وہ میرے لیے مسٹر رائٹ نہیں تھا، شوبز کی وہ سیلیبریٹی جنہوں نے مسٹر رائٹ کی تلاش میں راہیں جدا کر لیں

شوبز کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہوئے اکثر ساتھی اداکاروں کے ساتھ دوستی ہو جانا ایک فطری عمل ہے- یہ دوستی وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہو جاتی ہے اور کئی جوڑے ایسے شوبز میں موجود ہیں جن کی یہ محبت شادی جیسے مضبوط بندھن میں تبدیل ہو گئی- مگر ضروری نہیں ہے کہ ہر محبت کا انجام شادی تک پہنچے- کئی جوڑے ایسے بھی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں اور پھر ان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان کا تعلق اتنا مضبوط نہیں ہے کہ اس کو شادی میں تبدیل کیا جائے اس لیے وہ راہیں جدا کر کے نئے ساتھی کی تلاش میں لگ جاتے ہیں ایسے ہی کچھ جوڑوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-
 
image
 
1: فیروز خان اور سجل علی
ان دونوں کی پہلی ملاقات چپ رہو کے سیٹ پر ہوئی جہاں سے ان دونوں کی دوستی کا آغاز ہوا اس کے بعد گل رعنا کے سیٹ نے ان دونوں کی محبت کے تعلق کو بہت مضبوط کر دیا اور اس جوڑی نے ایک دوسرے کے ساتھ ایک فلم بھی کی- تین پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام کرنے کے سبب یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آنے لگے- اس کے بعد سجل علی کو بالی وڈ میں فلم ممی میں کام کرنے کا موقع ملا اور سجل علی اس کی شوٹنگ کے لیے بمبئی چلی گئیں- یہاں سے ان دونوں کے درمیان فاصلے آنے شروع ہو گئے یہاں تک کہ فیروز خان سے سوشل میڈیا پر سے سجل علی کو ان فالو کر دیا اور اس کے بعد ان کی علیزے فاطمہ کے ساتھ منگنی کی خبر نے ان کی راہیں جدا ہونے کی تصدیق کر دی ۔ اب فیروز خان علیزے فاطمہ سے شادی کے بعد ایک بیٹے کے باپ بھی بن چکے ہیں جب کہ سجل علی احد رضا میر سے شادی کر کے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں-
image
 
2: منال خان اور منظور خان
ایمن خان اور منال خان دونوں جڑواں بہنیں ہیں ایمن خان اداکار منیب بٹ کے ساتھ کم عمری میں ہی شادی کر کے ایک بچی امل کی ماں بن چکی ہیں جب کہ ایمن کی شادی کی تقریبات میں ہی منال خان ہر جگہ منظور خان کے ساتھ نظر آئیں اور کچھ ذرائع کے مطابق ان دونوں کی باقاعدہ منگنی بھی ہو چکی تھی- جس کا ثبوت منال خان کے ہاتھ میں پہنا ہوا وہ سونے کا چھلا تھا جو کہ ہر تصویر میں واضح طور پر ان کے ہاتھ میں دیکھا جا سکتا ہے- ایمن کی شادی کے کچھ عرصے تک تو منال منظور خان کے ساتھ نظر آتی رہیں پھر اس کے بعد ان دونوں میں دوریاں آنی شروع ہو گئیں یہاں تک کہ ان دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کے ساتھ کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر کےایک دوسرے کو ان فالو کر دیا- حالیہ دنوں میں ایک انسٹا گرام پیج نے منال خان کے اپن ساتھی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ تعلق کی خبریں بھی لگائی ہیں مگر ان کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے- اب دیکھنا یہ ہے کہ منظور خان کے بعد منال خان کا انتخاب کون ہوتا ہے-
image
 
3: آغا علی اور سارہ خان
آغا علی اور سارہ خان کی جوڑی کا شمار ایسے جوڑوں میں کیا جاتا تھا جنہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کئی پراجیکٹ کیے اور ان کی ایک دوسرے سے پسندیدگی کسی سے پوشیدہ نہ تھی- ان کے چاہنے والے ان کی شادی کی خبر کے منتظر تھے کہ آغا علی کی جانب سے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اب وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں- اس حوالے سے سارہ خان نے ایک انٹرویو میں یہ بتایا کہ آغا علی ان کے لیے مسٹر رائٹ نہیں تھے ۔ ان کی حرکتیں ان کو خوشی دینے کے بجائے ان کے لیے تکلیف کا باعث بن رہی تھی- اس لیے انہوں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے میں ان کے گھر والوں نے ان کا مکمل ساتھ دیا اب انہوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ شادی اپنے والدین کی پسند سے کریں گی جب کہ آغا علی نے بھی حنا الطاف سے شادی کر کے اپنی نئی زںدگی کا آغاز کر دیا ہے-
image
 
4:مایا علی اور خالد عثمان بٹ
مایا علی اور خالد عثمان بٹ کی جوڑی کو جب جب لوگوں نے اسکرین پر دیکھا اس کو سب نے بہت سراہا ان دونوں کی شادی کی خبریں اکثر و بیشتر سوشل میڈیا کا حصہ بنتی رہیں- مگر اس کے بعد ان دونوں کی دوستی میں دراڑیں پڑنی شروع ہو گئیں یہاں تک کہ مایا علی نے عثمان خالد بٹ کے ساتھ شادی کی تردید کی بلکہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ سوال کیا کہ کیا ہمارے خاندان والوں نے کبھی اس بات کا اعلان کیا کہ ہم شادی کر رہے ہیں جب ایسا نہیں ہے تو پھر اس شادی کے بارے میں بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے-
image
 
5: ہانیہ عامر اور عاصم اظہر
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر دونوں کا تعلق شوبز کے علیحدہ علیحدہ شعبوں سے تھا مگر اس کے باوجود ان کی دوستی کے چرچے ان کی بے تکلفی اور ہر وقت کے ساتھ کے سبب زبان زدعام تھے- یہاں تک کہ ہانیہ کی سالگرہ کی سرپرائز پارٹی کا اہتمام جب عاصم نے کیا تو ان کے تعلقات کے بارے میں لوگوں کی قیاس آرائیاں اور بھی زور پکڑ گئيں- مگر حالیہ دنوں میں آئمہ بیگ سے ایک لائیو انٹرویو میں ہانیہ عامر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اور عاصم اظہر صرف اچھے دوست ہیں اور ان دونوں کے درمیان دوستی کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور آج کل ان کا سب کچھ ان کا کام ہے اور ان کی ساری توجہ ان کے کام کی طرف ہے- اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی اور عاصم اظہر کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دیں ان کے اس عمل کے بعد ہیش ٹیگ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا-
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: