|
|
شوبز کے آسمان پر اگر آپ پہنچ گئے تو چاند سورج کو چھو لینے والی مثال بالکل سچ
ہوجاتی ہے۔۔۔لیکن جیسے ہی زوال شروع ہوتا ہے تو یہ آسمان آپ کو زمین کی گہرائیوں
میں پہنچا دیتا ہے۔۔۔یوں سمجھیں کہ آسمان الٹا ہوجاتا ہے۔۔۔ایسے کئی ستارے ہیں
جنہوں نے عروج کی بلندیاں دیں اور پھر ان کے رویوں اور حالات نے انہیں واپس زمین پر
کھڑا کردیا- |
|
نادیہ خان |
کوئی سوچ نہیں سکتا کہ نادیہ خان جن دنوں جیو ٹی وی پر مارننگ شو کرتی تھیں،
ان کی کیا شان تھی۔۔۔مینیجمنٹ انہیں لاکھوں بلکہ کبھی کبھی کروڑوں میں بھی
ادائیگی کرتی تھی۔۔۔وہ دبئی سے شو کرتی تھیں اور پاکستان اور بھارت سے آئے
تمام مہمانوں کو وہیں بلایا کرتی تھیں۔۔۔پاکستانی ستارے ان کے شو میں جانے
پر فخر محسوس کرتے تھے۔۔۔ان کے ایک اشارے پر ٹیم بدل جایا کرتی تھی۔۔۔نادیہ
خان ایسے کڑے سوالات کرتی تھیں کہ بعض دفعہ سلیبریٹیز پہلو بدل کر رہ جاتے
تھے لیکن وہ نہیں چھوڑتی تھیں۔۔۔ان کے آگے پیچھے گارڈز کی ایک لائن ہوتی
تھی اور وہ جس ملک جانا چاہتی تھیں انہیں با آسانی وہاں کی رسائی ہوجاتی
تھی۔۔۔انہوں نے اس بات پر کافی غرور بھی کیا جس کے گواہ ان کے ارد گرد کے
بہت سارے لوگ ہیں اور شو میں بھی اندازہ ہوجاتا تھا۔۔۔وہ اپنے سامنے آنے
والے ہر حریف میزبان کے خلاف ہوجاتی تھیں ۔۔۔پھر وقت بدلا، حالات بدلے۔۔۔۔ان
کی چند غلطیوں نے انہیں واپس چینلز کی نظر میں وہی عام سی نادیہ کردیا جو
بندھن ڈرامے میں نعمان مسعود کے ساتھ اداکاری کرتی تھی۔۔۔اب وہ نادیہ پیسوں
پر ہی نہیں بلکہ چینل اور انکم پر بھی کمپرومائز کرتی نظر آئیں۔۔۔عروج اور
زوال کا یہ منظر بہت سارے لوگوں کے سامنے ہے۔۔۔ |
|
|
مایا خان |
مایا خان کے مارننگ شو کی دھاک ہر ایک پر بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔اے آر وائی سے
انہوں نے آغاز کیا شو کا اور انہوں نے دن رات محنت کرکے وہ شوز دیئے کہ
مارکیٹ میں سب ہی ان سے خوفزدہ ہوگئے۔۔۔وہ ہر میزبان کے پرخچے اڑاتی بالکل
نئے انداز سے آگے بڑھنے لگیں۔۔۔غریبوں کی شادیوں کا سلسلہ سب سے پہلے انہوں
نے شروع کیا۔۔۔غلط کو غلط بتانے والے شوز بھی انہی کا آغٓاز تھے۔۔نوجوان
طبقے کے لئے بہت بہترین شوز کئے۔۔۔لیکن یہ شہرت، یہ عزت اور یہ پیسہ اب
انہیں دن بدن مغرور کر رہا تھا۔۔۔شاید انہیں اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا
لیکن ان کے روئے اسکرین پر بھی نظر آنے لگے تھے۔۔۔جہاں لوگ انہیں پسند کرتے
تھے وہیں ان سے خوفزدہ بھی تھے۔۔۔اور پھر وقت شروع ہوا زوال کا۔۔۔ان کو
پہلے زوال ملا لیکن قسمت نے پھر ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔۔۔لیکن انہوں نے ایک
بار پھر اس عروج پر خود کو بس نہیں کیا اور رویہ سخت ترین ہوتا چلا
گیا۔۔۔مایا خان کو ہاتھوں ہاتھ لینے والے چینلز ان سے کترانے لگے اور پھر
رمضان ٹرانسمیشن میں نہیں لیا گیا۔۔۔جہاں بھی کچھ سال بعد ان کا نام پس
پردہ چلا گیا۔۔۔وہ ایک بار پھر خود پر محنت کر رہی ہیں لیکن شاید وہ عروج
ان کی زندگی میں اب واپس آنا مشکل ہے۔۔۔ |
|
|
ساحر لودھی |
ایک دور تھا کہ لڑکیاں اور فینز ساحر لودھی کے لئے دیوانے تھے۔۔۔اور ساحر
لودھی جس چینل پر کام کرتے تھے وہاں شوز کا نقشہ ہی بدل جاتا تھا۔۔۔ان میں
کوئی غرور تو نہیں تھا لیکن پھر وقت نے انہیں کافی چیزوں میں برا بنا
دیا۔۔۔وہی ساحر جسے شاہ رخ خان کا ہم شکل دیکھ کر لڑکیاں فدا تھیں، بعد میں
چائنہ کا شاہ رخ کہلانے لگا۔۔۔وہی گانے جس سے یہ شوز میں رنگ جماتے تھے
اوور ایکٹنگ لگنے لگی۔۔۔وہ انٹرویوز کی جگہ صرف ایک حکیم کے نام سے مشہور
ہوگئے۔۔اپنے شو میں ٹوٹکوں کی بہار لگادی۔۔۔ساحر لودھی کا وہ عروج تو شاید
اب واپس نا آئے کیونکہ اب ان کی پسندیدگی کا وہ جنون ختم ہوگیا۔۔۔ |
|
|
عامر لیاقت |
عامر لیاقت کا دور تو کوئی نہیں بھول سکتا۔۔۔ان کا انداز اور ان جیسا شو
کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن تھا۔۔۔لیکن یہ کامیابی، یہ عزت عامر لیاقت کے لئے
غرور کا سبب بن گئیں۔۔۔ہر چینل ان کی عادات کے باوجود انہیں ہاتھوں ہاتھ
لیتا تھا کیونکہ رمضان میں وہ چینلز کو چاندی نہیں بلکہ سونا کردیتے
تھے۔۔۔پھر انہوں نے اپنے اندر موجود ہر نفرت کو بھی سامنے پیش کرنا شروع
کردیا اور ان کے چاہنے والے ان سے متنفر ہوگئے۔۔۔ان پر سب سے پہلا ٹھپہ جب
لگا ، جب ان کی گالیوں سے بھری ویڈیو لیک ہوئی۔۔۔یہ بھی چینلز کی ایک جنگ
تھی لیکن اس جنگ میں ان کا امیج خراب ہونا شروع ہوا۔۔۔پھر فہد مصطفی سے جلن
اور پھر رمضان ٹرانسمیشن میں اور کبھی کسی اور شو میں اپنے دل کے پھپھولے
پھورنے کے چکر میں وہ لوگوں کی ٹانگیں کھینچنے لگے اور زوال نے ان کا گھر
دیکھ لیا۔۔۔آج وہ مقام نہیں جو آغاز میں تھا- |
|