کیا یہ آپ کا ہی بچہ ہے؟؟۔۔۔شوبز ستاروں کے بچے جو بالکل انگریز لگتے ہیں

image
 
بچے تو سب کے ہی پیارے لگتے ہیں۔۔۔قدرتی طور پر ان میں معصومیت بھری ہوتی ہے اور وہ بہت سخت دل لوگ ہوتے ہیں جنہیں بچوں پر پیار نہیں آتا۔۔۔لیکن کچھ بچے تو ایسے ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ معصومیت کے ساتھ ساتھ حسن کی دولت سے بھی مالا مال ہوتے ہیں۔۔۔ان کی آنکھوں کا رنگ، بالوں کا رنگ، نقوش دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ شاید یہ کوئی انگریز بچہ ہے-
 

فاطمہ آفندی کا بیٹا

اداکارہ فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کے دونوں بچے ہی بہت پیارے ہیں لیکن چھوٹے بچوں کے بال اور آنکھوں کا رنگ دیکھ کر بے اختیار لگتا ہے کہ کسی ہالی وڈ فلم کا چھوٹا سا ہیرو۔۔۔خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ننھا ہیرو بہت خوش مزاج بھی ہے اور اکثر تصاویر میں کافی ہنستا مسکراتا ہی نظر آیا ہے۔۔۔
image
 
سائرہ شہروز کی بیٹی
بھورے بالوں والی ننھی سی نورے ایک انتہائی پیاری بچی ہیں جن کے چہرے پر ماں اور باپ دونوں کے ہی رنگ ہیں لیکن پھر بھی وہ کسی ہالی وڈ کی اینیمیٹڈ کہانی کی شہزادی لگتی ہیں۔۔۔
image
 
ہارون شاہد کا بیٹا
اداکار ہارون شاہد کے دونوں ہی بچے بہت پیارے ہیں لیکن ان کا بڑا بیٹا چھوٹا سا ہیرو ہے۔۔۔اس کی رنگین آنکھیں اور گولڈن بال اس بچے کو مزید پیارا بنا دیتے ہیں۔۔۔یوں تو وہ اپنے ابا کی کاپی ہیں لیکن چھوٹے ہونے کی وجہ سے وہ زرا زیادہ نمبر لے گئے ہیں۔۔۔
image
 
ماہرہ خان کا بیٹا
اداکارہ ماہرہ خان کا بیٹا بھی اما ں کی طرح سپر اسٹار بننے کی ساری صلاحیتیں رکھتا ہے۔۔۔اس کی بھوری آنکھیں اور ان میں موجود چمک اسے اور منفرد بناتی ہیں۔۔۔
image
 
ایمن کی بیٹی
اداکارہ ایمن کی بیٹی کو دیکھتے ہی پیار آتا ہے۔۔۔وہ انتہائی پیاری تو ہیں ہی لیکن بہت ہی خوش مزاج بھی ہیں اور رنگین آنکھوں کے ساتھ اور بھی حسین لگتی ہیں۔۔۔عید پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر سب ہی حیران تھے کہ یہ بچی دن بدن مزید کیوٹ ہوتی جا رہی ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: