|
کورونا سے جنگ لڑنا کچھ لوگوں کے لئے بہت آسان ہے اور کچھ لوگوں کے لئے یہ
جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔۔۔ایسے بہت سارے تجربات ہیں جو اس بیماری کے
ساتھ حیران کن طور پر سامنے آئے۔۔۔پاکستانی میڈیا انڈسٹری اور سیاست، کھیل
کے میدان سے کئی لوگوں نے اس کا سامنا کیا ہے۔۔۔جن میں سے کچھ تو با آسانی
اسے شکست دے کر زندگی کی طرف لوٹ آئے ہیں اور کچھ نے واقعی اس کی ساری
مشکلات کو جھیلا
مائنڈ سائنٹسٹ عمران جوفا نے حال ہی میں اپنی زندگی کے وہ تکلیف دہ ترین دن
سب سے شیئر کئے جو انہیں بہت سی تکالیف سے آگاہ کر گئے۔۔۔ایک عام دن تھا جب
انہیں محسوس ہوا کہ انہیں بخار ہے اور کھانسی بھی شروع ہوگئی۔۔۔رمضان کے
آخری دن چل رہے تھے اور یوں لگا کہ شاید یہ نارمل بخار ہے۔۔۔لیکن اس بخار
نے شدت اختیار کرلی اور رمضان کے آخری دو دن باقاعدہ ماتھے پر پٹیاں رکھنی
پڑیں۔۔۔انہیں وہ تمام علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں جو اس کورونا کی
نشاندہی کرتی تھیں۔۔۔سانس میں تکلیف، شدید بخار، کھانسی، سونگھنے اور چکھنے
کی حس کا چلا جانا، منہ کے ارد گرد خشکی کا آجانا۔۔۔
|