بتانا پڑتا ہے کہ یہ میری بیٹی ہے۔۔۔شوبز کے ستارے جن کے بچوں کے قد ان سے بھی اونچے نکل گئے

image


وقت کا پہیہ تیزی سے گھومتا ہے اور بچے بڑے ہوجاتے ہیں۔۔۔ایسا صرف فلموں میں ہی نہیں ہوتا۔۔۔اب اصلی زندگی میں بھی وقت اتنی ہی تیزی سے گزرتا ہے۔۔۔شوبز کے ستارے اکثر جب بہت عرصہ بعد اپنے بچوں کی تصاویر لگائیں تو یقین ہی نہیں آتا کہ یہ وہی چھوٹا سا بچہ تھا۔۔۔اپنے والدین کے قدوں سے بھی اونچے نکل گئے ہیں بہت سارے بچے

شائستہ لودھی کے بچے
شائستہ لودھی تو دن بدن اپنی عمر سے کم لگنے لگی ہیں خاص طور پر جب وہ اپنے بچوں کے درمیان کھڑی ہوں تو اکثر ان کی بڑی یا کبھی کبھی برابر کی بہن لگتی ہیں۔۔۔بیٹے تو ان کے برابر ہی ہیں قد میں لیکن ان کی بیٹی جو سب سے چھوٹی ہے اپنے قد میں سب کو مات دے رہی ہے اور چھوٹی سی ایمان اچانک سے ماں کے کندھوں سے بھی اونچی نکل گئی ہے۔۔۔دوسرے نمبر کا بیٹا فائز بھی ڈاکٹر شائستہ سے قد میں اونچا ہوگیا ہے۔۔۔اکثر لوگ مانتے ہی نہیں کہ یہ ان کی بیٹی ہے یا بیٹا ہے۔۔۔

image


نعمان اعجاز کا بیٹا
نعمان اعجاز کا بڑا بیٹا بالکل ہی ان کا ہم شکل ہوچکا ہے، اس نے مونچھیں بھی اپنے والد کی طرح رکھ لی ہیں اور جب وہ اپنے والد کے ساتھ کھڑا ہو تو ان سے دو انچ لمبا ہی لگتا ہے۔۔۔پچھلے دو سالوں میں یہ بچہ بہت تیزی سے اپنے والد کے کندھے سے آکر کھڑا ہوچکا ہے اور اپنی عمر سے بڑا بڑا بھی لگنے لگا ہے۔۔۔

image


ندا یاسر کی بیٹی
مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر اب اپنے ماں باپ سے بھی لمبی ہوچکی ہے اور ندا یاسر اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدہ کپڑے بھی شیئر کرتی ہیں۔۔۔وہ اپنے گھر میں مشورے دیتی ہے ڈیزائننگ کے حوالے سے۔۔۔اور حال ہی میں جب ندا نے اپنے ساتھ صلہ کی تصویر لگائی کرونا کے حوالے سے تو لوگوں نے اس بات کو سمجھ لیا کہ اب جلد ہی ندا یاسر کی بیٹی بھی اسکرین کا رخ کرنے ہی والی ہیں۔۔۔کیونکہ وہ اب ندا کے برابر ہی لگنے لگی ہیں یا شاید ماں اپنی بیٹی جتنی لگنے لگی ہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: