جو جتنا بڑا ظالم ہوتا ہے ، اتنا ہی بڑا بزدل بھی ہوتا ہے

دانشمند لوگ کہتے ہیں کہ ’’من میں چور ہو تو معمولی کھٹکے سے بھی دل دہل جاتا ہے، بندہ ڈر جاتا ہے اور خوف طاری ہو جاتا ہے‘‘اور بالکل یہ حقیقت بھی ہے ، اس بات سے ہر کوئی متفق ہے ۔ آج کل جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے دہشتگرد ملک بھارت کی بھی کچھ ایسی ہی کیفیت ہے جہاں وہ بری طرح خوف سے دوچار اور سہما ہوا ہے کیونکہ اس کے من میں بھی چور ہے اس وقت مودی سرکار بھارت کو اکھنڈ بھارت میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ، جس کا خواب وہ کئی برسوں سے دیکھ رہی ہے ۔ اس خواب کی تکمیل کیلئے مودی سرکار بھارتی مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو نشانے پر رکھے ہوئے ہے جہاں اُن پر تشدد کیا جارہا ہے اور ہر طرح کا ظلم روا رکھا جارہا ہے ۔ حالات صرف یہی تک محدود نہیں بلکہ مودی سرکار اس وقت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے اوپر ایسا ایسا ظلم کا حربہ استعمال کررہی ہے کہ خود انسانیت بھی دیکھ کر شرما جائے ۔ اس وقت خطے کے امن کیلئے بھارت بہت بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے ، بھارت کے اس کے تمام پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات بہت خراب ہیں اور یہ تعلقات خود اُسی کی نااہلی کی وجہ سے خراب ہوئے ۔ چین کے ساتھ بھارت کا سرحدی تنازعہ ہے ، نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعہ ہے حتیٰ کہ پاکستان کے ساتھ بھی سرحدی تنازعہ ہے جس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس وقت بھارت کیا چاہتا ہے ؟ بھارت اس وقت خطے میں ایک بہت بڑی جنگ چاہتا ہے تاکہ خطے کو امن کو نقصان پہنچایا جاسکے یہی وجہ ہے کہ بھارت بارہا ڈراموں پر ڈرامے کررہا ہے ۔بھارت نے ہر طرف جب شکست دیکھی تو اُس نے پلوامہ ڈرامہ 2کیا جسے ہر ذی شعور شخص انسان دیکھ کر بتا سکتا ہے کہ یہ مودی سرکار کا محض ایک ڈرامہ ہے ۔مودی سرکار پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اپنے ناپاک عزائم پورے کرنے میں کوشاں ہے، خصوصاً پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہے۔ کبھی ایل او سی کی خلاف ورزی تو کبھی پاکستان پر بے بنیاد الزامات معمول بن چکے ہیں۔ اپنی خامیوں، کمزوریوں اور نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی بھارتی روایت تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ بھارتی حکمران اپنے عوام کو مطمئن کرنے کیلیے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیتے آئے ہیں ۔ بھارت میں انتہا پسند ہندو طبقہ پاکستان سے شدید نفرت کی بیماری کا شکار ہے اور یہ اس حد تک ہے کہ پاکستان کا نام تک سننا گوارہ نہیں کرتے۔ اس میں سب سے زیادہ کردار بھارت کی دہشت گرد تنظیمیں اور ان کے سر پر ہاتھ رکھے سیاسی جماعتیں خصوصاً بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی ہندوتوا نظریے کو بڑھاوا دیتے ہوئے ملک میں نفرت کا پرچار کررہی ہے۔ ہندو مسلم فسادات اور اسی بنیاد پر نفرت کی سیاست سے بھارتی تاریخ بھری پڑی ہے۔بھارت میں خصوصاً مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں سے کھلی نفرت کا پرچار کیا جا رہا ہے اور انہیں واضح الفاظ میں ملک چھوڑ کر چلے جانے، اور بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور کئی کو تو مارا بھی جارہا ہے ۔بھارت میں حالا ت اس قدر ابتر ہیں کہ بھارتی مسلمانوں پر کرونا کے پھیلاؤ کا جرم عائد کیا جارہا ہے اور اُنہیں شہید اور زخمی کیا جارہا ہے ، اُن کے لئے ہسپتالوں میں جانا ممنوع ہے ، کاروبار لگانا ممنوع ہے اور اگر کسی جگہ مسلمان دکان کھول کر بیٹھا ہے تو اُسے بری طرح مارا اور پیٹا جاتا ہے ۔ خواتین کی عزت پورے ملک میں محفوظ نہیں۔ بی جے پی سے واہستہ بھارتی سیاست دان ان تمام جرائم کی پشت پناہی کھلے عام اپنے بیانات سے کرتے رہتے ہیں۔ ہندؤں کی فطرت میں مسلمانوں سے نفرت ہے، جسے مودی سرکار نے مزید زہر آلود کرکے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے، نام نہاد بھارتی میڈیا نے تو اِس آگ کو مزید بڑھکایا ہے ،جس کے نتیجے میں یہ انسانیت تو کیا، درندوں سے بھی بدتر ہوچکے ہیں۔ محض جھوٹ بول کر، افواہیں پھیلا کر، جھوٹے الزامات عائد کرکے اور یہاں تک کہ کسی وبائی بیماری کے پھیلنے کا ذمے دار بھی مسلمانوں کو قرار دے کر سرعام تشدد اور قتل جیسے واقعات ہر روز بھارت کے کسی علاقے میں ضرور رونما ہوتے ہیں۔بھارت کے علاوہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کی حالات بھی انتہائی حساس ہے جہاں گزشتہ 10ماہ سے کرفیو نافذ ہے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کا ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے تاکہ کشمیریوں کو اُن کی تحریک آزادی سے روکا جاسکے مگر یہ بھارت کی غلط فہمی ہے ، انشاء اﷲ آزادی کشمیریوں کا مقصد حیات ہے جو اُن کو ضرور مل کر رہے گی۔بھارت اس وقت کشمیریوں سے بہت خوفزدہ ہے ، وہ جانتا ہے کہ کسی بھی وقت کشمیر میں ایک بہت بڑا سیلاب آسکتا ہے جو اُسے ڈبو کر لے جاسکتا ہے ۔ وہ کہتے ہیں نا’’ ظالم کو کبھی چین کی نیند نہیں آتی، جو جتنا بڑا ظالم ہوتا ہے، اتنا ہی بڑا بزدل بھی ہوتا ہے‘‘۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے خوف سے مجبور ہوکر مزید ظلم ڈھاتا ہے۔ پھر اس ظلم کے ردعمل سے خوفزدہ بھی رہتا ہے۔ آئے روز ایل او سی کے قریب شہری آبادی پر گولہ باری بھارت کی عادت بن چکی ہے اور ساتھ ہی اس کا اندرونی خوف بھی اسے چین نہیں لینے ۔گزشتہ دنوں ایک کبوتر کو بھارتی فوج نے پکڑ لیا۔ بے چارے بے زبان کبوتر پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے بھارت آیا تھا۔ بھارت کے کئی ٹی وی چینلز نے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا۔ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف بے تکا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیایہاں تک کہ کبوتر کو دہشت گرد قرار دے دیا۔اسی طرح گزشتہ برس بھارتی پنجاب کے علاقے میں ایک غبارہ گرا، جس پر پاکستان زندہ باد اور عید مبارک لکھا ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا نے اس پر بھی شور مچایا تھا کہ پاکستان کی جانب سے یہ دہشت گرد غبارہ بھارت میں آیا ہے۔دیکھا جائے تو اس وقت بھارت سخت خوف کے عالم میں ہے ، وہ وقت دور نہیں جب بھارت تباہ و برباد ہوجائے گا جس کی وجہ صرف اور صرف مودی سرکار بنے گی۔
 

Syed Noorul Hassan Gillani
About the Author: Syed Noorul Hassan Gillani Read More Articles by Syed Noorul Hassan Gillani: 44 Articles with 29339 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.