مجھ پر جوانی ہی میں بڑھاپے کے کرداروں کی جھاپ لگ گئی --- شوبز کی وہ خواتین جو جوان ہونے کے باوجود ماں کے کردار میں نظر آتی ہیں

image


ایک پرانی کہاوت ہے کہ مرد سے اس کی تنخواہ اور عورت سے اس کی عمر کبھی بھی نہیں پوچھنی چاہیے- جوان نظر آنا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے اور عورتیں اس بات کی تو خواہشمند ہوتی ہیں کہ وہ اپنی عمر سے کم نظر آئیں مگر ایسی خواتین بہت کم ہوتی ہیں جو کہ اپنی عمر سے بڑی عمر کے کردار ادا کریں- مگر شوبز میں جب کسی بھی اداکارہ پر کسی کردار کی چھاپ لگ جائے تو ہمارے پروڈیوسر ہمیشہ ان کو اسی کردار میں کاسٹ کرتے ہیں ایسی ہی کچھ اداکاراؤں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

1: سامعہ ممتاز
سامعہ ممتاز نے شوبز میں 1995 میں ڈرامہ زرد دوپہر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا- مگر ان کی شہرت کے سفر کا آغاز ڈرامہ میری ذات ذرہ بے نشان، اور ڈرامہ مائے نی سے ہوا- مگر ان کرداروں نے سامعہ ممتاز کے اوپر ماں کے کردار کی چھاپ لگا دی اور اپنی عمر کے بر خلاف سامعہ سر پر سفیدی لگالے ڈرامہ اڈاری ، صدقے تمھارے میں بھی نظر آئیں اور اب ان کے اوپر مستقل طور پر ماں کے کردار کی چھاپ لگا دی گئی ہے اور اس کے علاوہ وہ کسی اور کردار میں نظر ہی نہیں آتی ہیں-

image


2: فرح شاہ
فرح شاہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور وی جے کیا اور پروگرام یہ ہے لالی وڈ کی میزبانی کی- مگر اس کے بعد بڑھتے ہوئے وزن کے سبب ہدایت کاروں اور پروڈیوسر نے انہیں ماں کے کردار تک کے لیے محدود کر دیا ۔ بطور ماں میری ذات ذرہ بے نشان اور ڈرامہ آبرو میں ان کی بطور ظالم ماں کردار نگاری پر انہیں ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا- مگر اس کے بعد انہوں نے اب اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی کی ہے تاکہ ان کو ماں کے کرداروں کے علاوہ کرداروں میں بھی کاسٹ کیا جائے- مگر اب تک ان کے اوپر لگائی گئی چھاپ اتر نہیں سکی ہے -

image


3: عظمیٰ گیلانی
عظمیٰ گیلانی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے گزشتہ چار دہائیوں سے شو بز میں ان کے چاہنے والوں نے انہیں لاتعداد کرداروں میں دیکھا ہے- اپنی جوانی میں ہی ماں کے کردار ادا کرنے والی عظمیٰ گیلانی کا اس بارے میں یہ کہنا ہے کہ ان کو سمجھ نہیں آتا تھا کہ ان کے پروڈیوسرز نے انہیں ماں کے کردار کے لیے ہی کیوں مخصوص کر لیا تھا اور انہوں نے اپنی ہم عمر اداکاراؤں کی بھی ماں کا کردار ادا کیا- اس حوالے سے ان کے مشہور ڈراموں یمں وارث ، دہلیز ، پناہ قابل ذکر ہیں-

image


4: یاسرہ رضوی
یاسرہ رضوی جو کہ عمر کے اعتبار سے کافی کم عمر ہیں مگر شوبز کے گلیمر کی شرائط کو پورا نہ کر سکنے کے باعث پروڈیوسر نے ان پر بڑی عمر کے کرداروں کی چھاپ لگا دی ہے- اور کبھی تو من کے موتی میں ایک تنہا ماں کے کردار میں اپنے بچوں کے لیے پریشان ہوتی نظر آئیں اور کبھی وہ تھوڑا سا آسماں ، استانی جی کے گلیمر سے دور کردار میں نظر آئیں اور پروڈیوسرز نے انہیں بڑی عمر کے کردار ادا کرنے کے لیے ہی مخصوص کر دیا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: