مجھے بال باندھنے کی عادت ہی نہیں۔۔۔اداکارائیں جو ہمیشہ کھلے بالوں میں نظر آتی ہیں

image


بال شخصیت کو نکھارتے ہیں اور کچھ ستارے جانتے ہیں اپنے بالوں سے اپنی شخصیت کی پہچان کروانا۔۔۔ایسی بہت ساری اداکارائیں ہیں جنہیں آپ ہمیشہ کھلے بالوں میں ہی دیکھیں گے اور زیادہ تر وہ بالوں کو باندھنا پسند نہیں کرتیں

حرا مانی
حرا مانی نے اپنے کئی ڈراموں میں بال کھولنے کو ہی ترجیح دی ہے۔۔۔وہ عام زندگی میں بھی اکثر کھلے بالوں کے ساتھ ہی نظر آتی ہیں۔۔۔ڈرامہ ’’غلطی‘‘ کے ایک سین میں آفان وحید ان کے بندھے بالوں کو کھولتے ہیں اور کہتے ہیں تم مجھے ایسے پسند ہو۔۔۔خود شاید حرا کو بھی وہ ایسے ہی پسند ہوں اس لئے انہوں نے اپنے بالوں کو باندھنا کم ہی کردیا ہے

image


کنزیٰ ہاشمی
خوبصورت اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کو آپ زیادہ تر جگہوں پر کھلے بالوں کے ساتھ ہی دیکھیں گے۔۔۔اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ کنزیٰ کو اپنے بالوں سے بہت پیار ہے۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ اس میں ٹوٹکے بھی شامل ہیں اور وہ تارہ میرا کا تیل لگاتی رہی ہیں اپنے بالوں کو لمبا کرنے کے لئے۔۔۔

image


ایمن خان
ایمن خان کے بال بہت لمبے تو نہیں لیکن زیادہ تر انہیں اپنے بالوں کو کھلا رکھنا ہی پسند ہے۔۔۔شادی والے دن ان کے بال بہت ہی زیادہ کس کر بنائے گئے تھے جو بہت لوگوں کو پسند آئے لیکن بہت سارے لوگوں کا ماننا تھا کہ جو بات ایمن کی کھلے بالوں میں ہے وہ بندھے ہوئے بالوں میں نہیں۔۔۔اور شاید ایمن کو بھی اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے اس لئے عید پر بھی وہ کھلے بالوں میں ہی نظر آئیں۔۔۔

image


صبور علی
سجل علی کے بال تو حسین ہیں ہی لیکن ان کی بہن صبو رعلی کے بال بھی انتہائی حسین اور چمکدار ہیں۔۔۔زیادہ تر شوز اور ڈراموں میں صبور کو بال کھولنا ہی پسند ہیں۔۔۔جہاں ضرورت ہوں وہاں باندھ بھی لیتی ہیں لیکن اگر آپ پسند پوچھیں گے تو صبور اپنے بالوں کو کھول دیں گی فوراً-

image


سبرین حسبانی
یوں تو اداکارہ سبرین حسبانی آج کل اسکرین سے دور ہیں لیکن ان کے کھلے بالوں والا چہرہ سب کو ہی پسند ہے۔۔۔کوینکہ ان کے کھلے بال بہت ہی حسین اور دلکش لگتے ہیں-

image


صنم بلوچ
سبرین کی بہن صنم بلوچ کو بھی بال کھولنے کا بہانہ چاہئے۔۔۔وہ مارننگ شو میں بھی بال کھولنا ہی پسند کرتی تھیں اور اکثر ڈراموں میں بھی آپ کو یہی نظر آئے گا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: