اگر کوئی ہم پر مرتا ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور۔۔۔خود کو ہمیشہ جوان رکھنے والی انڈسٹری کی سینئر اداکارائیں

image
 
انسان بوڑھا اس وقت ہوتا ہے جب وہ یہ مان لے کہ میں اب کوئی ایسا کام نہیں کر سکتا جو نوجوان کر سکتے ہیں۔۔۔جب تک ہمت ، جذبہ اور امنگیں جوان ہیں تو عمر صرف ایک نمبر کی حیثیت رکھتا ہے اور آپ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔۔۔پاکستانی شوبز میں ا یسی کئی سینئیر اداکارائیں ہیں جو خود کو ہمیشہ جوان اور پر امنگ رکھتی ہیں،،،
 
سنگیتا
اداکارہ سنگیتا ان لوگوں میں سے ہیں جو ہر دم مسکراتی ہیں اور بہت ہی زندہ دل خاتون ہیں۔۔۔انہیں آج بھی لگتا ہے کہ جب وہ تیار ہوتی ہیں تو ہت سارے لوگ ان کے لئے مرنے کو تیار ہوتے ہیں۔۔۔وہ ہمیشہ خود کو نوجوان ہی محسوس کرتی ہیں اور جب انہیں کسی شو پر بلایا جائے تو وہ آج کل کے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے زیادہ رنگ ڈالتی ہیں شو میں۔۔۔انہیں شوخ رنگ پہننا پسند ہیں اور و ہ خود کو بوڑھا بھی کہلوانا پسند نہیں کرتیں-
image
 
بشریٰ انصاری
اداکارہ بشریٰ انصاری نانی بن چکی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ مجھے خود کو تیار رکھنا، زندگی کو انجوائے کرنا اور اپنے لئے سوچنا پسند ہے۔۔۔حال ہی میں انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ اپنی پرانی شادی ختم کرچکی ہیں۔۔۔اور یہ بات بھی اب پرانی ہوچکی ہے۔۔ان کی زندگی میں دوسرے شوہر بھی شامل ہوچکے ہیں۔۔۔ایک شو میں انہوں نے بتایا کہ لوگ جو یہ کہتے ہیں نا کہ اس عمر میں بھی اتنا اچھل رہی ہیں تو ان کو بتادوں کہ میں کوئی بوڑھی نہیں ہوں ۔۔۔مجھے اچھا لگتا ہے خود کو سنوارنا اور خود کو ہمیشہ خوش رکھنا۔۔۔
image
 
ثمینہ احمد
ثمینہ احمد ایک انتہائی گریس فل خاتون ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سے ہی بہت مہذبانہ کردار کئے ۔۔۔حال ہی میں انہوں نے دوسری شادی کی اور شوہر کے انتقال کے بعد ایک بہت طویل عرصہ خود کو ہر قسم کے تعلق سے دور رکھنے کے بعد جب انہوں نے یہ فیصلہ کیا تو لوگوں نے ان کی اس کوشی کو بہت پیار اور محبت بھی دیا۔۔۔وہ اپنے شوہر کے ساتھ اکثر سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کر رہی ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ایک بار پھر سے عمر کا وہ حصہ انجوائے کر رہی ہیں جو ان کی زندگی سے دور چلا گیا تھا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: