|
|
پاکستانی انڈسٹری میں ایسی کئی جوڑیاں ہیں جن کو دیکھ کر کہا جا سکتا تھا کہ یہ ایک
دوسرے کے لئے ہی بنے ہیں۔۔۔ان کے پیار اور ان کی شخصیت کا ملاپ ایک دوسرے کے ساتھ
جچتا تھا۔۔۔ |
|
رضوان واسطی اور طاہرہ واسطی |
رضوان واسطی ایک نیوز کاسٹر بھی تھے اور اداکار بھی ۔۔۔جبکہ طاہرہ واسطی نے
ریڈیو اور ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔۔۔دونوں ایک دوسرے کے فرسٹ
کزن بھی تھے اس لئے ان کی شکلیں ، شخصیت اور گریس ایک دوسرے سے بہت ملتی
بھی تھی۔۔۔اس جوڑی کو دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ یہ ایک دوسرے کے لئے ہی بنے
ہیں۔۔۔انہوں نے خود بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اپنے دونوں بچوں کو بھی
بہت اچھی تعلیم دلوائی۔۔۔محبت بھری اس جوڑی میں جب ایک ساتھی یعنی رضوان
واسطی بچھڑے تو طاہرہ واسطی بھی بہت ٹوٹ سی گئیں۔۔۔وہ بیمار رہنے
لگیں۔۔۔اکثر سوشل میڈیا والے یہ خبریں اڑاتے ہیں کہ آخری وقتوں میں طاہرہ
واسطی کو ان کے بچوں نے تنہا چھوڑ دیا تھا ۔۔۔لیکن ایسا نہیں تھا۔۔۔لیلیٰ
واسطی ان دنوں کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں لیکن اپنی ماں کے ساتھ ساتھ
تھیں۔۔۔اور بیٹے نے بھی بیماری کے وقت ان کا ساتھ نبھایا۔۔۔وہ اپنے شوہر کے
بغیر خود کو ادھورا ضرور محسوس کرتی تھیں۔۔۔اس لئے ان کے جانے کے بعد خود
بھی دنیا سے رخصت ہو گئیں۔۔۔محبت اور پیار کی یہ مثال صرف اسکرین پر ہی
نہیں تھی بلکہ گھر میں بھی وہ ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم تھے۔۔۔ |
|
|
زیبا اور محمد علی |
فلم انڈسٹری کی یہ حسین جوڑی ایک دوسرے کے لئے ہی بنی تھی۔۔۔ان کی محبت فلم
کے سیٹ پر ہی ہوئی اور پھر یہ ایک ہوگئے۔۔۔زیبا کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی
بھی تھی۔۔۔محمد علی سے ان کی کوئی اولاد نہیں ہوئی لیکن محمد علی نے اپنی
محبت کی ہر نشانی کو اپنا مانا۔۔۔دونوں نے مل کر اس بیٹی کی پرورش کی اور
شادی کی۔۔۔یہ دونوں انڈسٹری کے گریس فل ترین جوڑیوں میں سے ایک تھے اور
انہیں معزز گھرانوں میں شمار کیا جاتا تھا۔۔۔شاہ فیصل جب پہلی بار پاکستان
آئے تو انہیں محمد علی کے گھر ہی ٹہرایا گیا کیونکہ بہت ساری سیاسی شخصیات
ان کے گھر ٹہرا کرتی تھیں۔۔۔لیکن افسوس کے جب محمد علی اس دنیا سے رخصت
ہوئے تو وہ شاہانہ ٹھاٹھ باٹ اور وہ محبت سے بھرے دن بھی وقتی طور پر اپنے
ساتھ لے گئے۔۔زیبا کے داماد نے ان کی محبتوں کی نشانی وہ گھر بھی بیچ دیا
اور وہ بیڈ بھی جس پر شاہ فیصل کبھی سوئے تھے۔۔۔وہ بیش قیمت قالین بھی چھے
سو روپے میں نیلام کردیا جو شاہ فیصل نے تحفتاً دیا تھا اس خوبصورت جوڑے
کو۔۔۔محمد علی پر ایک زمانے میں کئی ہیروئنز دل ہار بیٹھی تھیں جن میں ایک
نام شمیم آراء کا بھی تھا لیکن زیبا کے ساتھ محمد علی کی وفاؤں نے کسی کو
یہ ہمت نا دی کہ وہ ان کے درمیان آسکے۔۔۔ |
|
|