میں رو رو کر بیہوش ہی ہوگئی۔۔۔پاکستانی اداکارائیں اپنی رخصتی کے وقت

image


رخصتی بلاشبہ ایک لڑکی کے لئے بہت ہی جذباتی لمحہ ہوتا ہے اور اس وقت وہ چاہے کتنا ہی خوش ہو، اپنے گھر والوں کا سوچ کر اداس ہو ہی جاتی ہے اور آنکھوں سے بوندیں برس ہی جاتی ہیں۔۔۔پاکستانی اداکارائیں بھی اس وقت سے گزریں اور کچھ نے تو اس لمحہ کو آج تک اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا ہے

ایمن کی رخصتی
گھر کی پہلی شادی، اور ماں باپ کی لاڈلی کی شادی۔۔۔جس کے نخروں پر بھائی اور بہنیں ہو جاتے ہیں فدا۔۔۔ایمن خان کی جب رخصتی ہوئی تو نکاح کے وقت سے ہی آنسوؤں کی برسات کا موسم شروع ہچکا تھا اور وقت رخصت تو بوچھاڑ ہی ہوگئی۔۔۔منال اور والد کے گلے لگ کر ایمن خان نے اپنے آنسوؤں کو بہنے سے نا روکا ، اس بات سے قطع نظر کہ میک اپ کا کیا ہوگا، ایمن نے اپنے دل کے جذبات کو بہنے دیا

image


حرا مانی کی رخصتی
حرا کا کہنا ہے کہ جب ان کی شادی ہوئی تو اس وقت ان کی عمر محض انیس برس تھی، گھر کی ایک ہی بیٹی اور چار بھائیوں کی لاڈلی بہن کو رخصت کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔حرا کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو خود ان کے شوہر سے بھی نا دیکھ گئے اور بارہا مانی ہی ان کی آنکھوں کو صاف کرتے رہے۔۔۔گاڑی میں بیٹھ کر بھی حرا کی تصاویر میں وہ روتی ہوئی ہی نظر آئیں۔۔۔

image


حمیرا ارشد کی رخصتی
یوں تو حمیرا ارشد کی زندگی اب یکسر بدل چکی ہے اور شادی شدہ زندگی کو وہ پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔۔۔لیکن پہلے کسی شو میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنی رخصتی پر اتنی افسردہ تھیں کہ روتے روتے بیہوش ہی ہوگئیں اور احمد کو انہیں واپس ان کے میکے لے جانا پڑا۔۔۔حمیرا کو ایک عرصہ تک اپنی رخصتی کا لمحہ یاد آتا تھا تو وہ رو پڑتی تھیں-

image


ثانیہ شمشاد کی رخصتی
نازک سی ثانیہ شمشاد اپنی شادی پر حسین ترین لگ رہی تھیں۔۔۔ان کا میک اپ اور ڈریس بہت خوبصورت تھا لیکن وہ ان باتوں سے بے نیاز اپنی رخصتی کا سوچ سوچ کر نم آنکھوں کو صاف کرتی جا رہی تھیں۔۔۔اور جب وقت رخصت آیا تو پھر تو وہ بالکل ہی قابو نا رکھ پائیں۔۔۔ان کی رخصتی بھی بہت جذباتی تھی

image
YOU MAY ALSO LIKE: