میں اسے گھمانا نہیں چاہتا تھا بس شادی کرنا چاہتا تھا۔۔۔انڈسٹری کے کھرے لوگ

image


پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اندر سے کتنے صاف گو اور سچے ہیں۔۔۔لیکن اکثر ان کی باتوں کا مذاق بھی بنایا جاتا ہے اور ان کے حوالے سے باتیں بھی ہوتی ہیں۔۔۔لیکن جب ان سے ملیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی ہر کھری بات میں ایمانداری نمایاں ہے۔۔۔

یاسر حسین
اداکار یاسر حسین کو اکثر ان کے منہ پر بول دینے والی عادت کی وجہ سے بہت باتیں سنائی جاتی ہیں۔۔۔سوشل میڈیا پر ان کی شادی کو بھی اور ان کی محبت کو بھی ایک تماشا کہا گیا۔۔۔لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں یاسر نے کچھ ایسی باتیں کیں جو ان کی سچائی کو واضح کرتی تھیں۔۔۔یاسر نے بتایا کہ میری اقراﺀ سے ملاقات ایک ایوارڈ شو کے دوران ہوئی ملک سے باہر۔۔۔اور اقراء اپنے کھوئے ہوئے موبائل کے لئے پریشان تھی۔۔۔ہر کوئی اسے کہہ رہا تھا کہ اتنے بڑے ایوارڈ میں اب کیا ملے گا موبائل۔۔۔لیکن میں نے اسے کہا کہ مل جائے گا اور اسی لمحے ایک خاتون نے آکر اسے موبائل دے دیا۔۔۔اس کے بعد سے ہماری ملاقاتیں شروع ہوئیں۔۔۔لیکن یاسر نے کہا کہ میری اور اقراء کی عمر میں گیارہ سال کا فرق ہے۔۔۔اور میں نے اسے اس کی امی سے ملنے کے فوراً بعد بول دیا کہ میں تمہیں گھمانا نہیں چاہتا بس شادی کرنا چاہتا ہوں۔۔۔کیونکہ اقراء کی ماں ایک بہت سیدھی اور کمال خاتون تھیں اور مجھے لگا کہ یہ خصوصیات ان کی بیٹی میں بھی ہوں گی اور میں صحیح تھا۔۔۔

image


فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی اکثر لہجے میں کڑواہٹ لے آتے ہیں اور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ تو ہمیشہ ہی خود کو کچھ سمجھتا ہے۔۔۔جب بھی پاکستان کے اوپر کوئی بات کی جائے یا پاکستانی مارننگ شو میں بھارتی موسیقی کا اور فلموں کا بہت ذکر ہو تو فیصل قریشی اپنے لہجے اور اپنی باتوں سے اپنے دل کا حال ظاہر کردیا کرتے تھے۔۔۔مارننگ شو کی ریٹنگ کی جنگ کے دوران بھی جس بات پر انہوں نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا وہ تھا بھارتی کونٹینٹ کا پروگرام میں شامل نا ہونا۔۔۔انہوں نے ہمیشہ پاکستانی گانوں کو ہی شو کا حصہ بنایا۔۔۔اکثر لوگ اس بات پر ان کا مذاق بھی بناتے تھے لیکن پھر ہوا یہ کہ بھارت کی پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے کی پابندی کے بعد سب چینلز کو ہی یہ روش اپنانی پڑی اور پھر دنیا نے مانا کہ فیصل قریشی نے غلط کے آگے سر نہیں جھکایا۔۔۔لوگوں کو بھلے ہی وہ کروے لگیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ ایک بہت اچھے انسان اور ایک بہت ہی سچے پاکستانی ہیں۔۔۔اے آر وائی زندگی پر ان کے بہت سارے ایسے شوز تھے جن کی ریٹنگ نہیں آتی تھی لیکن پھر بھی لوگوں کو ان سے بہت پیار تھا اور لوگ یہ مانتے تھے کہ وہ ناچ گانے، میک اپ اور باقی فضول چیزوں سے بہت الگ شو کرتے ہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: