میں جب آیا تو آپ سو چکے تھے۔۔۔ننھے فرمان سے ان کے بابا کی میٹھی میٹھی باتیں

image


شوبز ستارے اپنی مصروفیت کی وجہ سے اکثر بچوں سے کم ہی مل پاتے ہیں کیونکہ دیر رات شوٹس سے واپس آنا اور پھر بچوں کے اٹھنے سے پہلے ہی واپس شوٹ پر چلے جانا۔۔۔پچھلے دنوں گھر میں رہنے کی وجہ سے فیصل قریشی اپنے ننھے شہزادے کے خاصے قریب آگئے تھے اور اکثر ان کے سارے کام انجام دے پاتے تھے لیکن عید کے بعد سے مسلسل کام کا سلسلہ جاری ہے اور اکثر ننھے فرمان انتظار کرتے رہ جاتے ہیں لیکن ملاقات کا شرف نہیں ہوپاتا۔۔۔

اتوار کو چاہے دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے فیصل قریشی اپنے بچوں اور بیگم کو ہی وقت دینا پسند کرتے ہیں ۔۔۔وقت پر لگا کر اڑ رہا ہے اور ان کے بیٹے فرمان قریشی بھی اب تھوڑے بڑے دکھائی دے رہے ہیں۔۔۔بابا کا نا ملنا انہیں کافی ناراض کردیتا ہے اس لئے ہماری ویب کو دی گئی اس ویڈیو میں فیصل قریشی اپنے بیٹے فرمان کے گلے شکووں کا باقاعدہ جواب دے رہے ہیں اور انہیں منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔
 


ویڈیو میں بڑی بہن آیت کافی محظوظ ہو رہی ہیں اور اپنے ننھے بھائی کی حرکتوں پر فدا ہو رہی ہیں۔۔۔فیصل قریشی اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے وقت انہی کی طرح بن جاتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ بچے ان کی موجودگی سے خوش ہوں۔۔

فرمان قریشی کو فیصل قریشی کا بچپن کہا جائے تو بالکل غلط نہیں ہوگا ۔۔۔فیصل قریشی کی یہ مزیدار ویڈیو ہماری ویب کی طرف سے ان کے فینز کے لئے ایک خاص تحفہ ہے فادرز ڈے کے اس موقع پر۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: