ڈاکٹر ناصر رانا:چھے ماہی لیکھ

 ڈاکٹر ناصر رانا:چھے ماہی لیکھ ،لاہور،جلد 16،انک 1،جنوری-جون 2020
تبصرہ نگار: ڈاکٹرغلام شبیررانا
عالمی شہرت کے حامل نقاد ،محقق ،ادیب ،دانش ور ،ماہر تعلیم اور ماہر علم بشریات ڈاکٹر ناصررانا اپنی ذات سے ایک انجمن اور دبستا ن علم وادب ہیں۔اُن کی ادارت میں لاہور ہی سے اُردو زبان کا مقبول مجلہ سہ ماہی ’ ادب ِ معلی ‘بھی شائع ہوتاہے ۔ اُن کی ادارت میں گزشتہ سولہ برس سے لاہور سے باقاعدگی سے ارد واورپنجابی زبان میں شائع ہونے والا رجحان سازادبی مجلہ چھے ماہی ’’ لیکھ ‘‘ کا نیا شمارہ حال ہی میں شائع ہوا ہے ۔ایک سو آٹھ صفحات پر مشتمل پنجابی اور اردو ادب کی تخلیقات کا یہ گُل دستہ گیاری رکنی مجلس ادارت کی محنت کا منھ بولتا ثبوت ہے ۔اس تحقیقی مجلے میں چھے وقیع تحقیقی مضامین شامل ہیں( پنجابی ادب 5= اُردو ادب= 1 )ان کی تفصیل درج ذیل ہے :
پنجابی ادب
۱۔محمد اکرم قلندری : اُستاد اسماعیل قلندر دی شخصیت تے فن
۲۔اﷲ رکھا چودھری : مولوی شیر محمد خان
۳۔ڈاکٹر پرمجیت سنگھ میشا : مشترکہ پنجابی تہذیب دی اہم دستاویز’ سانجھ ‘
۴۔ ناز اوکاڑوی : محمدصدیق دردی
۵۔ ڈاکٹر ناصر رانا : خواجہ فرید دے دوہڑے
اُردو ادب
۱۔ نذیر خالد : ظفر لاشار ی سے مکالمہ
ان تحقیقی مضامین میں مضمون نگاروں نے نہایت محنت سے حقاؤ کی گرہ کشائی کی ہے ۔اہم بنیادی مآخذ تک رسائی کے لیے مضمون نگاروں نے جس انہماک کا مظاہرہ کیا ہے وہ لائق صدرشک و تحسین ہے ۔ اُنیسویں صدی کے ممتازپنجابی صوفی شاعرخواجہ غلام فرید (1845-1901)کے دوہڑوں پر تحقیقی کام بہت اہمیت کا حامل ہے ۔سال1 188ء میں کافیوں کی صورت میں شائع ہونے و الاخواجہ غلام فرید کا پنجابی کلام آج بھی قارئین ِ ادب کے دلوں کو ایک ولوۂ تازہ عطا کرتاہے ۔
ظفر لاشاری کے ساتھ نذیر خالدکی ملاقات کا احوال بہت دلچسپ اور معلومات افزاہے ۔اس مکالمہ میں مطالعۂ احوال کے تمام لوازمات پورے کیے گئے ہیں۔باقی مضامین بھی نہایت محنت سے لکھے گئے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ مجلہ’ لیکھ‘ خوب سے خوب تر کی جانب روشنی کا سفرجاری رکھے گا۔کمپیوٹر کمپوزنگ کے ساتھ معیاری کاغذ پر شائع ہونے والے اس بلند پایہ ادبی مجلے کا زر ِسالانہ ایک ہزار روپے ہے جب کہ ایک شمارے کی قیمت پانچ سو روپے مقر ر کی گئی ہے جو مناسب ہے ۔
 

Ghulam Ibnesultan
About the Author: Ghulam Ibnesultan Read More Articles by Ghulam Ibnesultan: 277 Articles with 610272 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.