ڈرامہ ارطغرل غازی آج کل پاکستان میں ہر گھر میں لازم و ملزوم ہوگیا ہے۔۔۔
اور اس کے کرداروں کو ہر گھر میں نا صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ ان کے بارے
میں بات کی جاتی ہے۔۔۔اس ڈرامہ کا مرکزی کردار کرنے والی حلیمہ سلطان کو
لوگ اتنا پسند کرتے ہیں کہ والدین باقاعدہ اپنے بیٹوں کے لئے اتنی ہی حسین
اور اتنی ہی مہذب بیٹی کی تلاش میں لگ گئے ہیں۔۔۔
حلیمہ سلطان کا اصل نام اسرا بیلجک ہے۔۔۔اور وہ تر کی میں ہی پیدا
ہوئیں۔۔۔اسرا بیلجک کو گھر میں پیار سے بیلجک کہہ کر بلایا جاتا ہے اور وہ
اپنے والد کی خاصی لاڈلی ہیں۔۔۔اسری بیلجک نے استنبول کی مشہور یونیورسٹی
سے انٹرنیشنل ریلیشنز کی ڈگری حاصل کی ۔۔۔۲۰۱۴ میں اسری بیلجک نے میڈیا
انڈسٹری میں قدم رکھنے کا سوچا اور اس سلسلے میں ان کے گھر والوں نے انہیں
بہت سپورٹ کیا۔۔۔
ان کا پہلا ڈرامہ جس میں انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا وہ ارطغرل غازی ہی
تھا۔۔۔سب حیران تھے کہ پہلے ڈرامہ میں آتے ہی لیڈ رول اور وہ بھی دلوں پر
چھا جانے والا۔۔۔یہ ترکی میں چار سال تک چلا۔۔۔۔اس کے علاوہ اسرا بیلجک نے
ماڈلنگ بھی کی اور دیگر دو ڈراموں میں بھی کام کیا۔۔۔انہوں نے ترکی کی ایک
فلم میں بھی کام کیا اور وہ ان اداکاراؤں میں س ے ہیں جو اپنا سوشل میڈیا
خود باقاعدہ استعمال کرتی ہیں اور جوابات بھی دیتی ہیں۔۔۔
|