دنیا پانی میں ڈوب رہی ہے لیکن ایک گاؤں جو اب پانی سے باہر آئے گا

image


ماہرین کے مطابق آئندہ آنے والے چند سالوں کے دوران دنیا کے کئی ایسے علاقے جو سطح سمندر پر آباد ہیں پانی میں ڈوب جائیں گے اور ان میں اٹلی کا شہر وینس بھی شامل ہے- لیکن ہم آج اٹلی کے ایک ایسے گاؤں کی بات کریں گے جو پہلے ہی زیرِ آب ہے لیکن اب پانی سے باہر آجائے گا-

اٹلی کی ایک 12 ویں صدی سے تعلق رکھنے والے تاریخی گاؤں Fabbriche di Careggine کو 1946 میں اس لیے خالی کروا لیا گیا تھا تاکہ یہاں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم تعمیر کیا جاسکے- اس گاؤں کے رہائشیوں کو اس وقت قریبی قصبے Vagli di Sotto میں آباد کردیا گیا-

قدیم گاؤں میں ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کی تعمیر کی گئی جبکہ رہائشیوں کے پرانے گھر انسانوں کی تخلیق کردہ اس مصنوعی جھیل میں ڈوب گئے- لیکن جب بھی بحالی کے مقاصد کے لیے جھیل کو خالی کیا جاتا تو یہ گھر واضح دکھائی دینے لگتے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان پرانے گھروں کو دیکھنے یہاں آتی-

ایسا اب تک چار مرتبہ ہوچکا ہے پہلے 1958 میں اس کے بعد 1974 میں اگلی دفعہ 1983 میں اور آخری بار 1994 میں اس جھیل کو خالی کیا گیا تھا- اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگلے سال یعنی 2021 میں دوبارہ اسے خالی کیا جائے گا-

گزشتہ ماہ Vagli di Sotto قصبے کے سابق مئیر کی بیٹی Lorenza Giorgi نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ شئیر کی کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ سال 2021 میں اس جھیل کو خالی کیا جائے گا- اور انہیں امید ہے کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر پھیل جائے گی اور اس علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے-
 

image


1994 میں جب قدیم گاؤں میں موجود جھیل کو خالی کیا گیا اور نیچے موجود مکانات ظاہر ہوئے تو اس وقت 10 لاکھ سے زائد افراد نے ان مکانات کو دیکھنے کے لیے اس گاؤں کا رخ کیا-

اگرچہ ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، تاہم ڈیم کو چلانے والی کمپنی ، Enel نے سی این این کو بتایا کہ وہ میونسپلٹی کے ساتھ ایک ورکنگ گروپ کو باضابطہ تخلیق کر رہے ہیں تاکہ یہاں سیاحت اور آبادکاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

ڈیم کے پانی کے نیچے پتھروں سے تیار کردہ مکانات کے علاوہ ایک قبرستان اور ایک چرچ بھی موجود ہیں- اس گاؤں کے ابتدائی باشندے بنیادی طور پر لوہار تھے جو 13 ویں صدی میں اٹلی کے شہر بریسیا سے ہجرت کر کے آئے تھے اور یہ گاؤں لوہے سے بنائے جانے والے سامان کی تیاری اور فروخت کے لئے مشہور ہوا تھا۔
 

YOU MAY ALSO LIKE: