے اور ہم رمضان گزاریں وہاں۔۔۔واپسی پر منیب نے سوچ لیا کہ میں اپنی امی کو اور ابو کو وہاں لازمی بھیجوں گا اور انہوں نے خاص سرپرائز دیا جب واپس آتے ہی مدرز ڈے کے موقع پر اپنے ریال دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچ گئے ہیں آپ رکھ لیں۔۔۔امی نے کہا کہ میں کیا کروں گی۔۔۔تو منیب نے کہا کہ آپ کے کام آئیں گے کل کیونکہ آپ مکہ جارہی ہیں۔۔۔ماں کی اس خواہش کو پورا کرکے منیب کی خوشی کی انتہا نہیں تھی۔۔۔۔

image


بلال عباس ماں کے لاڈلے
بہن بھائیوں میں بلال کا نمبر تو تیسرا ہے لیکن کچھ بچے جانتے ہیں ماں کی توجہ حاصل کرنا۔۔۔اور یہی کمال ہے بلال کے پاس۔۔۔وہ اپنی امی سے جھپی لینا بھی جانتے ہیں اور ان کے کافی کلوز بھی ہیں۔۔۔بلال عباس کی بڑی بہن اور بھائی شادی شدہ ہیں اور بلال عباس کی دوستی اپنے چھوٹے بھائی سے ہے لیکن جو رشتہ ان کا اپنی امی کے ساتھ ہے وہ کسی سے نہیں ۔۔۔وہ اپنی امی کو نخرے بھی کدھاتے ہیں اور ان سے فرمائشیں بھی کرتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: