ان کے بچے اپنے بچے لگتے ہیں۔۔۔شہید پاکستانی فنکار جن کے بچوں سے بھی ہے پیار

یہ میڈیا ہے اور یہاں کسی کو کسی سے لینا دینا نہیں۔۔۔یہاں سب وقتی ہے۔۔۔کبھی کوئی عروج تو کبھی کوئی زوال۔۔۔کسی کو کسی کا نہیں خیال۔۔۔لیکن پھر بھی کچھ شوبز ستارے ایسے تھے جن کے جانے کے بعد بھی دل کرتا ہے ایک ہی سوال۔۔۔ان کے بچے اب کیسے ہیں۔۔۔یہ ہے ان ستاروں سے پیار جو ان کے بچوں کے لئے بھی رکھتا ہے دل کو بے قرار۔۔۔بھولے بھٹکے اگر کوئی خبر یا تصویر ان کے بچوں کی سامنے آجائے تو لوگ انہیں دل سے دیتے ہیں دعائیں۔۔
 
image
 
شہید امجد صابری کے بچے
جب امجد صابری کو شہید کیا گیا تو وہ دن ہر گھر کے لئے قیامت سے کم نہیں تھا۔۔۔اپنے آخری شو میں جو اچانک آواز بھرا گئی تھی شہید امجد صابری کی۔۔۔تو کلام پڑھتے ہوئے یقیناً انہیں محسوس ہوگیا تھا کہ ان کو قبر کی اندھیری رات کا سامنا ہونے ہی والا ہے۔۔۔ایک فکر ان معصوم بچوں کی بھی تھی جو اپنے بابا پر جان چھڑکتے تھے۔۔۔جب امجد صابری شہید کو گولی مارنے لگے تو انہوں نے کہا کہ مجھے مت مارو، میرے بچے بہت چھوٹے ہیں۔۔۔آج چار سال میں ان کے بچوں نے دنیا کو بھی بدلتے دیکھا اور اپنی زندگی کو بھی۔۔۔امجد صابری کے چاہنے والے ان کے بچوں کو بھی اپنی اولاد کی طرح ہی مانتے ہیں۔۔۔ان کا بڑا بیٹا مجدد باقاعدہ امجد صابری کی طرح ہی کسی محفل میں کلام پڑھ رہا تھا تو بے اختیار آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔۔۔یوں لگا کہ امجد صابری ہمیشہ کی طرح اپنے بچوں کی کامیابی پر داد وصول کرنے کے لئے سب کو دیکھ رہے ہیں۔۔۔پھر ان کی بھولی بھالی ننھی حورین نے جب اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو لگا چار سال میں بچے بڑے ہوگئے۔۔۔ٹک ٹاک پر ان کی ویڈٰو کو دیکھ کر کسی فین سے انہوں نے اس بات کا اقرار بڑا ہی فخر سے کیا کہ جی میں امجد صابری کی بیٹی ہوں۔۔۔دعا ہے کہ جیسا امجد صابری اپنے بچوں سے پیار کرتے تھے وہی پیار انہیں دنیا سے بھی ملے
image
 
جنید جمشید شہید کے بیٹے
جنید جمشید شہید کا جانا آج بھی ایسا لگتا ہے جیسے کوئی خواب ہے۔۔۔ان کے تینوں بیٹے اب ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوششوں میں مگن نظر آتے ہیں۔۔۔تیمور، بابر اور سیف کی زندگی کا ایک ایسا رخ سب کے سامنے آرہا ہے جو جنید جمشید کی تربیت کا عکس دکھائی دیتا ہے۔۔۔سیف نے باقاعدہ نعت خوانی کا آغاز بھی کردیا ہے۔۔۔مساجد کی تعمیر سے لے کر بزنس کے فروغ تک یہ بچے اپنی عمر سے زیادہ محنت کر کے اپنے والد کی روح کو سکون دیتے ہیں۔۔۔جنید جمشید شہید کے بیٹوں کی ہر خوشی اپنی خوشی محسوس ہوتی ہے۔۔۔کیونکہ ان کے والد نے دین اور دنیا کی خدمت میں ہمیشہ مسکرا کر اپنی خدمات دیں تو آج دنیا ان کے بچوں کے لئے دعا گو ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: