یہ سچ ہے کہ پاکستانی ڈراموں نے ہمیشہ دیکھنے والوں پر ایک اچھا تاثر چھوڑا
ہے اور بہت سارے ڈرامے آج بھی ایسے بن رہے ہیں جنہیں کئی سالوں تک یاد رکھا
جائے گا۔۔۔لیکن ایسے بھی کئی ڈرامے ہیں جنہیں پورا پورا کاپی کرکے ان کے
سینز سے لے کر اداکاری تک کو کاپی کیا جاتا ہے۔۔۔
محبت تجھے الوداع
ہم ٹی وی پر اس ڈرامے کا جیسے ہی پرومو آیا لوگوں نے مایوسی کا اظہار شروع
کردیا۔۔۔سونیا حسین، زاہد احمد، منشا پاشا جیسے بڑے نام اتنی بڑی غلطی کیسے
کرسکتے ہیں۔۔۔بھارتی فلم جدائی کی کاپی پرومو سے ہی جھلک پڑی۔۔۔سونیا حسین
کی اداکاری چیخ چیخ کر بتا رہی تھی کہ میں سری دیوی کو کاپی کرنے کی خطرناک
حد تک کشش کر رہی ہوں۔۔۔ہم ٹی وی ہمیشہ مختلف ٹاپکس اور اچھوتے موضوعات کے
ساتھ ہی آتا ہے۔۔۔لیکن ان کے اس پراجیکٹ کا پرومو دیکھتے ہیں سوشل میڈیا پر
تنقید کی یلغار شروع ہوگئی۔۔۔سونیا حسین کا پیسے کے لالچ میں اپنے میاں
زاہد کی دوسری شادی کروانا۔۔۔پھر منشا پاشا کا پیسوں کے ساتھ زندگی میں آنا
اور تقریبا سب کچھ وہی ہے۔۔۔یہ سب ظاہر ہورہا ہے پرومو سے۔۔۔جبکہ سونیا
حسین نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ یہ پراجیکٹ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔۔۔اب
دیکھنا یہ ہے کہ کیا الف ، عشق زہے نصیب جیسے پراجیکٹس دینے کے بعد ہم ٹی
وی یہ غلطی کر سکتا ہے؟
|