بچے کی موت کا بہت دکھ تھا لیکن کب تک روتا۔۔۔ستارے جن کے بچے دنیا سے چلے گئے تھے

image


اولاد ماں باپ کے جینے کا سہارا ہوتی ہے لیکن جب وہ ان کے جیتے جی اس دنیا سے چلی جائے تو ماں باپ کا جینا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔لیکن ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے اولاد کی موت کا صدمہ دیکھا۔۔کچھ سہہ گئے اور کچھ اپنے اندر ہی ختم ہوتے چلے گئے۔۔۔

طارق عزیز
کچھ دن پہلے ملک کا یہ نامور چہرہ طارق عزیز دنیا سے چلے سے گئے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کا ایک بیٹا پیدا ہوا تھا جو پھر زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔۔۔طارق عزیز کا کہنا تھا کہ دکھ تو بہت تھا لیکن کب تک بیوہ عورتوں کی طرح سوگ مناتا اس لئے زندگی کی طرف لوٹ آیا۔۔۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میری اولاد نہیں ہوئی لیکن میں نے دوسری شادی کا نہیں سوچا۔۔۔کیونکہ میں نے اپنے دوستوں کو دو یا تین شادیاں کرکے وقت سے پہلے مرتے دیکھا ہے۔۔۔طارق عزیز نے اپنا تمام پیسہ پاکستان کے نام کردیا تھا۔۔۔

image


علی حیدر
گلوکار علی حیدر کی آواز ہمیں اس دور میں لے جاتی ہے جب کالج کی زندگی سب سے بہترین زندگی تھی اور وہ دوستیاں اور وہ محبتیں بھلائے نہیں بھولتے تھے۔۔۔لیکن یہ باکمال گلوکار ایک دن میوزک کی دنیا سے روٹھ گیا۔۔۔ولی حیدر کی پہلی بیٹی علیزے کے بعد ہوئی ان کے گھر میں بیٹے کی پیدائش۔۔۔پورا گھر بہت خوش تھا اور لگتا تھا کہ اب یہ فیملی مکمل ہوگئی لیکن خوشیوں کو نظر لگ گئی اور ننھا فرشتہ زندگی کی بازی ہار گیا۔۔۔علی حیدر کے اندر میوزک نے دم توڑ دیا۔۔۔وہ بہت تکلیف میں تھے اور پھر صوفی میوزک انہیں کافی عرصہ بعد زندگی کی طرف لے آئی۔۔۔

image


محسن عباس حیدر
میں اپنی بیٹی وینا کے ساتھ ہی ختم ہوگیا تھا۔۔۔یہ الفاظ ہیں گلوکار اور اداکار محسن عباس حیدر کے جن کے گھر میں پہلی بیٹی کی صورت میں جب خوشی آئی تو وہ ایک نئی زندگی کی طرف لوٹ آئے تھے۔۔۔اپنی ماں کے انتقال کے بعد انہیں وینا کی صورت میں کوئی خوشی ملی تھی لیکن یہ خوشی ایک رات دکھ میں بدل گئی جب بالکل صحت مند بچی اچانک ہی ہاتھوں سے نکلنے لگی۔۔۔وہ ہسپتال لے کر بھاگے، لیکن ننھی پری کچھ دیر بعد ہی خالق حقیقی سے جا ملی۔۔۔محسن عباس حیدر آج تک اس درد میں سفر کرتے ہیں۔۔۔اس کے بعد ان کا بیٹا بھی ہوا جو اب ان کی سابقہ بیوی کے پاس ہی ہے۔۔۔لیکن بیٹی کو بھلانا ان کے لئے ناممکن ہے۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: