مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں اور چار بہنوں میں
سب سے بڑی بھی ہیں۔۔۔ان کی میزبانی کی صلاحیتوں کے تو سب ہی دیوانے ہیں
لیکن پچھلے دنوں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان
کی امی انہیں شیر خورمہ بنانا سکھا رہی ہیں۔۔۔اس ویڈیو کے دوران صنم کی
معصوم باتوں نے جہاں امی کو مسکرانے پر مجبور کیا وہیں ان کے فینز بھی بہت
خوش ہوئے۔۔۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ صنم جنگ کی والدہ نے اپنی بیٹیوں کی
کتنی اچھی تریبیت کی ہے اور وہ ان کا شادی کے بعد بھی ہر طرح سے ساتھ دیتی
ہے۔۔۔خواہ وہ بیٹیوں کی پسند کا خیال ہو یا ان کے سسرال والوں کی۔۔۔صنم جنگ
کی والدہ آدھی رات کو بھی ان کے لئے حاضر ہیں۔۔۔
اس ویڈیو میں صنم جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی امی جیسا شیر خورمہ کوئی
بنا کر دکھائے۔۔۔اور کیونکہ انہیں خود چھوہارے پسند نہیں اس لئے وہ بار بار
اپنی امی سے یہی کہتی رہیں کہ چھوہارے بالکل بھی مت ڈالیں۔۔۔
|