میری دونوں ٹانگیں کٹ چکی ہیں۔۔۔پاکستان کے باصلاحیت اداکار زندگی کے مشکل ترین دور میں

image
 
شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے کامیابیوں کا ایک دور دیکھا اور ان کو ہر ڈرامے کی شان اور جان مانا جاتا تھا ۔۔۔لیکن پھر وقت بدلا، حالات بدلے اور شوبز کے یہ نام بھی انڈسٹری میں کبھی کبھی ہی یاد رہ گئے۔۔۔ان پر کیا گزر رہی ہے، ان کی زندگی میں کیا طوفان آئے سب بہت خود غرضی کے ساتھ فراموش کر دیا جاتا ہے۔۔۔ایسے ہی کچھ نام ہیں جنہیں اسکرین پر یاد رکھنا ضروری ہے۔۔۔
 
خالد سلیم موٹا
اداکار خالد سلیم موٹا اس وقت زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔۔۔شوگر کی وجہ سے ان کی دونوں ٹانگیں کٹ چکی ہیں اور وہ کافی عرصہ سے معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔ایک دور تھا جب خالد سلیم موٹا کو ٹی وی اور فلم کی جان سمجھا جاتا تھا۔۔۔انہیں متعارف کروانے والے اطہر شاہ خان جیدی مرحوم تھے ۔۔۔خالد سلیم موٹا کو یوں تو کئی ایوارڈز ملے لیکن حکومتی سطح پر کبھی نہیں سراہا گیا۔۔۔لیکن خالد سلیم موٹا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایوارڈز سے کچھ نہیں ہوتا۔۔۔اصل سچ تو یہ ہے کہ میں آج اس حال میں ہوں ۔۔۔اور کوئی پوچھتا تک نہیں۔۔۔نا کوئی ماہانہ وظیفہ اور نا ہی کوئی علاج کی سہولیات۔۔۔جو بھی کر رہے ہیں وہ خود اپنے طور پر ہی کر رہے ہیں۔۔۔کوئی نہیں جانتا کہ ان کو کتنی بار ضرورت پڑی اس توجہ کی جس کے وہ مستحق ہیں۔۔۔لیکن بدقسمتی سے ہم اپنے اثاثوں کے کھونے کے بعد ان کی تعریفوں میں قلابے ملاتے ہیں۔۔۔جن کی کسی کو ضرورت نہیں ہوتی
image
 
قیصر نقوی
پاکستان کی سینئر ترین اداکارہ قیصر نقوی نے اس انڈسٹری کو اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال دیئے۔۔۔جوانی میں ہی بیوگی کا دکھ لئے اپنی بیٹیوں کو پالنے کی غرض سے انڈسٹری میں آنے والی یہ اداکارہ کئی سال تک جوانمردی کے ساتھ شوٹس پر آتی تھیں اور دلجمعی سے اپنا کام کرتی تھیں۔۔۔ڈرامہ بابل کی دعائیں لیتی جا کے سیٹ پر انہیں کیاری کو پھلانگنا تھا۔۔۔یوں تو ان کی کمر میں اکثر تکلیف ہوجاتی تھی۔۔۔لیکن وہ نہیں جانتی تھی کہ یہ چھلانگ انہیں زندگی کے کس موڑ پر لے جائے گی۔۔کیاری کو پھلانگتے ہوئے وہ گر گئیں ۔۔۔اس وقت تو ٹیم نے انہیں اٹھایا اور جب وہ گھر گئیں تو داکٹر نے بتایا کہ آپ کی ٹانگیں فریز ہوچکی ہیں۔۔۔وہ دواؤں کے سہارے ہمت کرتی رہیں لیکن پھر مکمل وہیل چیئر کے سہارے ہوگئیں۔۔۔اس درد اور تکلیف میں ان کے ساتھ بہت ہی کم لوگ تھے۔۔۔لوگ تو یہ بھی فراموش کر بیٹھے ہیں کہ کوئی قیصر نقوی بھی کام کرتی تھیں۔۔۔ایک بار انہوں نے خود آکر بتایا کہ مجھے مالی تعاون کی ضرورت ہے۔۔۔ایک عورت جس نے ساری عمر اپنے مضبوط قدموں سے گھر کا بوجھ اٹھایا اسے اس نہج پر لانے والے یہ حالات کیوں پیدا ہوئے۔۔۔کاش ہم دکھ کو کہنے سے پہلے ہی سمجھ جائیں۔۔۔
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: