کھلاڑی تو بہت اچھے ہیں مگر ---- دنیا کے وہ 5 بیٹسمین جنہوں نے کبھی چھکا نہیں مارا

image


جب ہم کرکٹ کی بات کرتے ہیں تو دماغ میں کرکٹ میں موجود تینوں فارمیٹ کا تصور آتا ہے جس میں ٹیسٹ کرکٹ آتی ہے جس سے کرکٹ کا آغاز ہوا اور اس کے بعد ون ڈے کرکٹ آتی ہے اور پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نام آتا ہے – اب تو لوگ ٹی ٹین کرکٹ کا بھی نام لے رہے ہیں مگر اس پر کوئی بھی کرکٹ گرو راضی ہوتا ہوا نظر نہیں آتا ہے-

اگر ہم بات کریں کسی بھی بیٹسمین کی تو وہ ہمیشہ اپنے منفرد سٹائل سے دنیا میں پہچانا جاتا ہے کہ وہ کتنے چھکے مارتا ہے یا پھر فلاں بیٹسمین کیلئے چوکا مارنا کوئی بات ہی نہیں ہے فلاں فلاں – کچھ اس طرح کی باتیں ہر بیٹسمین کے بارے میں مشہور ہوتی ہیں اور یہی خصوصیات کسی بھی بیٹسمین کا سرمایہ ہوتی ہیں کہ وہ کتنی دیر کرکٹ کے میدان میں رہ پائے گا – اس کے ساتھ کوئی بھی بیٹسمین اپنے اندر موجود مہارت کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے-

دنیا میں کچھ ایسے بھی بیٹسمین ہیں جو کہ تیز ترین رن بنانے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں کیونکہ ان کے لیے میچ کے کسی بھی مقام پر چھکا یا پھر چوکا مارنا کوئی خاص مسلئہ نہیں ہوتا ہے ایسے بیٹسمین دنیا میں بہت پسند کیے جاتے ہیں – اگر ہم کرکٹ ہسٹری کو دیکھیں تو بہت تھوڑے ایسے بیٹسمین ہیں جنہوں نے 100 سے زیادہ چھکے مارے ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے بھی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی کوئی چھکا نہیں مارا ہے-

کیلم فرگوشن
ان کرکٹرز میں سب سے پہلا نمبر آتا ہے کیلم فرگوشن جو کہ آسٹریلیا کا کھلاڑی ہے-بلاشبہ ایک کوالٹی کا کھلاڑی تھا اس نے اپنی ون ڈے کرکٹ کا آغاز 2009ء میں کیا تھا اور اس وقت اس کی عمر صرف 25 سال تھی- اس کھلاڑی نے ٹوٹل 30 ون ڈے میچز کھیلے اور بلا شبہ وہ ایک اچھا بیٹسمین تھا مگر اس نے اپنے اس کیریئر میں کبھی بھی کوئی چھکا نہیں مارا تھا-

image


جیفری بائی کاٹ
دنیائے کرکٹ کا ایک مشہور نام جیفری بائی کاٹ جو کہ کے انگلینڈ کی ٹیم سے تعلق رکھتا تھا اور یہ انسان انگلینڈ کی ہسٹری میں ایک بہترین بیٹسمین کے طور پر جانا جاتا ہے – جیفری نے ٹوٹل 36 ون ڈے میچز کھیلے مگر اس نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی – اس نے ون ڈے کرکٹ میں 1000 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور 9 ففٹیز شامل ہیں- مگر یہ عظیم بیٹسمین بھی کبھی بھی ون ڈے کرکٹ میں کوئی چھکا نہیں مار سکا-

image


تھیلان سماراویرا
تیسرے نمبر پر ہم بات کریں گے تھیلان سماراویرا کی جو کہ سری لنکا کی ٹیم سے ہیں- یہ کھلاڑی جے سوریا کے دور میں کرکٹ میں آئے اگر ہم بات کریں ٹیسٹ کرکٹ کی تو انہوں نے ٹوٹل 81 ٹیسٹ کھیلے جن میں 5000 رنز بنائے- مگر اتنی اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود بھی کبھی وہ اتنے مشہور نہیں ہو سکے شاید اس کی وجہ ٹیم میں موجود دوسرے مشہور کھلاڑی تھے جیسے کہ جے وردنے، کمار سنگاکارا اور جے سوریا-مگر جب ہم بات کرتے ہیں ون ڈے کرکٹ کی تو انہوں نے بھی کبھی بھی ون ڈے کرکٹ میں چھکا نہیں مارا ہے-

image


ڈائن ابرہیم
چوتھے نمبر پر آتے ہیں ڈائن ابرہیم جو کہ زمبابوے کی ٹیم سے تعلق رکھتے تھے – وہ بہت اچھے اور بہترین تکنیک رکھنے والے بیٹسمین تھے- انہوں نے 2001 میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں انٹری کی – انہوں نے ٹوٹل 82 ون ڈے کھیلے اور ان میں انہوں نے 1443 رنز بنائے- لیکن یہ بیٹسمین بھی زندگی میں کبھی بھی چھکا نہیں مار سکے تھے-

image


منوج پربھاکر
سب سے آخر پر آتے ہیں انڈیا کے منوج پربھاکر جو کہ ایک کوالٹی کے آل راؤنڈر تھے اور وہ بولنگ میں بیٹنگ سے زیادہ اچھے تھے- انہوں نے ٹوٹل 39 ٹیسٹ میچ کھیلے اور ٹوٹل 1600 رنز بنائے- -اگر ہم بات کریں ون ڈے کرکٹ کی تو انہوں نے ٹوٹل 130 میچ کھیلے مگر وہ کبھی بھی گیند کو رسی کے اوپر سے نہیں پھینک سکے-

image


بشکریہ: (اردو کرکٹ)

YOU MAY ALSO LIKE: