ہر کوئی جہنم میں جائے گا؟ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی۔

Topic:
Everybody Going to Hell?

There are two important aspects of My topic which I have the opportunity to talk about. One is related to a globally perspective of Non-Muslims, while the other is about Islamic Point of Views.
(مجھے اج جس ٹاپک کے متعلق گفتگو کرنے کا موقع ملا ہے اس کے دو اہم پہلو ہیں ایک کا تعلق غیرمسلمز کے دنیاوی نقتہ نظر سے ہے جبکہ دوسرا اسلامی نقتہ نظر کو ڈیفائن کرتاہے)
[+] عام الفاظ میں اس ٹاپک کا ایک تیسرا پہلو بھی ہے جِسے میں مختصراً ہی بیان کرنا چاھوں گا۔
[*]"Everybody Going to Hell (That means In Fraud)"
"ہر کوئی دھوکے میں جا رہا ہے"
مطلب یہ کہ: ہم لگاتار بار بار مختلف طریقوں سے دھوکے میں آرہے ہیں سیاستدانوں کی چکنی چُپٹی باتوں آکر، مختلف فراڈ کمپنیوں اور جال سازوں کے بہکاوے میں آکر جیسے Tiens etc اور جیسے ہم اپنا تمام دن Social websites کا استعمال کرنے اور فضول News & Sports channels دیکھنے میں اور فضول کاموں میں ضائع کردیتے ہیں لہذا ان تمام مثالوں کی روشنی میں ہر وہ شخص دھوقے میں آراہا ہے جو آسانی سے برے لوگوں کی باتوں میں آجاتا ہے یا نفع نہ حاصل ہونے والی چیزوں اور کاموں میں وقت ضائع کرتا ہے۔
[*] According to the Globally Perspective
"Everybody Going to hell"
"ہر کوئی نقصان میں جا رہا ہے"
[•] میرا اس ٹاپک کو دنیاوی پراسپیکٹیو سے ڈیفائن کرنا اسلیٔے ضروری ہے کیونکہ دنیاں میں کئ مزاہب ہیں جن میں بہت سے جنت و جہنم پر یقین ہی نہیں رکھتے یہی وجہ ہے کہ یہاں لفظ "Hell" کی تشریح جہنم کی جگہ لفظ "نقصان" سے کی گئی ہے کیونکہ دنیاں کے تمام مزاہب میں برائی کے بُرے نتائج کا تصوّر یکساں ہی ہے یعنی جو کوئی بھی برائی کرے گا وہ جہنم میں جائے یا نہ جائے مگر وہ گھاٹے میں ضرور جاتا ہے۔ دنیا کے تمام مزاہب اچھائی کو پسندیدہ اور برائی کو ناپسندیدہ سمجھتے ہیں اور تمام ہی کی نظر میں اچھائی کرنے والا انعام کا حقدار اور برائی کرنے والا ان کے قانون کی نظر میں جرم کی نوعیت کی عتبار سے دنیاوی سزا کاٹتا ہے یہ بات الگ ہے کہ کٔی مزاہب میں کٔی برائیوں کو جرم سمجھا ہی نہیں جاتا۔
1-برے دوستوں اور خراب لوگوں کی صحبت کی وجہ سے برائ کرنا یا اُنکے دھوکہے میں آجانے کی وجہ سے نقصان اٹھانا۔
2-الٹرانک میڈیا کا غلط استعمال سے خد کو اور ملک و قوم کو نقصان پہنچانا۔
3-نااہل سیاسی جماعتوں کی باتوں میں آجانا اور اپنے ملک کے مستقبل کو تاریخی میں ڈال دینا۔
•یہ سب ہی درج بالہ عادات عام طور پر کی جانے والی چند برائیوں کی مثالیں ہیں۔ دنیاں کے کسی بھی مزہب میں یہاں تک کہ الحادی نظریات کے ماننے والے یعنی جو کسی بھی مزہب کی پیروی نہیں کرتے اِن سب کے نزدیک اِن عادات کو برا تصور کیا جاتا ہے اور اگر اِن بری عادات کے اپنانے سے کوئی فرد کسی جرم کا مرتکب قرار پائے تو اسے قانونی طور پر سزا دی جاتی ہے۔
[*] According to the Islamic Point of Views
"Everybody Going to hell"
"ہر کوئی جہنم میں جا رہا ہے"
[∆]مطلب: ہر وہ شخص جہنم کی سمت کھیچا چلا جا رہا ہے، جو صراط مستقیم یعنی اچھائی کی بجائے گمراہی یعنی برائی کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہے ان لوگوں کا راستہ نہیں جن پر اللّٰہ تعالٰی نے انعام کیا بلکہ گمراہوں کا راستے اپناۓ ہوئے ہے جن پر اللّٰہ تعالٰی غضب کرتاہے۔
•مختلف مزاہب کے ماننے والوں کا گناہ گاروں کی سزا جہنم کے متعلق یہ خیال ہے کہ کیا خدا "egoistic" ہے جو اُسکی نافرمانی کرنے پر وہ انسان کو جہنم میں ڈالے گا جبکہ خدا "egoistic" نہیں ہے اور نہ ہی وہ یہ پسند کرتا ہے کہ اُسکا وہ بندہ جہنم میں ڈال دیا جائے جسے وہ ستر(70) ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے بلکہ یہ تو انسان ہے جو "egoistic" بنتا ہے، اپنے رب کی نافرمانی کرتا ہے اور اپنے لئیے جہنم کے راستے کا انتخاب کرتاہے۔
•جہنم میں جانے کا سبب اُن راستوں کا اختیار کرنا بنتا ہے جنکے «Signe Boards» پر یہ عبارت لکھی ہوتی ہے «Everyone can go to hell by this way» (سب لوگ اس راستے سے جہنم میں جا سکتے ہیں۔)
•آپکا یہ سوال جائز ہوسکتا ہے کہ:ہم نے تو کبھی ایسا کوئی راستہ نہیں دیکھا!؟
میرے اس ٹاپک کا سب سے اہم مقصد انہی راستوں کی نشاندھی کرنا ہے جسکے بعد آپ بھی اِن راستوں کے سائن بورڈز پر تحریر شدہ اِس عبارت کو بَخوبی پڑھ سکیں گے۔
[•]برائی کےیہ راستے دو قسم کے گناہوں پر مشتمل ہیں:
1-گناہ صغیرہ
2- گناہ کبیرہ
1-گناہ صغیرہ:
∆[گناہ صغیرہ کی تعریف]
∆[گناہ صغیرہ کی فہرست]
2- گناہ کبیرہ:

∆[گناہ کبیرہ کی تعریف]
∆[گناہ کبیرہ کی فہرست]
[•]اگر درج بالہ گناہوں کو مزید کلاسیفاۓ کیا جاۓ تو اِنکی تین اقسام یہ ہیں:
1-جو گناہ زیادہ تر لوگ کرتے ہی نہیں ہیں۔
»[میرا آڈینس سے پہلا سوال]کیا آپ کرتے ہیں؟
•جیسے میں آپ سے ہی پوچھ لوں کہ:
. کیا آپ شرک کرتے ہیں ہیں؟
. کیا آپ جوا کھیلتے ہیں؟
. کیا آپ رشوت لیتے ہیں؟
. کیا آپ سود کھاتے ہیں؟
.کیا آپ شراب پیتے ہیں؟
•ضرورآپکا جواب (نہ) ہی ہوگا۔
2-جو گناہ زیادہ تر لوگ کرتے تو ہیں مگر سرزد ہو جانے پر انہیں ندامت و افسوس محسوس ہوتا ہے۔
»[میرا آڈینس سے دوسرا سوال]کیا آپ کو بہت سے گناہ سرزد ہو جانے پر ندامت و افسوس محسوس نہیں ہوتا؟
•جیسے میں آپ سے ہی پوچھ لوں کہ:
. کیا آپ کو عبادت نہ کرنے، جھوٹ بولنے، غیبت کرنے یا والدین کی نافرمانی کرنے کے بعد کوئی ندامت یا پچھتاوا نہیں ہوتا؟
•ضرورآپکا جواب (ہوتا ہے) ہی ہوگا۔
3-جو گناہ بہت سے لوگ کرتے تو ہیں مگر انہیں گناہ سمجھتے ہی نہیں ہیں اور اگر انھیں گناہ سمجھتے بھی ہیں تو بھی چھوٹا موٹا گناہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔
[°]ہہاں میں حضرت محمدصلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم بیان کرتا چلوں کہ کسی بھی گناہ کو چھوٹا نہ سمجھنا اور کسی بھی نیکی کو چھوٹا سمجھ کر نہ چھوڑنا۔
[•]آپکے جوابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے اس ٹاپک: "Everybody Going to hell" کا ہرگس یہ مطلب نہیں کہ محض درج بالہ دو قسم کے گناہوں کی تفصیل بیان کردی جاۓ، نہیں بلکے ہمارے ملحوظ خاطر ٹاپک کا مقصد گناہوں کی تیسری قسم اور اسکے متعلق اُن بنیادی وجوہات و عناصر پر روشنی ڈالنا ہے جنکے سبب ہم اِن گناہوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
»[میرا آڈینس سے تیسرا سوال]کیا ہم میں بھی یہ خامیاں موجود ہیں؟ اور ہم انہیں اپنی روزمرہ زندگی میں گناہ سمجھتے ہی نہیں یا نظرانداز کردیتےہیں۔جیسے:
1-اپنے نفس پر قابو نہ پانا
2-حقوق و فرائض کا ادا نہ کرنا
3-اچھائی اور برائی کی تمیز نہ ہونا
4-اچھی صحبت کا اختیار نہ کرنا
1-اپنے نفس پر قابو نہ پانا:[تعریف]
2-حقوق و فرائض کا ادا نہ کرنا:
[°] جب ہم حقوق و فرائض کی ادائیگی نہیں کررہے ہوتے ہیں تو ہم کہیں نہ کہیں، کسی نہ کسی کو نقصان ضرور پہنچا رہے ہوتے ہیں۔
« بخاری شریف حدیث نمبر 10 »
"مسلمان وہ ہے کہ جسکی زبان اور ہاتھ سے دوسرے محفوظ رہیں۔"
•فرائض:[تعریف]
•حقوق:[تعریف]
. حقوق اللّٰہ[تعریف]
. حقوق اللّٰہ[فہرست]
. حقوق العباد[تعریف]
☪ بہترین انسان وہ ہے جس کا وجود دوسروں کے لئے فایٔدہ مند ہو۔
☪ اگر ہم پہلی بات کو مدنظر رکھیں تو بدترین انسان وہ ہوگا جس کا وجود دوسروں کے لئے نقصان دہ ہو۔
☪ اسی طرح اگ ہم پہلی اور دوسری بات کو مدنظر رکھیں تو وہ شخص بدترین ہے جو حقوق العباد ادا نہیں کرتا۔
. حقوق العباد[فہرست]
3-اچھائی اور برائی کی تمیز نہ ہونا:[تعریف]
کیا آپ جانتے ہیں کہ جس گناہ کے سرزد ہو جانے پر ہمیں ندامت و افسوس محسوس ہو تو وہ گناہ کم برا ہے اس گناہ کی نسبت جس پر ہمیں کوئی پچھتاوا نہ ہو۔
اچھائی اور برائی کی تمیز نہ ہونے سے مراد ہماری اسلامی تعلیمات سے دوری ہونے کی سبب وہ تمام برے اعمال کا کرنا ہے جن پر ہمیں ندامت محسوس ہونا تو درکنار ہم انہیں گناہ سمجھتے ہی نہیں ہیں جیسے:
4-اچھی صحبت کا اختیار نہ کرنا:[تعریف]
°صورت فاتحہ کا ترجمہ صرات مستقیم۔۔۔
1-Do not find the right companion
(صحیح صحبت کی تلاش نہ کرنا)[تعریف][مثال]
2-Relationship of bad friends and evil people
(برے دوستوں اور خراب لوگوں کی صحبت)[تعریف]

. جیسے برے دوستوں کی بری صحبت میں وقت ضائع کرنا برے۔
.بُرے اور خراب لوگوں کی صحبت میں جرائم کا سیکھنا اور کرنا۔
.Following's of bad kind of people
. دوسروں کی تہذیب و تمدن سے اچھی چیزوں، باتوں اور اخلاق و کردار لینے کی بجائے انکی بری عادات و اعمال کو اپنا لینا۔
3-Bad Use of Electronic Media
(الیکٹرانک میڈیا کا غلط استعمال)[تعریف][مثالیں]
•الیکٹرانک میڈیا دراصل دورِ حاضر میں الیکٹرانیکلی ذرائع ابلاغ کے شعبے میں ہونے والی ایجادات کا مجموعہ ہے جسکی مدد سے ترسیلِ معلومات و مواصلات بذریعہ ٹیلی ویژن ، ریڈیو ، آنلائن اخبارات اور ویبسائٹس وغیرہ کے بہت آسان ہو گئی ہے۔
•الیکٹرانک میڈیا کی مثال ایک چاقو کی سی ہے جسکا استعمال فروٹ کاٹنے کے لیئے بھی ہوسکتا ہے اور غلط مقاصد کو سرانجام دینے کے لیئے بھی ہوسکتا ہے اسی طرح دنیاں میں الیکٹرانک میڈیا کا غلط استعمال بھی عام ہے جیسے کئی افراد اس ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم اور اپنے ناجائز مقاصد کے حصول کے لیئے کرتے ہیں یا پھر اپنا قیمتی وقت خوامخواہ بلا ضرورت الیکٹرانک میڈیا کے استعمال میں ضائع کردیتے ہیں۔
•دورِ حاضر میں ہم الیکٹرانک میڈیا کے کثرتِ استعمال کی وجہ سے ہم اپنی فیملی کو وقت نہیں دے پاتے یعنی ایک ہی جگہ موجود ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے کے ہونے یا نہ ہونے کی قدر کھو بیٹھے ہیں۔
•ہم اپنی معاشرتی زندگی سے بہت دور ہوگئے ہیں یعنی ہم اپنا وہ وقت جو ہمیں معاشرتی زندگی سے متعلق حقوق و فرائض ادا کرنے میں صرف کرنا چاہیئے وہ ہم وہ الیکٹرانک میڈیا کے استعمال میں صرف کردیتے اور اپنے گردو پیش میں ہونے والے واقعات و حالات سے بے خبر رہتے ہیں۔
«مثلاً» آپ نے ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہوگا جنکے سوشل میڈیا پر ہزاروں Fans, Friends اور Followers ہیں مگر حقیقی زندگی میں اُنکے دوستوں اور چاہنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے یہ وہی لوگ ہی ہوتے ہیں جو اپنی معاشرتی زندگی کو وقت نہیں دے پاتے۔
•News Channels
بہت سے نیوز چینلز بھی ہمیں گمراہ کرتے ہیں خبروں کی نشریات میں جھوٹ کی آمیزش کرتے ہیں اور مختلف قسم کے پروگرامز کے زریعے عوام کے نظریات کو منفی رنگ میں ڈھال دیتے ہیں اُن کا یہ رویہ یا تو اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے یا تو غیر ملکی طاقتوں کے ناجائز مقاصد کے حصول کے لیئے بھی ہوسکتا ہے۔
«مثلاََ» بہت سے انٹرنیشنل نیوز چینلز صرف مسلمانوں کو ہی دہشتگرد بتاتے ہیں جبکہ بہت سے لوکل نیوز چینلز کسی بھی حادثے یا واقع کے رونما ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے جسکی وجہ سے عوام کو زیادہ تھیس پہنچتی ہے اگر ہم کسی اعلیٰ درجے کے نیوز چینلز کی بات کریں تو وہ منفی اثرات کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں جیسے اگر کسی گیس سلینڈر فیکٹری میں آگ لگ جاۓ تو ہم جانتے ہیں کہ اس قسم کے حادثے میں سینکڑوں جانیں جاتی ہیں مگر وہ یہ خبر نشر کرتے ہیں کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم صرف ایک شخص معمولی زخمی ہوا ہے
جیسے ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہےاور
یہ اُنکا مثبت پہلو ہوتا ہے جو۔
•Sports channels & Games
ہم کھیل کھیلنے اور ایکسرسائز کرنے کی بجائے سپورٹس چینلز دیکھنے اور کمپیوٹرائزڈ گیمز کھیلنے میں وہ وقت ضائع کر دیتے ہیں جو ہمیں اپنی صحت کی بہتری کے لیے صرف کرنا چاہیئے تھا صحت اللّٰہ تعالٰی کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک ہے اور اللّٰہ تمام نعمتوں کا حساب لے گا لہذا ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔
•Blogs & Websites
•ہم مختلف قسم کے بلاگرز کے بلاگز پڑھتے رہتے ہیں جبکہ اِن میں سے کئ بلاگرز منفی خیالات و نظریات رکھتے ہیں جب ہم انکے لکھے گئے بلاگرز پڑھتے ہیں تو ہماری سوچ کے انداز میں بھی منفی تبدیلیاں رونما ہوجاتی ہیں۔ لہذا ہمیں ہمیشہ اعلٰی درجے کے بلاگرز کو ہی فالو کرنا چاہیے۔
•مختلف ویب سائٹس کے استعمال میں بھی ہمیں احتیاط برتنی چاہیے یعنی صرف اُنہیں ویب سائٹس کا استعمال کریں جو آپ کا وقت ضائع کرنے کا باعث نہ بنیں بلکہ آپکے علم میں اضافے اور آپکے کام میں آسانی کا باعث بن سکتی ہوں۔
•Social Groups, Pages & Sharing of Messages and Information
•ہم مختلف قسم کی سوشل ویبسائٹس میں فضول گروپس کو فالو اور پیجز کو لائک کرتے ہیں، ہر وقت آنلائن رہتے ہیں، بلا ضرورت اپلوڈنگ-ڈاؤنلوڈنگ اور شیئرنگ کرنے میں سارا دن برباد کر دیتے ہیں جسکی وجہ سے ہم بہت سے فرائض سرانجام دینے سے قاصر رہتے ہیں۔
•ہم سوشل میڈیا پر بہت سے پیغامات بنا تحقیق کیۓ ہی آگے شیئر(Share) کردیتے ہیں یا اپنی طرف سے روایت کرنا شروع کر دیتے ہیں جبکہ ہمیں حقیقت سے متعلق آگاہی ہوتی ہی نہیں ہے اور اگر ہوتی بھی ہے تو مکمل نہیں ہوتی۔
اس حوالے سے حدیث مبارکہ میں حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا "بندے کے جھوٹا ہونے کے لیئے صرف یہی کافی ہے کہ جو سنے وہی سنادے۔"
•ہم سوشل میڈیا پر بہت سی ایسی پوسٹس(Posts) اپنی کم علمی کے سبب شیٔر کرتے رہتے ہیں جسکی وجہ سے ملک و قوم کو نقصان پہنچتا ہے یا پہنچ سکتا ہے جیسے ہم اپنی آرمی کی نقل و حرکت سے متعلق ویڈیوز محض چند لائیکس کی خاطر آپلود کر دیتے ہیں یا ایسی پوسٹس شیٔر کرتے ہیں جنکی وجہ سے مختلف پارٹیز، فرقوں، مختلف قوموں یا صوبوں میں آپسی نفرت کی فضاء پیدا ہوتی ہے۔
•بعض اوقات ہم ایسی پوسٹس بھی شیٔر کر دیتے ہیں جو دِیکھنے میں تو ہمارے مفاد میں ہوتی ہیں مگر در حقیقت ہمارے ملک و قوم، مزہب یا مسلک کے خلاف ہوتی ہیں جیسے سوشل میڈیا پر ایسی کوئی پوسٹس آپ کی نظر سے گزری ہونگی جنہیں غور سے پڑھنے، سننے یا دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ اس میں اگر چار باتیں ہمارے حق میں ہیں تو ایک بات ہماری مخالفت کرتی اس قسم کی پوسٹس سازشی عناصر کرتے ہیں جنہیں ہم بنا غور و فکر کیٔے ہی آگے فارورڈ کردیتے ہیں۔
•To Watching Movies & Listening songs etc
• موّیز(Movies) کے دیکھنے سے موّیز دیکھنے والوں کے کردار میں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو موّیز میں موجود منفی کرداروں سے خودبخود اِن میں منتقل ہو جاتے ہیں اور انکے کردار کا حصہ بن جاتے ہیں جنہیں وہ چاہتے ہوئے یا نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی حقیقی زندگی اپناتے رہتے ہیں جسکی وجہ سے انہیں ندامت و شرمندگی اور ذہنی بےسکونی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
• دین اسلام میں جن جن باتوں اور چیزوں سے منع کیا گیا ہے اُن میں کہیں نہ کہیں، کوئی نہ کوئی نقصان ضرور موجود ہوتا ہے اسی طرح اسلام میں میوزک(Music) بھی منع ہے کیونکہ اسک کے سننے سے دل اور دماغ کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ "دف" بجانے اور سننے کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
4-Sporting Negative Thoughts of Political Parties
(سیاسی جماعتوں کے منفی خیالات کی حمایت کرنا)[تعریف][مثالیں]
•نااہل سیاسی جماعتوں کو سپورٹ کرنا۔
• یہ جانتے ہوئے بھی کہ انہوں نے ملک و قوم کو کتنا نقصان پہنچا ہے یا پہنچا رہے ہیں پھر بھی اِن کی ہمیت کرنے سے باز نہ آنا۔
•اپنے اپنے سیاسی قائدین کی حمایت میں مظاہرے کرنا ملکی شاہراؤں کو جام کرنا پڑتال کرنا ملکی املاک کو نقصان پہنچانا۔
•ہمارے لیئے اس بات کو مدنظر رکھنا لازمی ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں میں سے صرف اُسی جماعت کا انتخاب کریں جو سب سے زیادہ بہتر ہو اگر کوئی بھی جماعت بہتر نہ لگے یا کم از کم کوئی ایک بہتر جماعت بھی موجود نہ ہو تو بھی تمام جماعتوں میں سے
کسی ایک کا انتخاب کرنا ہمارا فرض ہوگا لیکن اس صورتحال میں ہمیں سیاسی جماعت کا انتخاب کرنا ہو گا جو کم از کم سب سے کم بری جماعت ہو۔؛
[∆]Islamic scholars and parents role for children's education and training
(اسلامی سکالرز اور والدین کا کردار بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیٔے)[تعریف][مثالیں]
[•]والدین کا کردار:
•والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کم عمری سے اچھائی کے متعلق تعلیم و تربیت فراہم کرنا شروع کر دیں اخلاقیات پر زور دیں اور روکنے کے ساتھ ساتھ انہیں برائی سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کریں جیسے انہیں کمپیوٹرائزڈ ڈیوائسز تھما دینے کی بجائے انہیں وہ کام سیکھائیں جنکا اسلام نے درس دیا ہے جیسے انہیں عبادات و اخلاقیات، گھڑسواری، نیزہ بازی اور تیراکی وغیرہ سیکھائیں تاکہ یہ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند بن سکیں اور اپنے ملک اور قوم کے کام آسکیں۔
[•]اسلامی سکالرز کا کردار:
•والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کے لیٔے اِنہیں اسلامی سکالرز کی راہنمائی فراہم کریں تاکہ انہیں نیکی اور بدی کی تمیز ہو جائے اور یہ عمل صالح سے بھرپور زندگی بسر کر سکیں۔
[∆]Everybody can go to heaven
(ہر کوئی جنت میں جا سکتا ہے)
مطلب فکرِ آخرت: ہر وہ شخص جنت میں جا سکتا ہے جو بارگاہ الٰہی میں گناہوں سے توبہ کرلے اور پختہ عہد کرلے کہ آئندہ زندگ وہ برائ کی بجائے اچھائی کے راستے اختیار کیے رکھے گا۔ بشک اللّٰہ بڑا مہربان اور رحیم ہے وہ ہماری توبہ قبول فرماتا ہے بشرطیکہ ہم صدق دل سے توبہ کر کے تو دیکھیں اور وہی ہمیں سیدھی اور سچی راہ دکھاتا ہے جو راہ جہنم سے کوسوں دور واقع جنت کی راہ ہے۔

UMER AHMED - Rajput (albusins)
About the Author: UMER AHMED - Rajput (albusins) Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.