موٹی لڑکیوں کو ہیروئن نہیں لیا جاتا --- شوبز کی وہ اداکارائیں جنہوں نے نمایاں کرداروں میں آنے کے لیے سترہ کلو تک وزن کم کیا

image


شوبز کے شعبے میں موجود سیلیبریٹیز عام لوگوں کے لیے ایک انسپائریشن ہوتی ہیں ان کا اٹھنا بیٹھنا ، پہننا اوڑھنا یہاں تک کہ کھانا پینا ایکسرسائز کرنا سب کچھ سوشل میڈيا کے ذریعے وہ اپنے چاہنے والوں سے شئير کرتے ہیں- اور لوگ ان کو نہ صرف فالو کرتے ہیں بلکہ ان کے تمام ٹرینڈز کو اپناتے بھی ہیں اور اس پر تبصرے بھی کرتے ہیں- اس حقیقت سے ہم سب واقف ہیں کہ شوبز کی دنیا دکھاوے کی دنیا ہے اور اس میں جگہ بنانے کے لیے اور اس جگہ کو برقرار رکھنے کے لیے شوبز سے جڑے لوگوں کو اپنے وزن اور اپنے اپنے لباس و انداز پر خصوصی توجہ دینی ہوتی ہے تاکہ وہ اپنے چاہنے والوں کو ہمیشہ اچھے لگیں- اسی وجہ سے ہماری شوبز کی کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے لوگوں کی توجہ اور محبت کے حصول کے لیے سخت ترین ایکسرسائز اور ڈائٹنگ کے ذریعے نہ صرف اپنا وزن کم کیا بلکہ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت اور دلکش ہو گئی ہیں- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ اداکاراؤں کے بارے میں بتائيں گے-

1: حریم فارو‍ق
حالیہ دنوں میں حریم فارو‍ق جب اسکرین پر نظر آئیں تو ان کی تازگی اور اسمارٹنس نے سب کو اپنی جانب متوجہ کر لیا اور اس دلکشی میں اضافے کے ساتھ وہ ڈائریکٹرز کی بھی پسند بنتی جا رہی ہیں- ان کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ایک سال کے عرصے میں 35 کلو وزن کم کیا اور اس طرح پروڈیوسرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہوئی ہیں- وزن کم کرنے کے حوالے سے حریم فاروق کا یہ کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی محدود مدت کے لیے ڈائٹنگ کر کے وزن کم کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اس کے لیے انہوں نے مستقل مزاجی سے محنت کر کے اور اپنے کھانے پر کنٹرول کر کے اپنا وزن کم کیا اور لوگوں کے دلوں میں دوبارہ سے جگہ بنائی-

image


2: صنم جنگ
معروف مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ کا وزن ان کی بیٹی کی پیدائش کے بعد کافی بڑھ گیا تھا جس کو کم کرنا ان کے لیے بھی ایک چیلنج تھا- اس کے لیے انہوں نے معروف ٹرینر شعیب خان کی مدد لی اور ان کی بتائی ہوئی ڈائٹ اور ایکسرسائز سے مختصر عرصے میں ساڑھے سترہ کلو وزن کم کیا اور دوبارہ سے پردہ اسکرین پر ہیروئين بن کر جلوہ افروز ہوئیں-

image


3: نادیہ خان
نادیہ خان کا شوبز کیرئیر مختلف اتار چڑھاؤ سے پر ہے کیرئیر کے آغاز میں ایک نٹ کھٹ لڑکی کے روپ میں اپنی معصومیت سے سب کے دل جیتنے والی نادیہ خان کب مارننگ شو کی میزبان بن کر ہر گھر کی پسندیدہ شخصیت بن گئیں پتہ ہی نہ چلا- مگر اس کے بعد شادی اور بیٹی کے پیدائش کے بعد جب دوبارہ نظر آئیں تو ان کی وہ دلکشی ان کے بڑھے ہوئے وزن کے سبب کہیں گم ہو چکی تھی جس کا انہیں خود بھی احساس تھا- اس وجہ سے انہوں نے ٹرینر مدیحہ افتحار کی خدمات حاصل کیں اور ایکسرسائز اور ڈائٹنگ کے ذریعے اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو نہ صرف کم کیا بلکہ اپنی تازگی میں بھی اضافہ کیا اور شوبز میں دوبارہ سے تازہ ہوا کے جھونکے کی صورت میں جگہ بنائی -

image


4: نتاشا خالد
نتاشا خالد جن کی شہرت کی بنیادی وجہ بطور بیوٹیشن ہے اس کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی وہ لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں- انہوں نے اپنے بڑھتے وزن کو اپنے شعبے میں کامیابی میں رکاوٹ سمجھتے ہوئے نہ صرف اس کو کافی کم کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس وزن کو کم کر کے باقی لڑکیوں کے لیے بھی ایک مثال قائم کی جو کہ ورکنگ لیڈیز کے لیے ایک مشعل راہ ہے-

image


5: ایمن خان اور منال خان
چائلڈ اسٹار کے طور پر معصوم چہرے اور پھولے ہوئے گالوں والی یہ بچیاں سب کو ہی اچھی لگتی تھیں مگر وہ اس بات سے اچھی طرح واقف تھیں کہ اگر انہوں نے اس شعبے میں بطور ہیروئن جگہ بنانی ہے تو اس کے لیے انہیں اپنے وزن کو کم کرنا پڑے گا- اس کے لیے انہوں نے سب سے پہلے ان تمام کھانے پینے کی عادات سے جان چھڑائی جو کہ بچوں کا شوق ہوتے ہیں جن میں فاسٹ فوڈ ، چاکلیٹ وغییرہ شامل ہیں- انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے ان تمام چیزوں کو چھوڑ دیا اس کے ساتھ ڈائٹنگ ، ایکسرسائز کے ساتھ ساتھ دیسی ٹوٹکوں کا بھی استعمال کیا اور خود کو اتنا اسمارٹ بنایا کہ ان کو ڈائریکٹر ہیروئن کاسٹ کرنے پر مجبور ہو گئے-

image


6: جگن کاظم
جگن کاظم شو بز انڈسٹری میں اپنی انفرادیت کے سبب ایک علیحدہ مقام رکھتی ہیں انہیں چیلنج لینا اور ان کو پورا کرنے کا شوق ہے اپنے بڑھے ہوئے وزن کو بھی انہوں نے ایسے ہی ایک چیلنج کے طور پر لیا- اور اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خصوصی ڈائٹ پلان کے ذریعے 17 کلو تک وزن تو جلد ہی کم کر لیا مگر اس کے بعد اس وزن کے کم ہونے کے بعد اپنے جسم کی ساخت کو متوازن اور پرکشش بنانے میں انہیں کافی محنت کرنی پڑی اور یہ اسی محنت کا انعام تھا کہ گارنئیر جیسی بین الاقوامی شہرت کے حامل برانڈ کے لیے بطور ماڈل منتخب کیا گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: