میں اپنی منگنی پر بہت خوش تھی لیکن۔۔۔سلیبریٹیز کے خوشیوں بھرے دن پر بھی تکلیف دہ لمحات

image
 
کہتے ہیں کہ خوشی انسان کو زندگی کے اور قریب لے جاتی ہے ۔۔۔خاص طور پر اگر آپ کسی دکھ سے گزرے ہوں تو خوشیاں اسے کم کرنے میں بہت مدد دیتی ہیں۔۔۔شوبز ستارے بھی اپنی خوشیوں میں کچھ دکھوں کو بھلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہر خاص دن پر وہ دکھ اور شدت سے یاد آتا ہے۔۔۔
 
منشا پاشا
اداکارہ منشا پاشا نے کچھ عرصہ قبل سوشل ایکٹیویوسٹ جبران سے منگنی کی اور بہت سارے لوگوں نے ان کی اس خوشی پر بھی بہت آوازیں لگائیں۔۔۔یہ بھی کہا کہ پہلی شادی ختم کرکے اب زندگی میں واپس ایسے ہی آ رہی ہیں جیسے پہلی بار ہو۔۔۔کسی نے کچھ کہا کسی نے کچھ۔۔۔منشا اپنی زندگی کے اس اہم دن پر بے پناہ خوش تھیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے سسر کے ساتھ اسی دن ایک تصویر شیئر کی اور کسی نے لکھا کہ کبھی اپنے باپ کے ساتھ بھی تصویر لگا لیا کرو۔۔۔منشا کا کہنا ہے کہ میں اس دن بہت درد میں تھی کیونکہ پانچ سال پہلے میں نے اپنے باپ کو کھویا تھا۔۔۔اور جب زندگی میں اتنا اہم دن آیا تو سب سے زیادہ وہی یاد آئے۔۔۔میں ابھی اپنی خوشی کو محسوس ہی کر رہی تھی اور لوگوں نے اس پر انگلیاں اٹھانا شروع کردیں۔۔۔ہم کب دوسروں کے لئے اپنے دل میں رحم لائیں گے۔۔۔رحم انسان کو اس طرح کے تکلیف دینے والے جملوں سے دور کر دیتا ہے۔۔۔
image
 
مایا علی
اداکارہ مایا علی آج کامیاب اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کے فینز کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔۔۔انہوں نے ایک بار بتایا تھا کہ ان کے والد اور ان کے درمیان کافی سال اختلافات بھی رہے اس فیلڈ میں آنے کی وجہ سے۔۔۔یہ اختلافات مایا علی کی زندگی میں ایک بہت بڑا دکھ تھے جن کا وہ کبھی تذکرہ نہیں کرتی تھیں۔۔۔مایا کا کہنا ہے کہ جب میرے ابو کا انتقال ہوا تو اس سے کچھ دن پہلے ہی ہمارے تعلقات بہت خوشگوار ہوگئے تھے اور ہم واپس سے وہی زندگی گزار رہے تھے۔۔۔لیکن وہ چلے گئے۔۔۔مایا کے بھائی کی شادی میں مایا علی نے سب کچھ ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر کیا۔۔۔وہ بہت خوش تھیں کہ ان کے گھر کی یہ پہلی خوشی تھی۔۔۔لیکن اس موقع پر انہیں بار بار اپنے آنسو صاف کرتے دیکھا گیا۔۔۔کیونکہ وہ اپنے گھر کی اس بہت بڑی خوشی کے موقع پر اپنے بابا کو بہت یاد کر رہی تھیں۔۔۔
image
 
ایمان علی
اداکارہ ایمان علی ایک بہت ہی حساس لڑکی ہیں اور بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ جب ان کے والد مرحوم عابد علی نے دوسری شادی کی تو ایمان علی نے خود کو اپنے ہی خول میں بند کرلیا۔۔۔وہ بہت درد اور تکلیف میں تھیں۔۔۔انہوں نے مشکلات کا ایک بہت طویل عرصہ دیکھا اور باپ کے ہوتے ہوئے بھی ان کے بغیر وقت گزارا۔۔۔وہ اپنے والد کے بہت کلوز تھیں اس لئے انہیں اس طرح دور جاتا دیکھ کر ان سے برداشت نہیں ہوتا تھا اور وہ بہت بیمار بھی رہیں۔۔۔یہ تکالیف اس وقت خوشی میں بدل گئیں جب ان کی شادی کا وقت آیا اور عابد علی اور ایمان علی کی بونڈنگ واپس پہلے جیسی ہوئی۔۔۔ایک بیٹی نے اپنی خوشی کو واپس اپنے باپ کے ساتھ منایا جن سے وہ بہت پیار کرتی تھی۔۔۔پھر ان کے چلے جانے کے بعد یہ احساس ہے کہ وہ کم سے کم خوشی کا حصہ تو بنے۔۔۔۔اور انتقال سے پہلے واپس سے دونوں باپ بیٹی نے پہلے جیسا وقت ایک ساتھ گزارا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: