یہ فارسی کا ایک محاورہ ہے کہتے ہیں کہ دو دوست تھے ایک
کی شادی ہوئی تو کچھ عرصہ بعد دوسرے نے بھی تکمیل خواہش کو بنت احیاء سنت
سے شادی کرلی- مگر بدقسمتی سے بیوی اس کی چڑیل برآمد ہوئی اس نے پہلے سے
پوچھا تو اس نے کہا مجھ سے تو بیوی بہت ڈرتی ہے اور فارمولا یہ بتایا کہ
شادی کی پہلی رات میں نے بلی مار دی بس بیوی کے دل میں خوف بیٹھ گیا وہ رات
آج کا دن بیوی بیوی بن کے رہ رہی ہے- دوسرے نے کہا آج میں بھی فارمولا
آزماتا ہوں رات ہوئی جناب گھر تشریف لائے کمرے میں آتے ہی دیکھا کہ دیوار
پر چھپکلی ہے جوتا اتارا اور چھپکلی پر بلی کا وار کیا جس سے چھپکلی تو
رینگ نکلی گلاس میں رکھا دودھ گرگیا اور جہیز میں آیا نیا گلاس ٹوٹ گیا-
پہلے تو بیوی نے خوب کلاس لی اور پھر کہا گربہ کشتن روزِ اول بلی پہلے دن
ماری جاتی ہے۔ تو عرض یہ کرنا تھا کہ لاک ڈاؤن پہلے دن سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب بلی
تو مرے گی نہیں البتہ گلاس اور دودھ کا نقصان اور اس کے بعد کلاس ضرور ہوگی-
|