پاکستانی ستاروں کی چاند سورج کی جوڑیاں۔۔۔کوئی کسی سے کم نہیں

image


پہلے سنتے تھے کہ جب رشتہ ہوتا تھا تو گھر والے کہتے تھے کہ چاند سورج کی جوڑی ہے۔۔۔یعنی اگر شوہر ہے لاجواب تو بیوی بھی کسی پری سے کم نہیں۔۔۔شوبز میں بھی ایسی کئی جوڑیاں ہیں جنہیں چاند سورج ہی کہنا مناسب ہے

حمزہ عباسی اور نیمل خاور
پاکستانی اداکاروں میں یوں تو حمزہ عباسی اب انڈسٹری چھوڑنے کا دعویٰ کر چکے ہیں لیکن اکثر ان کے حوالے سے کوئی نا کوئی خبر یا تصویر سامنے آہی جاتی ہے۔۔۔انہیں شوبز کے ہینڈسم اور جاذب نظر مردوں میں شمار کیا جاتا ہے۔۔۔جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو سب ان کی پسند کو دیکھ کر مان گئے کہ اسے کہتے ہیں چاند سورج کی جوڑی ۔۔۔نیمل خاور بھی بغیر کسی میک اپ اور زیبائش کے حسن کی دولت سے مالامال تھیں۔۔۔جب دونوں ساتھ ہوتے ہیں تو کوئی ایک دوسرے سے کم نہیں لگتا

image


دانش تیمور اور عائزہ خان
اداکار اور میزبان دانش تیمور جب انڈسٹری میں شروع میں آئے تو ان کو دیکھ کر ہی پتہ چل گیا تھا کہ ہینڈسم اداکاروں کی فہرست میں ایک اضافہ ہوچکا ہے۔۔۔ان کے بھرم بھی بہت زیادہ تھے اور وہ زیادہ لوگوں سے فری بھی نہیں ہوتے تھے تو لوگوں کا ماننا تھا کہ جتنے اچھا دکھتے ہیں اتنے ہی نخرے ہیں۔۔۔پھر ان کی زندگی میں شامل ہوئیں آئزہ خان۔۔۔ان دونوں کی جوڑی نا صرف دکھنے میں کمال تھی بلکہ ایک دوسرے کے لئے محبت کی بھی مثال تھی اور ہے۔۔۔دن بدن ان کے پیار اور گریس میں اضافہ ہی ہوا ہے

image


ایمن اور منیب
ان کی شادی کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا لیکن ان کی جوڑی کو بھی حسن اور پیار کی مثال کہنا غلط نہیں ہوگا۔۔۔دونوں کے گھرانے بھی تقریبا ایک جیسے ہیں اور ان کی شادی میں کوئی مسائل بھی سامنے نہیں آئے۔۔۔پہلے کہتے تھے کہ چراغ لے کر ڈھونڈو گے تو بھی نہیں ملے گا۔۔۔کچھ ایسا ہی ہے منیب اور گھر میں محبت کی روشنی پھیلانے جیسی ہیں ایمن۔۔۔تو چاند اور سورج انہیں کہنا غلط نہیں ہوگا

image


سجل اور احد
لڑکیوں کے خوابوں میں آنے والا شہزادہ اگر پاکستان میں مثال دی جائے تو احد رضا میر ہی ہیں اور پھر ان کی زندگی کا حصہ بنیں نازک اور حسین آنکھوں والی سجل۔۔۔کیسے نا کہیں چاند اور سورج کی جوڑی۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: