زندگی میں ہم نے بہت سے نمک حرام دیکھے ہونگے مگرایسے لوگ
جوہمارے بیچ رہ کے ہمارے ساتھ رہ کے ہماری ہی فوج پر بھونکتے ہیں مجھے ان
سے کسی گندگی سے بھی زیادہ بدبوآتی ہے ایساہی ایک شخص سے میری ملاقات ہوئی
یہ عیدکی بات ہے کہ میں اپنے بڑے بھائی کی پرنٹگ پریس کی دکان پرگیاجہاں پر
میرابھائی اوردواورلوگ بیٹھے تھے بھائی نے ان سے میراتعارف کرایااوران کے
متعلق مجھے بتایاتوانہوں نے مجھے کہاکہ ہم آپ کے آرٹیکل پڑھتے ہیں بہت خوشی
ہوتی ہے توان میں سے ایک شخص بولاکہ جب آپ پاک فوج کے حق میں لکھتے
ہوتومجھے آپ پرغصہ آتاہے میں نے بڑے ادب کے ساتھ کہاجناب یہ میں اپنافرض
سمجھتاہوں تواس نے کہا کہ اگرپاک فوج کاشعبہ ہمارے ملک سے ختم ہوجائے
توہمارے ملک میں امن ہوجائے تومیں نے کہا کہ پاک فوج ہمارے لیے ایک باپ کی
طرح ہے اورجس کے سرپرباپ کاسایہ نہیں ہوتاوہ بہترجانتاہے مگروہ یہاں نہیں
رکے انہوں نے کہاکہ عمران خان کولانے والی پاک فوج ہے اورہرادارے پرپاک فوج
نے قبضہ کررکھاہے تومیں نے اس ابلیس زہن کے انسان سے کہاکہ باپ ہمیشہ اپنی
اولاد کا بھلاچاہتاہے اوراپنی اولادکی اچھائی برائی پرنگاہ رکھتاہے اس لیے
ہرادارے کوشفاف رکھنے کیلئے پاک فوج کی ضرورت ہے تواس دماغ کی دہی کرنے
والے نے کہاکہ وہ ہمارے ملک کوکھوکھلاکررہے ہیں اب کی بارمیں نے سختی سے
بات کی اوراس سے کہاکہ اب میں بولوگااورتوسنے گاایک مالی جوباغ لگاتاہے وہ
اس کی حفاظت کرتاہے نہ کہ اسے کھوکھلایابرباد کرتاہے اورہمارے ملک کے جو
حالات ہیں پوری دنیا جانتی ہے مغربی ممالک کبھی مذہب کے نام پر توکبھی دہشت
گردی کی تہمت لگا کرہمیں دنیا میں بدنام کرنے میں لگے رہتے ہیں اور بات
کریں ایشیا کی تو افغانستان امریکہ کے ڈر سے پاکستان کا ساتھ نہیں دیتا
ادھر بھارت تو پاکستان کے قیام سے ہی ہمیں آنکھیں دیکھاتا آیا ہے اور اس
ملک کے ڈر سے سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی پاکستان کی مخالفت میں آجاتے ہیں
۔جو لوگ امریکہ سے بھیک خیرات لیتے ہیں اور امید بھی کرتے ہیں کہ خدا
نخواستہ پاک بھارت جنگ چھڑی توامریکہ مدد کرے گا تو انکو میں یاد دلاتا
چلوں جب مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے وقت بھارت نے مشرقی پاکستان میں فوجیں
داخل کیں تھیں توپاک امریکہ دفاعی معاہدہ ہونے کے باوجود بحری بیڑانہ اپنے
مقام سے چلا نہ ہی امریکہ نے کوئی مدد کی اس وقت کے یہودی امریکی وزیرخارجہ
کی کتاب میں درج ہے کہ امریکہ نے پاکستان توڑنے میں بھارت کی مدد کی تھی اب
جس نے دو بھائیوں کو الگ کردیا وہ بھلا کیسے ہمارا مدد گار ہمدرد ہوسکتا ہے
۔مودی کی حکومت نے ویسے بھی پاکستان کے خلاف پروپگینڈے کرکے
افغانستان،ایران،عراق اور سعودی عرب کو کسی حد تک پاکستان کامخالف کردیا ہے
۔جب پاکستان پہلا اسلامی ایٹمی طاقت ملک بنا تو سب اسلامی ممالک نے سکھ کا
سانس لیا ان سب کو یہی امید تھی کہ اب کسی کی میں اتنی طاقت نہیں کہ کسی
اسلامی ممالک کی طرف میلی نظر سے دیکھے مگر ہمارے حکمرانوں نے انکی امیدوں
پر پانی پھیر دیا اور اسی امریکہ کے آگے قرضے کیلئے ہاتھ پھیلا دیے اور آج
تک اس قرض کو ہم سود پر سود اداکررہے ہیں مگرقرض اترنے کا نام تک نہیں
لیتا۔اس وقت کے مسلمانوں کی تکلیف سمجھنا آسان نہیں کہ اتنی مشکلات اور
ہجرت کرکے وطن پہنچیں اور اپنے محسن کا سایہ سرسے چھن جائے شاید رب کریم نے
اس قوم کا امتحان لینا ہوگا۔کیونکہ آپکی رحلت کے بعد دشمن ممالک کے پیٹ میں
مروڑ اٹھے اور ایک ناپاک سازش کے تانے بانے بننے شروع کردیئے چندسال بعدیہ
سازش ایک جنگ کی صورت میں پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی اور پاکستان
کو وجود میں آئے صرف 18سال اور 22دن ہوئے تھے کہ مخالف نے پاک فوج کو
للکارا اور آج تاریخ گواہ ہے کہ پاک فوج نے للکار کا جواب شیر کی دھاڑ میں
دیا پھر وہ ہوا جو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی کہ مخالفین کو چھپنے کا ٹھکانہ
تک نہ ملا۔اور آج نصف صدی سے زیادہ ہوگیا کہ بھارت چین کی نید نہ سوسکا
۔6ستمبریوم دفاع کے موقع پر بھارتی فوج بدحواسی اور گھمنڈ میں یہ اعلان
کربیٹھی کہ وہ آج شام لاہور جم خانہ میں بھارتی پرچم لگا کرجشن منائیں گے
مگربھارتی جرنیلوں کو ایسا کرارا جواب ملا کہ وہ 17دن تک صرف اپنے فوجیوں
کی لاشیں اٹھاتے رہے اب مودی کو یہ دن یاد رکھنا چاہیے کہ جنہوں نے یہ خواب
دیکھا تھا کہ لاہور جم خانہ میں بھارتی پرچم لہرائیں گے وہ 17دن لاشیں
اٹھاتے رہے شاید مودی کو وہ بھی نصیب نہ ہو مودی کیلئے مشورہ ہے اور وہ بھی
مفت کہ ملک پاکستان کو کے خلاف چالیں چلنا بند کروورنہ.....سمجھ تو گئے
ہونگے۔اسی مودی کے پاگل پن کو دیکھتے ہوئے ہمیں چاہیے کہ اس بار کا یوم
دفاع ایسے منائیں کہ پوری دنیا یاد رکھے اور جونئی نسل جو کافی حد تک
1965کی جنگ سے لا علم ہیں ان کو آگاہ کریں تاکہ انکو بھی اپنی پاک فوج کی
قربانیوں کا پتہ چلے اور وہ اپنی پاک فوج سے محبت کریں۔1965کی جنگ سے ہی
پاک فوج کا نام عالمی افواج اور تربیت یافتہ اورپروفیشنل فوج کے نام سے
گونجنے لگا۔میں نے ایک جگہ پر پڑھا تھا کہ ’’TIME MEGAZINE‘‘نے
22ستمبر1965میں پاک فوج کے متعلق لکھا تھا کہ ان کو کون ہراسکتا ہے جو جان
کی بازی لگانے سے بھی نہیں ڈرتے۔اس پرمیرے ان خنزیرذہن کے مالک کے ساتھ
جوآدمی تھااس نے مجھے اپریشیٹ کیااورمیربڑے بھائی نے کہاکہ علی عدنان
پرنٹنگ پریہ ملاقات یادگاررہی اوریقیناًجناب کبھی نہیں بھولیں گے۔محترم
قارائین یقناً میرے آرٹیکل پڑھنے والے ایسے کئی لوگ ہوں گے جن کے ذہن میں
یہ سوال ہوں گے توان کیلئے مختصراًبتاتاچلوں کہ فوجیوں کوجونشان حیدر،جرات
کے ستارے اورسینے کوچوڑاکرتے اورجگمگاتے تمغے ایسے نہیں ملتے ان کیلئے اپنے
سے سالوں دوررہناپڑتاہے معذوریوں کومقدربناناپڑتاہے اورگھرسے جاتے ہوئے
ہمیشہ کیلئے الودع کہ کے روانہ ہوناپڑتاہے کیونکہ فوجی جوان جاتاتوزندہ ہے
مگرگھرخبرشہادت کی پہنچتی ہے ۔ جب ہم لوگ عیدیں ،خوشیاں اورجشن منارہے ہوتے
ہیں تب ہمارے محافظ بارڈرپرکھڑے ہوکے ہماری حفاظت کررہے ہوتے ہیں گرم
بستراورہیٹرلگاکے سونے والوں کوکیاخبرٹھٹھرتے برفباری کے موسم میں رات
بھرکیسے جاگاجاتاہے جولوگ پاک فوج پربھونکتے ہیں ان کوبتاتاچلوں کہ آپریشن
ضرب عضب کی وجہ سے ماہرین کے مطابق پاکستان میں 70فیصددہشتگردی ختم ہوگئی
ہے جن لوگوں کوپتانہیں ان کوبتاتاچلوں کہ آپریشن ضرب عضب کی ضرورت تب پڑی
جب 10دہشت گردوں جن میں م8غیرملکی اور2مقامی احتشام اورماجداورنگی میں
اہلخانہ کے ساتھ مقیم تھے توانہوں نے کراچی ائیرپورٹ پرحملہ کیا توپاک فوج
کے جوان موقع پرپہنچ گئے اوران دہشت گردوں نے بوکھلاکر ہینڈگرنیڈاورفائرنگ
شروع کردی جس کی وجہ سے 21شہری اورائیرپورٹ کی انتظامیہ جاں بخق اور 18زخمی
بھی ہوئے اس مقابلے میں پاک فوج نے ان تمام دہشت گردوں
کومارگرایاتھااندرونی وبیرونی دشمنوں نے کبھی بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے
نہیں دیامگرپاک فوج نے ہمیشہ جراتمندی اورثابت قدمی کی وجہ سے بے ضمیرلوگوں
کوہمیشہ منہ کی کھاناپڑی محترم قارائین آپ نظردوڑائیں اب عیدالفطرسے 2دن
پہلے جہاز گراجس میں 90سے زائدلوگ جاں بحق ہوئے وہاں سب سے پہلے پاک فوج
مددکیلئے پہنچی، کورونانے پوری دنیاکولپیٹ میں لے رکھاہے اورپاک فوج میں
لاک ڈاؤن کے دوران پاک فوج نے اپنے ملک کے شہریوں کومحفوظ کرنے کیلئے
اپنااہم کرداراداکیا۔سیلاب آئے،زلزلہ آئے ،طوفان یاکوئی بھی آفت ہماری فوج
ہماری حفاضت کیلئے 24گھنٹے تیاررہتی ہے توایسی فوج کوآنکھیں دکھانے والوں
کی آنکھیں نکالنے کودل کرتاہے۔اﷲ پاک ایسے آستین کے سانپوں سے میری فوج
اورملک پاکستان کی حفاظت فرمائے۔
|