فیصل قریشی اور ان کی بیگم ثنا فیصل اکثر اپنے بیٹے فرمان
کی تصاویر شیئر کرتے ہیں اور کچھ خاص تصاویر انہوں نے ہماری ویب سے بھی
شیئر کی ہیں۔۔۔ثنا فیصل کا کہنا ہے کہ فیصل بہت مصروف رہتے ہیں لیکن جیسے
ہی گھر آتے ہیں تو ان کا سارا وقت بیٹی آیت اور فرمان کے ساتھ ہی گزرتا ہے۔۔۔
|
|
ہر گزرتے دن کے ساتھ فرمان کو بھی اپنے ابا کی موجودگی سمجھ آتی جارہی ہے
اور وہ وقت دور نہیں جب وہ بھی ان کے ساتھ ہر جگہ جانے کی ضد کیا کریں گے۔۔۔
فیصل قریشی خود اس بات کا اقرار کئی بار کر چکے ہیں کہ انہیں پہلے سے دو
بچے ہونے کے باوجود آیت کی پیدائش کے بعد سمجھ آیا ہ بچوں کو پالنا اور ان
کی محبت کیا ہوتی ہے۔۔۔وہ اپنے بیٹے کو لے کر بھی کافی ذمہ داری دکھاتے ہیں
اور اکثر انہیں بچے کو فیڈر پلاتے، اس کے کپڑے بدلواتے دیکھا گیا ہے۔۔۔
|
|
یوں تو ثنا فیصل اپنے بچوں کے کافی کام خود ہی کرنے کی عادی ہیں اور انہوں
نے ان کاموں کے لئے کسی بھی قسم کی ماسیوں کی مدد نہیں لی۔۔۔اور خود فیصل
قریشی کو بھی نہیں پسند کہ ان کے بچے ماسیوں کے ہاتھوں میں پلیں جبکہ ماں
اور باپ دونوں ہی ساتھ ہیں۔۔۔وہ گھر آنے کے بعد اپنا سارا وقت دونوں بچوں
کو ہی دیتے ہیں۔۔۔اور آیت اپنے چھوٹے بھائی سے کیونکہ عمر میں کافی بڑی ہیں
اس لئے وہ بالکل ہی بڑوں کی طرح اپنے چھوٹے بھائی کے کام خوشی خوشی کرتی
ہیں۔۔۔
|
|
فرمان قریشی کے نقوش بالکل اپنے والد کی طرح ہیں اور بڑی بہن آیت کا بچپن
بھی کچھ اسی طرح کا تھا۔۔۔۔فیصل قریشی کے گھر میں اس ننھے اضافے کی وجہ سے
مصروفیت تو بڑھی ہے لیکن ساتھ ہی زندگی اور خوشیوں کے مزید دروازے کھلے ہیں۔۔۔
|