پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادچین سے بڑھ گئی

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لگائے گئے قریباََ دوماہ کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعدرمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر میں قائم لاکھوں چھوٹی مارکیٹس، دکانیں اور مالز کھول دی گئیں ، حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤاوراحتیاط کے ایس او پیز (Standard Operating Procedures) کے تحت تمام دکانیں اور مارکیٹس ہفتے میں پانچ روز صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی، چند صنعتوں کو بھی کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، محکمہ ریلوے نے بھی دودرجن سے زائد ٹرینیں چلانے کا باقاعدہ اعلان کیا پبلک ٹرانسپورٹ (بسیں ، ویگن) بھی چلانے کی اجازت دے دی گئی،پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی کسی قسم کے احتیاط کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا تھا جب سمارٹ لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان ہوا تو بازاروں ، مارکیٹوں میں خریداروں کے رش نے تمام ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں ،سانچ کے قارئین کرام !عیدا لفطر کی تعطیلات کے دوران لوگوں نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور وبا ء کا مذاق بنا کر رکھ دیا سماجی رابطوں میں احتیاط اور محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیرکو بھی پس پشت ڈال دیا ، عید ملن پارٹیاں اور میل جول کا سلسلہ عروج پر رہا ،بعد ازاں ڈی جی پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے لاہور کے پارکس بھی کھول دیئے ، عوام کوصبح 6 سے رات9بجے تک ایس او پیز کے مطابق پارکس جانے کی اجازت دے دی گئی، پارکس جانے والوں کے لیے ماسک اور گلوز پہننا لازمی قرار دیا گیا پنجاب حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے ساتھ پارکس کھولے گئے ، تقریبا ڈھائی ماہ کے بعد پارکس کھلنے پر بھی شہری کورونا کے حوالے سے لاپرواہی برتتے دکھائی دیئے گئے مرد ،خواتین اور بچے پارکس کھلتے ہی وہاں پہنچنا شروع ہو گئے اگرچہ پہلے روز شہریوں کا رش بہت کم نظر آیا ،اس لاپروائی کانتیجہ انتہائی افسوسناک نکلنا شروع ہوچکا ہے ماہ جون کے ابتدائی دنوں میں پاکستان میں ناصرف کورونا کیسسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو سامنے آرہا ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 896 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 68 مریض انتقال کر گئے ہیں،پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسسز کی تعداد 89 ہزار 249 ہو چکی ہے، جو کہ چین سے زیادہ ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعدادتادم تحریر 1 ہزار 838 ہو گئی ہے ،کورونا وائرس کے ملک میں 56 ہزار 213 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 31 ہزار 198 مریض اس بیماری سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں،ٹریفک پولیس نے ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والوں کے چالان کرنا شروع کر دیے ہیں ،سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 33 ہزار 536 مریض ہیں، جبکہ 575 مریض کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں ،پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 144 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 629 ہو چکی ہیں ،خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 890 ہو چکی ہے جبکہ اموات 521 ہو گئیں ہیں کورونا وائرس کے بلوچستان میں 5 ہزار 582 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 53 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں، اسلام آباد میں 3 ہزار 946 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 41 افراد اس وباء سے جان بحق ہو چکے ہیں ،گلگت بلتستان میں 852 کورونا وائرس کے مریض ہیں جبکہ اس سے 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 299 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 7 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران(جمعرات 4جون2020 ) تک ملک میں کورونا کے 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،سانچ کے قارئین کرام !فوکل پرسن ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ خورشید جیلانی کا کہنا ہے کورونا وائرس کے 52 کیسسز سامنے آ چکے ہیں ،جبکہ 16 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،ضلع اوکاڑہ میں 36 افراد میں سے 25 افراد نے اپنے آپکو ہاؤس قرنطینہ جبکہ 11 افراد کو قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے،مزید 35 افراد کے کورونا سیمپل ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے ہیں جن میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجازحسین اعوان اور ڈی ایس پی سٹی مہر ندیم افضال کے کورونا ٹیسٹ بھی بھجوا ئے گئے ہیں، مقامی سطح پر کورونا کے کیسسز رپورٹ ہونا شروع ہو چکے ہیں ،کورونا وائرس سے دو ڈاکٹر،ڈاکٹرخرم اعجازریڈیالوجسٹ(اوکاڑہ ) اور ڈاکٹر اظہر محمودچودھری (رینالہ خورد)متاثر ہیں ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوام الناس غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں،سانچ کے قارئین کرام !یاد رہے کہ ضلع اوکاڑہ ان اضلاع میں شامل تھا جہاں ماہ مئی تک کوئی بھی مقامی کورونا وائرس کا مریض سامنے نہیں آیا تھا ، جو کیسسز سامنے آئے تھے وہ دیگر اضلاع سے اپنے آبائی شہر (اوکاڑہ )میں آنے والے افراد تھے ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت کاروبار کی اجازت ہے لیکن خلاف ورزی کے ذریعے لوگوں کی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،اوکاڑہ میں انسداد کورونا ایس او پیز پر عملد ر آمد کے سلسلہ میں (جمعرات 4جون)20 دوکانداروں کو ورننگ جاری کی گئی ہے سیکر یٹری آر ٹی اے نے بسوں میں انسداد کرونا ایس او پیز پر عملد ر آمد نہ کرنے پر 12 بسوں / ویگنوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا ، ضلعی صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اوکاڑہ /ماہر غذائیات ڈاکٹر افتخار امجد نے راقم الحروف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پانی دستیاب نہ ہو تو کم ازکم 70فیصد الکوحل والا سینیٹائزر استعمال کیا جائے عام ڈیٹول سے کورونا وائرس کو ختم نہ کریں۔ اس میں 70فیصد الکوحل شامل نہیں ہوتا ہاتھوں پر بلیچ نہ لگائیں جو آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے،جو آپ کی جلد کو جلاسکتا اورالرجی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ بلیچ صرف فرش،ٹیبل اور کاؤنٹر پرصفائی کے لیئے استعمال کریں صفائی کے دوران بلیچ صرف 1فیصد والا استعمال کریں ورنہ اس سے زیادہ طاقت کا بلیچ آپ کی صحت کیلئے مضر ثابت ہو گا۔ اچھے سینیٹائزرکو ایک دفعہ لگانے پر صرف 2 روپے لاگت آتی ہے، اگر آپ پانچ دفعہ سینیٹائزر لگاتے ہیں تو اس پر آپ کے 10 روپے روزانہ خرچ ہونگے اور اگر آپ ایک دن میں دو ماسک استعمال کریں گے جس پر آپ کو 30 روپے کی لاگت آتی ہے۔ کل 40 روپے روزانہ کا خرچہ آپ کو کرونا سے بچا سکتا ہے۔ یہ کوئی مہنگا سودا نہیں، ان کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ صحت مند رہیں، گھر رہیں، ہمیشہ ماسک پہنیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں اورجو لوگ غریب ہیں ماسک خرید نہیں سکتے اْن کو آپ ماسک خرید کر تحفے میں دے دیں۔ اگر آپ کو کوئی بھی علامت مثلاً گلا خراب، بخار، خشک کھانسی،سینے پر دباؤ،سانس لینے میں دشواری ہو تو فورا ً اپنے معالج سے فون پر رابطہ کریں۔یاد رکھیں اس وقت سب سے زیادہ آپ کا مددگار آپ کا ڈاکٹر ہو سکتا ہے اس سے فون پر رابطے میں رہیں، گاہے بگاہے تکلیف کی صورت میں مشورہ کرتے رہیں اور اپنے معالج کی ہدایات پر عمل کریں۔ آپ اپنے تعلقات ڈاکٹروں سے اچھے رکھیں اس وقت آپ کے اہل خانہ سے زیادہ آپکا مددگار آپ کا ڈاکٹر ہو سکتاہے اور آپ اپنے ڈاکٹر سے اسی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں جب آپ کے تعلقات اپنے معالج سے اچھے ہوں۔ اپنے ڈاکٹروں کی دل سے عزت اور قدر کریں آپ کو کسی بھی لمحے کسی بھی ڈاکٹر کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔کورونا ایک مسلمہ حقیقت ہے ورنہ اس سے ڈاکٹر نہ مریں۔خدار۔ ماسک پہنیں،سینیٹائزر استعمال کریں، گھر پر رہیں،ہدایات پرعمل کریں، غیر ضروری بازار نہ جائیں۔ اگر آپ سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو براہ کرم مجھے اپنی ذاتی حیثیت میں مسیج بھیجیں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 129 Articles with 133731 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.