فاتحہ کے معنی میں آغاز، کھولنے والی سورۃ اس سے قرآن
مجید کا آغاز ہوا۔
سورۃ فاتحہ ایک دعا ہے اورپورا قرآن مجید جواب دعا ہے۔
سورۃ فاتحہ ہدایت ہے اور اس پر عمل سے ہم سیدھے راستے پرآسکتے ہیں۔
سورۃ فاتحہ آیت شفاء ہے۔ اس کو یقین کے ساتھ پڑھنے سے بیماریاں دور ہوتی ہے۔
سورۃ فاتحہ میں نیک لوگوں کے لیے انعام اور برے لوگوں کے لیے گمراہی کا ذکر
ملتا ہے۔
سورۃ فاتحہ میں دعا مانگنے کا سلیقہ سیکھایا گیا ہے دعا انسان کی زندگی بدل
دیتی ہے۔
سورۃ فاتحہ سے معلوم ہوا کہ جزاوسزا کا دن مقرر ہے اس پر عمل ہمیں جہنم کی
آگ سے بچاتی ہے۔
سورۃ فاتحہ میں الله کا اور بندے کا تعلق نظر آتا ہے جس سے ایک دوسرے سے
محبت کا پتہ چلتا ہے۔
سورۃ فاتحہ پر عمل و یقین سے برائیوں کو دور اور نیکیوں میں آگے بڑھ سکتے
ہیں۔ |