کسی بھی اداکار کی شناخت ان کرداروں سے ہوتی ہے جو
وہ مختلف ڈراموں میں انجام دیتا ہے اور جو اس کی شناخت اور جووجہ شہرت بن
جاتے ہیں- مثال کے طور پر ہمسفر کی خرد کے طور پر مائرہ خان نے شہرت کے
آسمان کو چھو لیا من مائل کی منو کے کردار میں مایا علی سب کے دلوں پر نقش
ہو گئيں بھولے کے کردار نے عمران اشرف کی زندگی بدل ڈالی اور زندگی گلزار
ہے کی کشف کے کردار میں صنم سعید نے مقبولیت کی چوٹیوں کو چھو لیا- اور
ایسے مقبول کرداروں کو دیکھ کر ہر اداکار کے دل میں خواہش جاگتی ہے کہ کاش
یہ کردار ہمارے نصیب میں ہوتا تو ہم اس سے بھی بہتر انداز میں کر لیتے-
ایسے ہی اداکاروں کی ایسی کچھ خواہشات کے بارے میں جانیں گے-
1: مہوش حیات ( چیخ میں صبا قمر کے کردار
میں )
مہوش حیات کی شہرت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے صدارتی ایوارڈ یافتہ مہوش
حیات ان دنوں زیادہ تر بڑی اسکرین پر ہی نظر آرہی ہیں اور شہرت کی پہلی
سیڑھی یعنی ٹیلی وژن سے دور دور ہیں- اس حوالے سے بی بی سی کو انٹرویو دیتے
ہوئے ان کا یہ کہنا تھا کہ وہ واپس ٹیلی وژن کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں مگر
اس کے لیے ان کی خواہش ہے کہ ان کو ایسا کوئی کردار ملے جیسا کہ ڈرامے چیخ
کی منت کا کردار تھا جس کو صبا قمر نے ادا کیا تھا- |
|
2: فیروز خان ( صدقے تمھارے میں عدنان ملک
کے کردار میں )
فیروز خان کا امیج ٹی وی پر ایک اینگری ینگ مین کے روپ میں کافی کامیابی سے
قائم ہے اور ان کے کریڈٹ پر کافی مشہور کردار ہیں- جس نے انہیں نہ صرف
مشہور کیا بلکہ بہترین اداکار کے ایوارڈ سے بھی لکس اسٹائل ایوارڈ میں
نوازا ۔ حالیہ دنوں میں ایچ ایس وائی شو میں ان کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا
یہ کہنا تھا کہ ان کے خیال کے مطابق ڈرامہ صدقے تمھارے میں مائرہ خان کے
مقابل خلیل کے کردار کے لیے اگر ان کا انتخاب کیا جاتا تو وہ اس کردار کو
عدنان ملک سے زيادہ بہتر طور پر انجام دے سکتے تھے- بہرحال یہ فیروز خان کا
دعویٰ ہے اس حوالے سے عدنان ملک کا ردعمل ابھی سامنے نہیں آسکا ہے -
|
|
3: یاسر حسین ( سرمد کھوسٹ کی جگہ منٹو کے
کردار میں )
یاسر حسین کا شمار ایک ہمہ جہت اداکار کے طور پر ہوتا ہے مگر اب تک وہ کسی
ایسے کردار کی تلاش میں ہیں جو ان کے کیرئير کو تبدیل کر دے- اس حوالے سے
فائزہ سلیم کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ
وہ منٹو کا کردار ادا کرتے جو کہ فلم منٹو میں سرمد کھوسٹ نے انجام دیا تھا-
اب دیکھنا یہ ہے کہ یاسر کی یہ خواہش تکمیل تک پہنچتی ہے یا صرف ایک خواہش
ہی رہ جاتی ہے-
|
|
4: منشا پاشا (فلم کیک میں صنم سعید کے
کردار میں )
منشا پاشا نے وقت کے ساتھ اپنے لک پر کافی محنت کی ہے اس کے ساتھ ساتھ ان
کے کریڈٹ پر ٹیلی وژن کے کافی ایسے کردار بھی ہیں جس میں لوگوں نے انہیں
کافی پسند کیا ہے- مگر اب وہ چھوٹی اسکرین کے بعد بڑی اسکرین پر بھی
کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں ہیں- اس کا اظہار انہوں نے فائزہ سلیم کو ایک
انٹرویو میں کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ جو کردار فلم
کیک میں صنم سعید نے ادا کیا ہے کاش کہ وہ کردار وہ ادا کر سکتیں اب دیکھنا
یہ ہے کہ فلم پروڈیوسر کی نظریں کب منشا پاشا کو بڑی اسکرین پر لے کر آتی
ہیں-
|
|
5: اقرا عزیز ( ڈرامہ چیخ میں صبا قمر کے
کردار میں )
اقرا عزیز کو ان کے محتلف النوع کرداروں کے سبب بہت کم وقت میں کافی شہرت
ملی ہے- ان کے ڈرامے سنو چندا ، چھوٹی سی زندگی اور اس کے بعد رانجھا
رانجھا کردی یا پھر جھوٹی سب ایسے کردار تھے جس میں اقرا نے اپنی اداکاری
سے ایسے رنگ بھرے کہ ہر کردار پہلے سے بہتر ثابت ہوا- مگر اس کے باوجود
اقرا کی کچھ الگ کرنے کی دھن ابھی کم نہیں ہوئی ہے اور اپنے ایک حالیہ
انٹرویو میں ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کو امید تھی کہ ڈرامے چیخ میں منت کے
کردار کے لیے ان کا انتخاب کیا جائے گا اور اگر ان کو اس کردار کی آفر ہوتی
تو وہ ا س کردار کو ادا کر کے بہت خوشی محسوس کرتیں-
|
|
6: میرا جی (پنجاب نہیں جاؤں گی میں مہوش
حیات کے کردار میں )
فلم باجی کی مقبولیت نے میرا جی کے لیے فلم انڈسٹری کے دروازے دوبارہ سے
کھول دیے ہیں- اپنے ایک انٹرویو میں ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کی بہت خواہش
ہے کہ وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کریں اور انہوں نے اس حوالے سے ہمایوں
سعید سے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنے ہر پروجیکٹ میں مہوش حیات کو
کاسٹ کرنا بند کر دیں- اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ہمایوں سعید
کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ پنجاب نہیں جاؤں گی میں ان کو مہوش حیات کی جگہ
کاسٹ کر سکتے ہیں-
|
|