|
شوبز میں کام کرنے والی بہت ساری خواتین گھر میں بہت کام بھی کرتی ہیں اور
گھر کو خوب اچھی طرح سنبھالتی بھی ہیں۔۔۔یہ اور بات ہے کہ حالیہ حالات میں
جبکہ شوہر سے کافی زیادہ ملاقات بھی رہتی ہے تو بہت ساری بیویاں ان کا کافی
خیال بھی رکھ رہی ہیں۔۔۔
شائستہ لودھی
شائستہ لودھی کے شوہر آج کل ساؤتھ افریقہ سے یہیں پر آئے ہوئے ہیں اور
موجودہ حالات کی وجہ سے انہیں یہیں رکنا پڑگیا۔۔۔لیکن شائستہ لودھی اپنی
کلینک پر بھی جاتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے شوہر کی پسند کا بھی خیال
رکھتی ہیں۔۔۔شام کے وقت باقاعدہ ٹیبل سجاتی ہیں اور خود بھی تیار ہوتی ہیں
تاکہ دونوں میاں بیوی کا یہ وقت اچھا گزرے۔۔۔خود ان کے شوہر بھی بچوں اور
گھر کے دیگر افراد کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور اس لاک ڈاؤن نے
فیملی کو مزید قریب کردیا ہے۔۔۔
|
|
اقراء عزیز
یوں تو اقراء عزیز کو کھانا بنانے کا اتنا شوق نہیں اور جب بھی وہ سوچتی
ہیں ایسا تو ان کے شوہر یاسر حسین ان کی مدد کے لئے آجاتے ہیں لیکن اقراء
بھی اس لاک ڈاؤن میں اپنے شوہر کی پسند کا خیال رکھنا چاہتی ہیں اس لئے
اکثر کچن میں نئے نئے تجربے کرتی ہی رہتی ہیں۔۔۔
|
|
شرمیلا فاروقی
سیاست کی دنیا سے ان کا تعلق رہا لیکن شرمیلا فاروقی جب گھر میں ہوتی ہیں
تو ان کی ساری کی ساری توجہ اپنے شوہر اور بچے کے لئے ہوتی ہے۔۔۔کچھ عرصہ
پہلے انہوں نے کچن میں اپنی ان کوششوں کا مظاہر بھی شیئر کیا تھا لیکن اس
کا کافی مذاق بھی بنا۔۔۔شرمیلا نے پھر ایک اور ویڈیو بنائی اور اس میں اپنا
ہی مذاق بنایا۔۔۔کیونکہ شرمیلا کے لئے سب سے اہم ہے اپنے شوہر کو نئے نئے
کھانے کھلا کر خوش کرنا۔۔۔اور وہ ایسی کوششیں کرتی رہتی ہیں
|
|
آئزہ خان
یوں تو آئزہ خان ویسے بھی کچن اور گھر کا برابر خیال رکھتی ہیں لیکن اس لاک
ڈاؤن نے انہیں اتنا وقت بھی دیا کہ وہ دانش کی پسند کی چیزیں انہیں کھلا
سکیں اور وہ اس میں اب کافی ماہر ہوچکی ہیں۔۔۔روز کچھ نا کچھ نیا بناتی ہیں
اور حیران کرتی ہیں-
|
|