موت کو اتنے قریب سے دیکھنے کے بعد میری زندگی بدل گئی --- شوبز کے لوگ جنہوں نے خطرناک حادثات کا سامنا کیا

image


کچھ حادثات زندگی بدل دیتے ہیں خصوصاً ایسے حادثات جو انسان کو موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا کر دیں وہ خوفناک لمحے انسان چاہ کر بھی نہيں بھول سکتا ہے اور ہمیشہ ان لمحموں کی یاد سنسنی سی دوڑا دیتی ہے- شوبز کی کچھ ہستیاں ایسی بھی ہیں جن کو اپنی زندگی میں ایسے حادثات کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب وہ موت کے منہ سے واپس لوٹے اور زندگی کے یہ لمحات ہمیشہ کے لیے ان کی یادداشت کا حصہ بن گئے-

1: ہمایوں سعید
ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہے اور عزت ،دولت اور شہرت کے جھولوں میں جھولنے والے ہمایوں سعید 2016 میں ایک بڑی مشکل کا شکار ہو گئے تھے جس کی یاد آج بھی انہیں خوفزدہ کر دیتی ہے- 2016 میں تھائی لینڈ میں شوٹنگ کے لیے خوبصورت جگہوں کی تلاش میں نکلے ہمایوں سعید کی گاڑی کی ایک ڈبل ڈیکر کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کے ہمایوں سعید کو کافی چوٹیں بھی آئيں اور مسافری میں انہیں تنہا زخمی حالت میں ہسپتال میں وقت گزارنا پڑا-

image


2: عائشہ عمر
ہم سب کی جانی پہچانی عائشہ عمر جن کو زیادہ تر لوگ ڈرامے بلبلے کی خوبصورت کے نام سے جانتے ہیں ہر دور میں لوگوں کی بے پناہ محبتیں اور دعائیں سمیٹتی رہی ہیں- مگر 2015 میں اس وقت ایک بڑی مشکل کا شکار ہو گئی تھیں جب ہائی وے پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی- حادثے کے دوران ان کے ساتھ ان کے ساتھی اداکار اظفر رحمن بھی تھے حادثے کے نتیجے میں دونوں اداکاروں کو کافی چوٹیں آئیں یہاں تک کہ عائشہ عمر کی کالر بون دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی اور انہیں کافی عرصے تک بستر پر ہی رہنا پڑا تھا- یہ واقعہ یاد آنے پر آج بھی عائشہ جان بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں-

image


3: جویریہ عباسی
جویریہ عباسی جن کو لوگ کافی عرصے سے دیکھ رہے ہیں سال 2000 ان کے لیس اس حوالے سے بہت یاد گار رہا کہ ان کی گاڑی کو اس سال شدید حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جویریہ نہ صرف بری طرح زخمی ہو گئیں بلکہ اس وجہ سے ان کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں- اور صحت یابی کے اس سفر کو طے کرنے اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے جویریہ کو کئی قسم کے آپریشن سے گزرنا پڑا اور بلا آخر وہ صحت مندی کی منزل حاصل کر سکیں-

image


4: حریم فاروق
حریم فاروق کا شمار ان ورسٹائل اداکارہ میں ہوتا ہے جو کہ اپنی اسمارٹنس اور اداکاری کے سبب کافی پسند کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں- اپنے ایک انٹرویو میں ان کا یہ کہنا تھا کہ لاہور میں ان کی گاڑی کو ایک حادثہ پیش آيا جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا اور اب بھی جب ان کو یہ حادثہ یاد آتا ہے تو وہ خوفزدہ ہو جاتی ہیں-

image


5: مومل خالد
مومل خالد کا نام اگرچہ شوبز کے لیے ایک نیا نام ہے مگر ان کی زندگی میں بھی ایک ایسا حادثہ گزرا ہے جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے- تفصیلات کے مطابق مومل خالد اپنے منگیتر کے ساتھ گاڑی میں کہیں جا رہی تھیں ان کی گاڑی ایک دوسری گاڑی سے ٹکڑا گئی جس کے نتیجے میں مومل خالد کو کافی چوٹیں آئيں جب کہ ان کے منگیتر اس حادثے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئے-

image


6: بابر خان
بابر خان کی زندگی بھی ایسے ہی ایک حادثے سے دوچار ہوئی جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا- تفصیلات کے مطابق وہ اور ان کی نوبیاہتا بیوی ثنا خان ایک شوٹنگ کے بعد حیدرآباد سے کراچی جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو ایک خطرنا ک حادثہ پیش آيا- جس کے سبب ان کی بیوی ثنا خان تو موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں اور بابر خان ایک طویل عرصے تک اس صدمے سے دوچار رہے اور ڈپریشن کے مریض بن گئے

image
YOU MAY ALSO LIKE: