یہ ہماری زندگی کا کرونا ہیں۔۔۔بشریٰ انصاری کو جب غصہ آتا ہے

image
 
کہتے ہیں جب انسان کو غصہ میں آتا ہے تو وہ اتنے سخت الفاظ بھی کہہ جاتا ہے جس کو کہنے کے بعد پیچھے مڑنے کا راستہ بھی نہیں رہتا۔۔۔یوں تو بشریٰ انصاری بڑی ہی جھک کر ملنے والی اور بڑے دل کی خاتون ہیں۔۔۔ان کا تعلق خود بھی مزاح سے ہے اور ایک عرصے تک انہوں نے لوگوں کی پیروڈی بھی کی اور تنقید بھی کی۔۔۔لیکن اس بار ان سے خود تنقید برداشت نہیں ہوئی۔۔۔
 
آج کل ان کا تحریر کردہ ڈرامہ زیبائش ہم ٹی وی کی اسکرین پر آن ایئر ہے۔۔۔اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ان کے خاندان کے کئی لوگ اس میں شامل میں۔۔۔حتی کہ اقبال حسین بھی جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اب بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر بھی ہیں۔۔۔وہ نا صرف اس ڈرامے میں ہدایتکاری کر رہے ہیں بلکہ وہ اداکار بھی ہیں۔۔۔زارا نور عباس، اسماء عباس، اسد صدیقی، خود بشریٰ انصاری تو اس ڈرامے کا حصہ ہیں ہی۔۔۔
 
image
 
یوں تو اس ڈرامہ کو کئی پلیٹ فارمز پر تنقید کا نشانہ بنایا جا ہی رہا ہے لیکن ایک مشہور ڈرامہ ریویور لبنیٰ فریاد جو اماں کے نام سے ویڈیوز بناتی ہیں۔۔۔ان کے الفاظ نے اس ڈرامہ کی دھجیاں بکھیر دیں۔۔۔اماں نے صاف کہا کہ اس ڈرامے کی اسٹوری لائن، اداکاری، ہدایتکاری سب بیکار ہے۔۔۔
 
بشریٰ انصاری سے یہ تنقید برداشت نا ہوئی اور انہوں نے انتہائی سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی۔۔۔
 
انہوں نے لکھا کہ ہم پر بڑا ہی برا وقت آگیا ہے جو اتنے لو کلاس لوگ اپنی رائے کا اظہار کریں گے کسی کی محنت اور اداکاروں کی صلاحیت پر۔۔۔انہوں نے پوچھا کہ آخر یہ کس کھاتے میں کسی بھی فیلڈ کے لئے بول رہی ہیں۔۔۔لوگ ان کا اتنا بیکار پینڈو انداز کیوں دیکھتے ہیں۔۔۔یہ گناہ ہے لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہچانا۔۔۔۔یہ ایک سستی کمینٹری ہے ۔۔۔اگر ڈرامہ نہیں پسند تو نا دیکھو لیکن اپنے گٹر کے جیسے الفاظ سے کسی کی محنت پر بات نا کریں۔۔۔اصل میں جب لوگوں کے پاس کچھ نہیں ہوتا تو وہ جلتے ہیں دوسروں سے اور خاص طور پر جو کچھ کر رہے ہیں۔۔۔اف جہالت ان کے منہ پر صاف ظاہر ہے۔۔۔اﷲ عقل دے اور با عزت روزی بھی نصیب کرے ۔۔۔یہ حرام ہے دوسروں کے مستقبل کو خراب کرنا۔۔۔اور اس پر پیسے بنانا۔۔۔یہ ہماری زندگی کے کرونا ہیں۔۔۔اﷲ انہیں ختم کرے گا انشاﺀ اﷲ
 
image
 
بشریٰ انصاری کے ان الفاظ پر بہت سارے لوگوں نے ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے کیونکہ زارا نور کی اداکاری دیکھ کر ایسا لگا کہ شاید وہ اوور ایکٹنگ کی ساری بوتل کھول کر پی چکی ہیں۔۔۔
 
رائے کا حْیال سب کو ہے اور تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ ہمارے اداکاروں میں بھی ہونا چاہئے۔۔۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: