تم پکڑے گئے ہو ---- گھر سے کام کے دوران کی جانے والی 6 سنگین غلطیاں

کرونا وائرس کی وبا کے اس دور میں متعدد ملازمین اپنے پیشہ ورانہ امور گھر سے سرانجام دے رہے ہیں- بالخصوص آن لائن کی دنیا سے وابستہ افراد اپنی کمپنیوں کے احکامات کے بعد اپنے گھر سے ہی تمام دفتری کام سرانجام دیتے ہیں- اس کے لیے کمپنیوں کی جانب سے اپنے ملازمین کو آفس کے لیپ ٹاپ گھر لے جانے کی اجازت فراہم کی جاتی ہے- لیکن گھر سے کام کے دوران ملازم کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کیونکہ اسے اب اس لیپ ٹاپ کا بھی بہت خیال کرنا ہوتا ہے کیونکہ یہ آفس کی امانت ہوتا ہے- لیکن بعض اوقات ایک چھوٹی سی غلطی بھی آپ کی نوکری کو خطرے میں ڈال سکتی ہے-
 
غیر محفوظ انٹرنیٹ کنکشن
اس وقت ہیکرز گھریلو نیٹ ورکس کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ایسے میں اگر آپ گھر سے اپنے پیشہ ورانہ امور سرانجام دے رہے ہیں تو آپ کے لیے کمپیوٹر میں موجود اپنی دستاویز کو محفوظ بنانا ضروری ہے- ایسے میں آپ کی پہلی ترجیح محفوظ ترین انٹرنیٹ کنکشن اور نیٹ ورک ہونا چاہیے- کوشش کیجیے کہ صرف کام کی ویب سائٹس اوپن کریں اور کسی غیر ضروری فائل کو ڈاؤن لوڈ نہ کریں-
image
 
ذاتی گوگل ڈرائیو یا ای میل
کہا جاتا ہے کہ اپنے آفس ورک کو گھر سے دور رکھو لیکن آجکل کی صورتحال میں یہ ممکن نہیں- لیکن آپ اتنا ضرور کرسکتے ہیں کہ اپنے آفس کی فائلیں یا کام وغیرہ اپنی ذاتی گوگل ڈائیو یا ای میل اکاؤنٹ پر ہرگز محفوظ نہ کریں- اس سے حادثاتی طور پر بھی آپ کی آفس کی اہم فائلیں یا ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ ہوتا ہے-
image
 
ایک ہی براؤزر پر ساری سرفنگ
یہ آپ کے لیے انتہائی اہم ہے کہ اپنی ذاتی انٹرنیٹ سرفنگ کے لیے کوئی دوسرا براؤزر یا پھر پرائیوٹ براؤزنگ موڈ استعمال کریں- آئی ٹی سے وابستہ ادارے بہت منظم ہوتے ہیں اور یہ اپنے آفس کے سسٹم سے مسلسل ڈیٹا حاصل کرتے رہتے ہیں اور اسے چیک کرتے رہتے ہیں- اس لیے ایسے میں کوئی ایسی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے جو آپ کے لیے شرمندگی کا باعث ہو-
image
 
ذاتی ڈیٹا آفس کے لیپ ٹاپ پر
یہ تجویز بھی بہت اہم ہے کہ آپ اپنا ذاتی ڈیٹا کسی صورت بھی آفس کے لیپ ٹاپ میں محفوظ نہ کریں- اس بات کا امکان موجود ہے کہ جب آپ آفس پہنچ کر اپنا لیپ ٹاپ واپس رکھیں تو آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے اس کی جانچ کا آغاز کردیا جائے- اگر کوئی بہت زیادہ ضروری ڈیٹا ہے بھی تو اسے ایک الگ فولڈر میں محفوظ کر کے اس پر ذاتی ڈیٹا کا ٹیگ لگا دیں-
image
 
لاک نہ کرنا
اگر آپ کے گھر میں بچے موجود ہیں تو آپ کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے- اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے آپ کے آفس کے کمپیوٹر سے کوئی خالی ای میل نہ بھیجیں یا کچھ الٹا سیدھا ٹائپ کر کے میسج نہ کریں یا پھر کیمرہ آن نہ کریں تو ضروری ہے کہ جب بھی کہیں جائیں تو اپنا کمپیوٹر لاک کرنا ہرگز نہہ بھولیں- بصورت دیگر یہ آپ کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوگی-
image
 
فیملی ممبرز
آفس کے لیپ ٹاپ کو اپنے کسی بھی فیملی ممبر کے ساتھ ہرگز شئیر نہ کریں چاہے وہ کوئی بھی ہو اور چاہے کوئی بھی وجہ ہو- آپ کے سسٹم میں کئی ایسی اہم فائلیں ہوتی ہیں جو صرف آپ کے لیے ہی ہوتی ہیں اور ان کے نقصان کی صورت میں آپ کو کسی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: