مرغی کا صدقہ

جانتے ہیں آپ صدقہ کیا ہوتا ہے ؟

صدقہ وہ عبادت ہے جو اللّه کے غضب کو ٹھنڈا کرتی ہے ۔۔زکوت فرض صدقہ ہے جبکے مسکرا کر اپنے مسلمان بھائی کو دیکھنا ۔۔یا راستے سے تکلیفدہ چیز دور کرنا نفلی صدقہ یا عام خیرات ہے الغرض ہر وہ نیک کام جو سراسر بھلائی ہے جانداروں کے لیے فائدے مند ہےصدقہ ہے ۔۔اللّه کی رضا کا ذریہ ہے اور آنے والی مصیبتوں کو ٹالتا ہے

ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک آدمی جارہاتھا، اس دوران اسے سخت پیاس لگ گئی، چناں چہ وہ کنویں میں اترا اور اس سے پانی پیا، کنویں سے باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک کتا ہانپ رہاہے اور شدتِ پیاس سے کیچڑ کو چاٹ رہاہے، اس شخص نے (دل میں) کہا: اسے (کتے کو) بھی ویسی حالت پہنچی ہے جیسی مجھے لاحق ہوئی، چناں چہ اس نے (کنویں میں اتر کر) اپنا موزہ پانی سے بھرا، پھر اسے (موزے کو) اپنے منہ میں پکڑا، اور اوپر چڑھا (کیوں کہ کنویں میں چڑھنے کے لیے سیڑھیاں نہیں تھیں، اور دونوں ہاتھ اور پاؤں کنویں سے باہر آنے کے لیے استعمال کرنے پڑے، اور کتے کے لیے پانی بھرا موزہ منہ میں مضبوطی سے تھامے رکھا) اور کتے کو سیراب کیا، چناں چہ اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کی قدر فرمائی اور اسے بخش دیا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ہمارے لیے ان جانوروں میں بھی اجر و ثواب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہر تر (ذی روح) جگر والی مخلوق (کو کھلانے پلانے) میں اجر ہے۔۔۔۔
یہاں تک تو سب مانتے ہیں اور جتنا آپ نے پڑھا یہ سب احادیث سے ثابت ہے اب ذرا نظر ڈالیں ان صدقات پہ بھی جو ہم نے گھڑے ھیں ۔۔
ذرا مجہے کوئی بتاے کہ یہ زندہ جیتی جاگتی مرغی صدقے کے نام پے اتار کے بلی کتوں کے حوالے کرنا کیسا صدقہ ہے ۔۔مسلمان کو تو پیارے نبی نے مکمّل ضابطہ حیات دیا ہے جنگ تک کے اصول بتایے ہیں کہ دشمن کے درختوں کو ۔۔گھر کے بچوں عورتوں کو نقصان نہی پوہچانا ۔۔
قربانی کے جانور کے آگے چھری تیز نہیں کرنی ۔۔
کند یا کم دھار کے آلے سے قربانی نہیں کرنی تا کہ تکلیف نہ ہو ۔۔
تو پھر یہ صدقہ کیسا ہے ۔۔؟؟
کسی معصوم جاندار کو یوں بے آسرا کرکے موت کی تلوار سر پے لٹکی چھوڑ کے روڈ پے چھوڑنا صدقہ لگتا ہے ہماری عوام کو ۔۔ذرا تصور کریں کیسی اذیت ہے اس جاندار کے لیے
پھر اس پے یہ بھی کے اسے کوئی ہاتھ نا لگاہے کہ وہ صدقہ کی ہے ۔۔آپ کو وہ مصیبت چپٹ سکتی ہے جو بیچاری مرغی کے متتھے ماری گئی ۔۔ہا ے کیا ہوگیا ہے صدقہ کیا تھا بنا کیا دیا !!
اگر آپ کے سامنے ایسا واقیعا پیش نا آیا ہو تو میں بتاو کہ میں گواہ ہوں میرے سامنے ایسا ہوا ہے ۔۔اور آج ہی ہوا ہے لہٰذا اس پہ لکھا
اگر آپ بے حس نہیں ہیں تو
آپ سے گزارش ہے اس معاملے میں اصلاح کی کوشش کریں ان لوگوں کی جو اس گمراہی میں مبتلا ہیں
۔۔۔بنت اعجاز ۔۔
 

جویریہ اعجاز
About the Author: جویریہ اعجاز Read More Articles by جویریہ اعجاز: 2 Articles with 1766 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.