اپنا لائف سٹائل بدلیں

 کبھی آپ نے سوچاہے یقینا نہیں سوچاہوگاکیونکہ زندگی میں اتنے مسائل ہیں کہ انسان آخرکیاکیاسوچتاپھرے عمر بیت جاتی ہے لیکن مسائل ختم نہیں ہوتے پھربھی سوچتے رہناچاہیے کہ سوچنے میں ہی عافیت ہے اب میراسوال ہے کیا آپ جانتے ہیں ڈرگ مافیا کیسے کام کرتا ہے؟ یہ بات سمجھنے،سمجھانے اور بتانے کی ہے اس وقت پاکستان کے قریباً تمام ہسپتالوں کی او پی ڈی بند ہیں، ایمرجنسی وارڈ میں کوئی رش نہیں ہے سوائے کرونا کے ،مریضوں کے نئے مریض ہسپتال نہیں جا رہے ہیں دل کے دورے، بلڈ پریشر، فالج وغیرہ کے کیس اچانک کم ہو گئے ہیں اب ایسا کیا ہوگیا اتنا اچانک، امراض اس حد تک کم ہو گئے ہیں؟ یہاں تک کے اموات اور آخری رسومات بھی گھٹ گئی ہیں؟ آپ اتفاق کریں نہ کریں مگر سوچ تو سکتے ہیں نا پھر سوچیں،سمجھیں اور سمجھائیں کہ کیا کرونا نے دوسری تمام بیماریوں پر قابو پا لیا ہے یا ان بیماریوں کو تباہ کر دیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں یقینا آپ فوراً کہ اٹھیں گے نہیں، ہرگز نہیں؟

دراصل اب یہ حقیقت سامنے آنے لگی ہے کہ بیماریوں کو ڈرگ مافیا جان بوجھ کر خطرناک ثابت کرتاہے اگر حقیقت یہ ہے کہ جب سے کارپوریٹ ہسپتال، ٹیسٹ لیبارٹریز وجود میں آئی ہیں اس ملک میں یہ تباہی بڑھتی ہی چلی گئی لوگوں کو مختلف بیماریوں سے خوفزدہ کرکے زور دے کر ہزاروں روپے کے ٹیسٹ کرائے جا رہے تھے چاہے وہ درمیانی درجہ کی کھانسی، نزلہ، زکام ہی کیوں نہ ہو. چھوٹی اور معمولی بیماری پر آپریشن کر دیئے جاتے ہیں اور تھوڑی سی تکلیف میں جسمانی اعضاء نکال کر پھینک دیئے جاتے ہیں عام مریضوں کو بھی آئی سی یو میں رکھا جاتا اور ان کو خوف میں مبتلا کر کے ان کا علاج کیا جاتا تھا اس مافیا نے مال کمانے کے لئے ہر زچگی کا علاج بڑا آپریشن فرض کرلیاہے صاف مطلب ہے اس سے انہیں بے تحاشہ مالی فوائدحاصل ہورہے ہیں اور فارماسوٹیکلز کی ادویات دھڑا دھڑ فروخت ہورہی ہیں بعض اوقات تو کئی ادویات بلیک میں بھی فروخت ہوتی ہیں جو ادویات اورانجیکشن مہنگے اور امپورٹڈ ہوں ان کے دونمبر ہونے کا عذاب الگ ہے اب حقیقت سے پردہ اٹھ رہاہے نو خوب جان لیجئے کہ یہی وقت سمجھنے کا ہے آپ خود کو اور آپکے پیاروں کو ڈرگ مافیا کے چنگل سے چھڑانے کا فیصلہ کریں اب ایک عام سی بیماری ہے ذیابیطس جسے حرف ِ عام میں شوگرکہاجاتاہے دراصل بہت سے امراض ہماری تن آسانی سے پھیل رہے ہیں وسائل کی فراوانی نے جہاں لوگوں کو آسودگی بخشی ہے وہاں صحت کے حوالہ سے بہت سے مسائل بھی پیداکردئیے ہیں سبزیوں کی بجائے گوشت کا بلادریغ استعمال،چہل قدمی اور ورزش نہ کرنا،محنت سے جی چرانا اکثریت کی زندگی کا لازمی جزبن گیاہے یہی مسائل کی اصل جڑہے جس پر توجہ دینے کی بجائے ہم نے صحت کے حصول کے لئے ادویات کو شارٹ کٹ سمجھ لیاہے حالانکہ معمول سے زیادہ ادویات کے استعمال سے بہت سے سائڈ افیکٹ کاسامنا کرنا پڑتاہے یعنی ایک بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مزید کئی بیماریاں چمٹ جانے کا نام سائڈ افیکٹ ہے اس میں اتائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کا کردار بڑا گھناؤناہے چونکہ انہیں اکثر ادویات کے سائڈ افیکٹ کا کچھ علم نہیں ہوتا اس لئے وہ ہر سیاق وسباق کا خیال رکھے بغیر مریض کو ایسی ادویات کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں جس سے انہیں جلد آرام آجائے ۔بات ہورہی تھی شوگر کے مرض کی تو دل و دماغ کی کھڑکیاں کھول کر جان لیجئے

ڈبلیو ایچ او کاسٹینڈرڈ ذیابیطس کا200 ہے مگر ڈرگ مافیا140پر بضد ہے جس کی وجہ سے80فیصدلوگ ذیابیطس نہ ہونے کے باوجود میٹ فارمن کھانے پر مجبور ہیں جس کے بارے میں کہاجاتاہے کہ اس دوا کی ماہانہ سیل ایک ارب ہے اور اس کے کھانے سے بلڈ پریشر سانس معدہ دل کی تکالیف کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کی ادویات عمر بھر کھانے کا راستہ کھل جاتا ہے حالانکہ یہ بیماریاں نہیں صرف لائف سٹائل بیماریاں ہیں جی ہاں اپنا لائف سٹائل بدل لیں تو آپ ان کا بیماریوں اور خوف وہراس پھیلانے والوں کا جنازہ نکال سکتے ہیں ورنہ یہ اور ڈرگ مافیا مل کرآپ کاجنازہ نکال دیں گے۔140 یا 200 ذیابیطس ؟ کیاخطرناک ہے چلیں تجزیہ کریں کہ ہمارا جسم کو ن سے سٹینڈرڈ کی کی ڈیمانڈ کرتا ہے 140 ذیابیطس رکھنے والے مریض دو گھنٹے کے بعد شدید کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ 200ذیابیطس رکھنے والے 6 گھنٹے کام کرسکتے ہیں اگر200 شوگرہوجائے توسے جسمانی درد یں اور پیشاب کی کثرت ہو تو یہ پروٹین کی کمی کی علامات ہیں لہذا اپنی غذا میں پروٹین لیں جبکہ ہمارے جسم کو پروٹین کی ضرورت ہے نہ کہ ادویات کی ایسے مریض ہرموسم میں پروٹین میں مچھلی کااستعمال کریں خیال رہے کہ مچھلی تلی ہوئی ہرگزنہ ہویا بکرے کا گوشت 250 گرام (بالغ افراد کے لئے) یاچارسے پانچ انڈے صرف ابلے ہوئے کھائیں

بشر ط ِ انڈوں یا گوشت سے قبل آپ نے فروٹ اپنے وزن کے گرام استعمال کریں مثلا اگر آپ 100کلوگرام وزن رکھتے ہیں تو ایک صفر کا اضافہ کر کے اسکو گرام میں بدل لیں جو 1000 گرام ہوا 1000 گرام فروٹ کھائیں یا دو تین سبزیاں ملا کر سوپ بنائیں دن میں دو یا تین بار کھانے سے قبل استعمال کیا کریں بیماریاں اس لئے ہم پرحاوی ہوگئیں کہ ہم نیچر سے دور ہوگئے ہیں500گرام فروٹ ناشتہ کرنے سے قبل 500گرام سبزیاں دوپہر کے کھانے سے قبل استعمال کر لیں یا دونوں وقت فروٹ استعمال کر سکتے ہیں اگر سبزیاں پسند نہ ہوں تو سلاد خوب استعمال کریں ماہرین غذا کہتے ہیں کہ فروٹ اور سبزیاں کھانے سے قبل ادویات کی طرح کام کرتیں ہیں اور کھانے کے بعد غذا کی طرح ۔ یاد رکھیں آپکے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کا علاج بھی اسی مقدار میں فروٹ کے استعمال میں ہے گوشت نہ ہو تو بادام یا اخروٹ لے سکتے ہیں مگر مقدار انتہائی اہم ہے جو 100 گرام ہو اس مقدار کو دن میں دو یا تین بار کھا سکتے ہیں اس سے کم مقدار آپ کی پروٹین کی کمی دور نہیں کر سکتی یاد رکھیں اگر فروٹ وزن کے برابر استعمال نہ کیا تو پروٹین مسائل پیدا کر سکتی ہے اور اگر پروٹین کی پوری مقدار نہ لی تو فروٹ مسائل پیدا کر سکتے ہیں یقین کریں کے یہ شوگر،کولسٹرول، بلڈپریشرتمام لائف سٹائل بیماریاں ہیں آپ اگر آج سے اپنا لائف سٹائل بدل لیتے ہیں تو ان امراض کی تمام ادویات آپ کو ایک ہفتہ کے اندر اﷲ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے چھوٹ جائیں گی اگر ڈبلیو ایچ او کا سٹینڈرڈ 200 اپنا لیں تو پاکستان میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا جنازہ نکل جائے جو 80 فیصد ہے یعنی 80 فیصد کو ذیابیطس ٹائپ ٹو ہے جو بیماری نھیں لائف سٹائل بیماری ہے باقی 20 فیصد ذیابیطس ٹائپ ون(جو بچپن میں ہوتی ہے) جو کہ انسولین کا استعمال کرتے ہیں وہ بھی لائف سٹائل بہتر کرکے اچھی صحت اور انسولین کم کر سکتے ہیں ۔ اگر اپ اپنا لائف سٹائل نہیں بدلتے تو آپ کو ساری زندگی ذیابیطس کی ادویات کھانی پڑیں گی جو وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے لئے نت نئے مسائل پیداکرتی چلی جائے گی اس کے سائڈ افیکٹ تو یقینی ہے لیکن پھرکچھ عرصہ بعد اس کی ہیوی ڈوز استعمال کرنا پڑے گی۔ اب بات کرتے ہیں ایک اور بیماری جسے کولیسٹرول کہاجاتاہے جو ہر عمرکے لوگوں کو لاحق ہے کہتے ہیں یہ عارضہ مرغن غذاؤں،غیرمتناسب خوراک سے بھی لاحق ہوجاتاہے کولیسٹرول کا ڈبلیو ایچ او کا سٹینڈرڈ 300ہے(کیونکہ25پرسنٹ کولیسٹرول صرف انسانی دماغ استعمال کرتاہے )مگر ڈرگ مافیا240 رکھنے پر بضد ہے کولیسٹرول کا ہمارے جسم کے بنیادی کام کرنے میں بہت ا ہم رول ہے اس کی زیادتی(60 سال سے زیادہ کی عمرمیں)دس فیصد دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں اور اس کی کمی نوے فیصد امراض کا ذریعہ بن سکتی ہیں جن میں سے ا ہم اعصابی کمزوری اور نفسیاتی بیماریاں ہیں یاد رکھیں دنیا میں کولیسٹرول کم کرنے کی کوئی دوا ایجاد نہیں ہوئی مارکیٹ میں موجود دوائی ہمارے چار قیمتی کیمیکل کو بلاک کرنے والی دوا ہے ان میں سے ایک کا نام Co,Q,10 ہے جو ھمارے دل اور دماغ کے لئے بہت اہم ہے اس کی کمی سے دل کی ادویات کا راستہ کھل جاتا ہے سادہ خوراک،پانی کے زیادہ استعمال اور روزانہ دودھ دہی سے کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اب بات کرتے ہیں یورک ایسڈ کی یہ ہمارے برین کیلئے ٹانک کا کام کرتا ہے اس کی کمی سے دماغ سست ہو جاتا ہے اگر آپ کا یورک ایسڈ زیادہ ہے تو ادویات کی بجائے لائف سٹائل بدلیں اپنے وزن کے گرام کے فارمولے کے مطابق فروٹ اور دو تین سبڑیوں کو ملا کر اس کا سوپ استعمال کیا سکتا ہے تو پھر آج سے اپنا خیال رکھنا شروع کر دیں اور دعا کریں خدائے بزرگ و برتر ہم سب کو اور ہماری اولاد کو ادویات ڈاکٹرز،ہاسپٹل،ایمرجنسز اور ٹیسٹوں سے بچا اور ہمارا روپیہ رسومات دکھاوا اور بے کار جگہ پر لگنے سے بچا اور اس کو اﷲ کی رضا والے کاموں میں لگا ایک بات یادرکھیں انسانیت کی خدمت میں دلی سکون کا راز پوشیدہ ہے غریبوں اور مستحقین پرخرچ کریں لوگوں کے لئے آسانیاں پیداکریں ضرورت سے زیادہ روپیہ برے وقت کیلئے سنبھال کررکھیں اور جس قدرہوسکے ادویات سے دور رہیں کوالیفائڈ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات صرف اور صرف ضرورت کے وقت ہی کھائیں لوگوں کا اچھاسوچیں یاد رکھیں زیادو ادویات کا استعمال مزید بیماریوں کو جنم دیتاہے اور خواہ مخواہ بیماریوں کو دعوت نہ دیں ضروریات میں کمی کرکے ضرورت مندوں پر خرچ کر دیں اسی طرح آپ نہ صرف تندرست رہ سکتے ہیں بلکہ ڈرگ مافیا کوبھی ناکام بنایا جاسکتاہے۔( کالم کی تیاری میں کچھ مضامین سے استفادہ کیا گیاہے)

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Sarwar Siddiqui
About the Author: Sarwar Siddiqui Read More Articles by Sarwar Siddiqui: 462 Articles with 395078 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.