|
زندگی اور موت تو اﷲ کے ہاتھ میں ہے لیکن دنیا میں ایسے کئی لوگ ہیں جو بے
حس بن کر کسی کی موت کی جھوٹی خبر کو اس طرح پھیلاتے ہیں کہ لوگوں میں
سنسنی پھیل جائے اور چاہے اس کے بدلے میں وہ شخص اور اس کے گھر والے کتنی
ہی تکلیف میں کیوں نا آجائیں۔۔۔ایسے کئی شوبز ستارے ہیں جن کی موت کی جھوٹی
خبروں نے عوام کو بہت اذیت دی۔۔۔
روبینہ اشرف
اداکارہ روبینہ اشرف کو لوگ پسند نہیں کرتے بلکہ ان سے پیار بھی کرتے
ہیں۔۔۔جیسے ہی لوگوں کو پتہ چلا کہ انہیں کرونا ہوگیا ہے تو ان کے لئے خاص
طور پر دعائیں کی گئیں۔۔۔پھر پتہ چلا کہ انہوں نے خود کو گھر میں ہی
آئسولیٹ کرلیا ہے لیکن ان کی علامات کافی ظاہر ہوچکی ہیں۔۔۔روبینہ اشرف کو
اس وبا نے جب اپنی زد میں لیا تو ان کی حالت کافی خراب ہوئی اور انہیں
ہسپتال منتقل کیا گیا اور تشویشناک حالت کے باعث آئی سی یو میں رکھا
گیا۔۔۔اس تکلیف دہ وقت میں جب گھر والے اور فینز شدت سے دعائیں کر رہے تھے
ان کی زندگی کی تو چند لوگوں نے یہ خبر اڑائی کہ وہ ہم میں نہیں رہیں۔۔۔اس
خبر نے شوبز ستاروں میں بھی کھلبلی مچادی اور سب نے سوشل میڈیا پر ان کی
بیٹی کا بیان شیئر کرنا شروع کیا جس میں وہ اپیل کر رہی تھیں کہ میری والدہ
کی حالت اب بہتر ہورہی ہے تو پلیز اس قسم کی جھوٹی خبریں پھیلا کر ہمیں
تکلیف نا دیں۔۔۔کئی ستاروں نے اس خبر پر شدید غصے کا اظہار کیا۔۔۔
|
|
عالمگیر
پچھلے دنوں گلوکار عالمگیر کے حوالے سے بھی یہی خبریں گردش کرنے لگیں کہ وہ
اﷲ کو پیارے ہوگئے ہیں۔۔۔اس خبر نے عالمگیر کے چاہنے والوں کو بہت اذیت دی
اور پھر پتہ چلا کہ ان کی طبیعت ضرور خراب تھی لیکن یہ خبر تو بالکل جھوٹی
ہے۔۔۔اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس بات پر سخت غصہ کا اظہار کیا اور عالمگیر
کو کال کرکے وہ ریکارڈنگ دنیا کو دکھائی جس میں وہ ان سے فون پر بات کر رہی
ہیں اور مذاق میں کہہ رہی ہیں کہ تم نے سو سال تو گزار لئے ہیں اب کیوں یہ
خبر آر ہی ہے۔۔۔اور تمہاری عادت ہوگئی ہے ہمیں۔۔۔اپنا خیال رکھو اور ایسے
ہی لڑتے رہو بیماری سے جیسا ہمیشہ لڑے ہو۔۔۔
|
|
عمر شریف
آج سے کچھ سال قبل عمر شریف صاحب کی ہسپتال سے کوئی تصویر سوشل میڈیا تک
پہنچ گئی جس میں ان کی طبیعت ناساز تھی۔۔۔لیکن انٹرنیٹ پر تھوڑی ہی دیر میں
ان کے دنیا سے جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔۔۔عمر شریف کے چاہنے والے فینز
شدید تکلیف میں آگئے اور اس بات پر ان کی فیملی خاصی ناراض بھی ہوئی کہ یہ
کیوں اس طرح کی جھوٹی اور بری خبریں پھیلا رہے ہیں۔۔۔عمر شریف کے بیٹے جواد
عمر کو یہ پوسٹ کرنی پڑی کہ میرے والد بالکل زندہ سلامت ہیں اور ان کی صحت
بھی پہلے سے بہتر ہے
|
|
ذہین طاہرہ
اداکارہ ذہین طاہرہ گو کہ اب ہم میں نہیں لیکن ان کی بیماری کے وقت کئی بار
یہ خبریں پھیلائی گئیں کہ وہ دنیا سے جاچکی ہیں۔۔۔حد تو یہ ہے کہ اس خبر کی
شدت اتنی شدید تھی کہ ذہین طاہرہ کی فیملی کو باقاعدہ ان کی ویڈیو بنانی
پڑی اوریہ بتانا پڑا کہ انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے لیکن وہ زندہ ہیں۔۔۔اداکار
بھی اس خبر پر کافی پریشان اور غصہ میں آگئے۔۔۔
|
|