چونکا دینے والا انکشاف، اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی کار ٹی وی ڈرامہ دیوانگی میں دیکھی گئی

image
 
حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکسینچ پر ہونے والے حملے کے حوالے سے اب ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے سب کو چونکنے پر مجبور کر دیا ہے-
 
دہشت گردوں کی جانب سے اس حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو جیو ٹی وی چینل پر چلنے والے ڈرامے دیوانگی کے ایک منظر میں دیکھا گیا ہے-
 
کچھ لوگ ٹی وی چینل پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کررہے ہیں جبکہ بہت سے لوگ خود اپنی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ڈرامہ سیریز میں یہ کار کراچی میں واقع ہل پارک کے باہر کھڑی نظر آتی ہے ۔ دوسری جانب پولیس اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 
 
یہ کار ایک دہشت گرد کے نام پر خریدی گئی تھی
پیر کے روز یہ انکشاف ہوا کیا گیا تھا کہ واقعے کے دوران استعمال ہونے والی گاڑی کو ایک دہشت گرد نے کارساز کے علاقے میں قائم ایک شوروم سے اپنے نام پر خریدا تھا۔ دی ایکسپریس ٹریبیون کے ذریعہ شئیر کی گئی گاڑی کی دستاویزات کے مطابق، سلمان نے کارساز کے قریب ایک شوروم سے کرولا کار خریدی-دستاویزات میں دہشت گرد کا نمبر ، تاریخ پیدائش اور پتہ بھی درج تھا۔
 

سلمان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کرنے والے 4 دہشت گردوں میں سے ایک تھا- اور یہ تمام دہشت گرد مقابلے میں مارے گئے تھے-

 
 
جیو ٹی وی چینل کی جانب سے مذکورہ ڈرامے کی یہ مخصوص قسط بدھ کو نشر کی گئی- جس میں حملہ آوروں کی گاڑی دیکھتے ہی مداح ٹوئیٹر پر ٹوٹ پڑے- تاہم جیو ٹی وی نے پولیس انکوائری میں کہا ہے کہ یہ شوٹنگ 10 ماہ قبل ہوئی تھی۔ چینل نے ڈرامے کی تمام فوٹیج بھی پولیس کے حوالے کردی ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: