اب میں ماں بنوں گی۔۔۔شوبز اداکارائیں جو ہیروئن سے ماں کے کردار میں پہنچ گئیں

image


وقت کا پہیہ جب گھومتا ہے تو پھر سب ہی اس کی لپیٹ میں آتے ہیں۔۔۔ایسی بہت ساری اداکارائیں جو کئی سالوں سے اسکرین پر ہیروئن کا ہی کردار نبھارہی ہیں اور ان کے چہرے پر کوئی آثار نظر نہیں آتے لیکن ایسی بھی بہت ساری اداکارائیں ہیں جنہیں ملتے ہی اب ماں کے کردار ہیں

جویریہ عباسی
ایک دور تھا جب جویریہ عباسی کا اسکرین پر راج تھا لیکن اب وہ دور کہاں۔۔۔اب تو جویریہ کو بڑے بڑے اداکاروں کی ماں کے کردار میں آنا پڑتا ہے۔۔۔اس میں برائی تو کوئی نہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ جویریہ کو اس فاصلے کو طے کرتے زیادہ وقت نہیں لگا۔۔۔ابھی کچھ عرصہ پہلے وہ ببن خالہ کی بیٹیاں میں ایک بڑی عمر کی غیر شادی شدہ بیٹی بنیں اور پھر حال ہی میں انہیں ڈرامہ میں اچھے خاصے بڑے لڑکے کی ماں کا کردار مل گیا۔۔۔

image


زی کیو
اداکارہ زینب قیوم نے بھی عمر کا یہ فاصلہ بہت جلدی طے کر لیا۔۔۔بڑی بہن سے نکل کر وہ سیدھی ماں ہی بن گئی ہیں اور چھوٹی موٹی ماں نہیں بلکہ بڑے بڑے شادی شدہ بچوں کی ماں۔۔۔یہ سچ ہے کہ وہ ہر کردار بخوبی نبھاتی ہیں لیکن ان کی عمر کو اب اسی طرح کے کرداروں میں دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کی ساتھی اداکاراؤں نے ابھی بھی خود کو عمر کے پہرے سے آزاد رکھا ہے تو پھر یہاں ایسا کیوں ہے۔۔

image


سلمیٰ حسن
اداکارہ سلمی حسن نے اپنی علیحدگی کے بعد جب دوبارہ انڈسٹری میں قدم رکھا تو پھر وہ اس قید سے آزاد ہوگئیں کہ مجھے کردار کیا مل رہا ہے وہ تو بس اس آس میں ہی رہتیں کہ یہ کردار ان کے گھر کو چلانے میں اہم ہوسکتا ہے۔۔۔اور اسی وجہ سے انہیں ماں کا کردار بھی ملنے لگا جو کبھی کبھی ان کی عمر کے ساتھ نہیں جچتا لیکن وہ اسے بھرپور نبھاتی ہیں۔۔۔

image


نادیہ حسین
اداکارہ نادیہ حسین نے خود کو کافی مینٹین کیا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ڈرامہ میں انہیں اب زیادہ تر وہ کردار ملتے ہیں جہاں انہیں ایک ماں کے روپ میں ہی لیا جاتا ہے اور وہ اس کردار کے علاوہ کسی اور کردار میں بہتر نہیں لگتیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: