کرونا جھوٹ نہیں پیارے

مجھے ایک دوست نے کہاکہ یارکروناسچ ہے یاجھوٹ تومیں نے اسے کہا اگریہ پاکستان کے کسی ایک شہریاکسی ایک صوبے میں ہوتایاپھرصرف پاکستان میں ہوتاتوکہاجاتاکہ یہ حکومتی چال ہے مگریہ پوری مسئلہ ہے یعنی عالمی وباہے اگراب بھی ہم اسے افواہ سمجھیں توہم جیساکوئی بے وقوف نہ ہوگایقیناً کروناکاکوئی علاج نہیں صرف احتیاط ہی علاج ہے کیسے جتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے دنیامیں یہ پہلی وبانہیں جس سے لوگ مررہے ہیں پہلے بھی ایسی بلاؤں سے دنیاسامناکرچکی ہے جیسے طاعون،بلیک ڈیتھ، انفلوائنزا، چیچک، ایچ آئی وی ایڈز،ٹی بی ،ڈینگی وغیرہ جیسی کئی ایسی وبائیں گزری اورہیں جن سے کروڑوں لوگوں کوموت کامزہ چکھایا۔ حکومت سارے کاروباربھی کھول رہی ہے دوسری طرف سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مزید 33 مقامات سیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، لاہور میں 8 مقامات کو سیل کیا جائے گا۔گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے، گلشن راوی کو بند کرنے پر اتفاق کیا گیا، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، اندرون شہر والڈ سٹی کو مکمل بند کیا جائے گا۔ان علاقوں سے 3 ہزار 613 مریض رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں 96 ہزار 229 گھر اور 2 لاکھ 33 ہزار خاندان رہائش پذیر ہیں۔ ڈی ایچ اے میں 1403 مریض سامنے آئے جہاں 22 ہزار 405 گھر اور 44 ہزار 810 فیملیز رہائش پذیر ہیں۔گلبرگ کے تمام بلاکس سے 736 کنفرم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جہاں 19 ہزار 363 گھر، 46 ہزار 471 خاندان رہائش پذیر ہیں۔ گلبرگ کی آبادی 2 لاکھ 50 ہزار 943 افراد پر مشتمل ہے۔ماڈل ٹاؤن میں 659 کنفرم کورونا کیسز سامنے آئے جہا۔ ماڈل ٹاؤن کی آبادی 93 ہزار 778 افراد پر مشتمل ہے۔اسی طرح فیصل ٹاؤن میں کورونا کے 188 کیسز رپورٹ ہوئے جہاں 6 ہزار سے زئدفیملیز رہائش پذیر ہیں۔ فیصل ٹاؤن کی آبادی 67 ہزار 791 افراد پر مشتمل ہے۔گارڈن ٹاؤن میں 238 مریض سامنے آئے جہاں 8 ہزار 95 گھر اور 17 ہزار فیملیز رہائش پذیر ہیں۔ گارڈن ٹاؤن کی آبادی 83 ہزار 307 افراد پر مشتمل ہے۔گلشن راوی میں 212 مریض سامنے آئے جہاں 7 ہزار 842 گھر اور 19 ہزار 605 فیملیز رہائش پذیر ہیں۔ گلشن راوی کی آبادی 72 ہزار 315 افراد پر مشتمل ہے۔والڈ سٹی میں 170 مریض رپورٹ ہوئے جہاں 24 ہزار 948 گھر اور 74 ہزار 844 فیملیز رہائش پذیر ہیں۔ والڈ سٹی کی آبادی 2 لاکھ 99 ہزار 276 افراد پر مشتمل ہے۔ حکومتی پالیس کی وجہ سے اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کہیں نہ کہیں ہمارے سسٹم میں خرابی ہے۔عوام حکومت کو کوستی ہیں تو کہیں حکومت عوام کو کوستی ہے،لیکن حالت اب آنکھوں کے سامنے ہیں جوں ہی جوں وقت گزر جاتا ہے ہم اس وائرس کے دلدل میں پھنس جاتے ہیں۔حکومت نے ملک کو ریڈ،اورینج،اور گرین زون کی حد بندی کر دی لیکن اب روز آنے والے مریضوں کی تعداد ہمیں اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ یہاں بسنے والے لوگوں کا تعلق ریڈ زون سے ہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر ایس او پیز کی 9532 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،,خانپورمیں حبیب بنک کوسیل کردیا،900 دکانیں، ایک انڈسٹری،1408 گاڑیاں سیل، جرمانیعائد کئے گئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 95لاکھ تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 74ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 37 لاکھ80 ہزار 322 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 521 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 49 لاکھ 38 ہزار 432 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 23 ہزار 70 افراد موت کانوالہ بن چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 88 ہزار 153 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 62 ہزار 614 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 510 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 2 ہزار 929 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 11 ہزار 348 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 51 ہزار 407 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 206 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 280 ہو چکی ہے۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 14 ہزار 15 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 450 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 647 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 289 ہو چکی ہے۔سپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 584 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 324 ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8 ہزار 223 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 57 ہزار 447 رپورٹ ہوئے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 657 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 720 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 742 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 7 ہزار 525 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 8 ہزار 969 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 92 ہزار 119 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 974 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 897 ہو گئے۔قارائین اگرہم اب بھی اس وباکروناکوکوئی افواہ سمجھیں توہم جیسانہ سمجھ کوئی نہیں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 197346 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.