طارق عزیز صاحب ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے --- معروف کمپئیر کے انتقال پر فیصل قریشی کا ویڈیو پیغام

image


گزشتہ روز پاکستان کے معروف کمپئیر طارق عزیز انتقال کر گئے- طارق عزیز کے انتقال پر جہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا وہیں مشہور اداکار فیصل قریشی نے اس حوالے سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا-

فیصل قریشی جو مارننگ شوز اور گیم شوز کی میزبانی بھی کرتے ہیں کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ “ طارق عزیز صاحب ہم سے جدا ہوگئے ہیں لیکن ان سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں“-

“ جو لوگ میری عمر کے ہوں یا مجھ سے چھوٹے ہوں یا بڑے سب ہی نیلام گھر دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں- آج پورے پاکستان میں بے انتہا گیم شو ہوتے ہیں میں بھی کرتا ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ طارق صاحب ایک رہنما تھے اور ہمیشہ رہیں گے“-

“ چاہے ان کی فنکاری ہو یا پھر کسی پروگرام کی میزبانی وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے- آپ سب سے بھی یہی گزارش ہے کہ انہیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں“-
 

YOU MAY ALSO LIKE: