چھٹی والے دن ہم فون بھی نہیں اٹھاتے۔۔۔شوبز ستاروں کا چھٹی کا دن

image
 
موجودہ دور میں گلے میں ہونے والی معمولی سی کھچ کھچ اور تکلیف لوگوں کو اس لیے خوفزدہ کر دیتی ہے کہ کہیں یہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی شروعات نہ ہو ۔ کیوں کہ ڈاکٹرز کے مطابق کرونا وائرس سب سے پہلے انسان کے گلے کو متاثر کرتا ہے اور جس کے نتیجے میں گلے میں درد اور خراش پیدا ہوتی ہے- ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اگر گلے کی کھچ کھچ پر قابو پا لیا جائے تو اس سے کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے اور اس بیماری کا مقابلہ کرنے کی طاقت حاصل کی جا سکتی ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ گھریلو ٹوٹکے بتائيں گے جن کی مدد سے گلے کی خراش پر قابو پاکر بخار چڑھنے سے بچا جا سکتا ہے-
 
فیصل قریشی کی چھٹی کا دن
چھٹی کا دن ہو اور آپ کو اپنے فیورٹ اداکار کے بارے میں جاننا ہو تو آپ تھوڑی دیر کے لئے انہیں سلیبریٹی کہنا چھوڑ دیں۔۔۔کیونکہ اس دن ان کے گھر میں صرف وہ ہوتے ہیں اور بچے۔۔۔چھوٹے کے سارے ہی کام وہ کرتے ہیں اور جب کوئی فون بھی آئے تو وہ نہیں اٹھاتے۔۔۔وہ کوشش کرتے ہیں کہ ایک دن صرف وہ ہوں اور ان کے بیوی بچے اور تیسرا کوئی نہیں۔۔۔اس کوشش میں گھر والے گھر میں میں بہت ساری پلاننگ کرتے ہیں اور خاص طور پر آیت تو اپنی ساری کہانیاں ایک ہی دن میں بابا کو سنا دیتی ہیں۔۔۔
image
 
منیب بٹ کی چھٹی کا دن
منیب بٹ کو گھومنا پھرنا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا یوں بھی بہت زیادہ پسند ہے۔۔۔پچھلے دنوں بھی انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ بارش کے موسم کو خوب انجوائے کیا اور کوشش کی کہ یہ موسم ان کے گھر میں بھی پیار اور اتفاق لائے۔۔۔اکثر وہ ایسی چھوٹی موٹی پکنک کرتے رہتے ہیں جس میں صرف گھر کے افراد ہوتے ہیں اور بچے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔۔اتوار کو منیب بٹ اپنے والدین کے ساتھ اپنے پورے ہفتے کی مصروفیات کو بھی شیئر کرتے ہیں اور امل کی مزیدار حرکتوں سے پورا گھر مہکتا ہے۔۔۔
image
 
عروسہ صدیقی کا چھٹی کا دن
وزن کم کرنے کے بعد عروسہ صدیقی کی مصروفیات میں مزید اضافہ ہوا ہے کیونکہ انہیں کئی پراجیکٹس پر مزید کام ملا ہے۔۔۔اتنی مصروفیت کے بعد جب چھٹی کا دن آتا ہے تو پھر ننھے حمزہ کو ماما کا زیادہ سے زیادہ وقت مل جاتا ہے۔۔۔عروسہ اپنے بیٹے کے ساتھ بہت تفریح کرتی ہیں اور اس دن گھر کے کام کرنے سے بھی زیادہ ضروری ہوجاتا ہے حمزہ کے ساتھ کھیلنا۔۔۔
image
 
آغا علی کا چھٹی کا دن
شادی کے بعد تو آغا علی کا ہر دن ایک نئے رنگ اور خوشیوں سے بھرا ہوتا ہے اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ اس دن ان کی نئی نویلی دلہن کو زیادہ سے زیادہ وقت دے سکیں اور کچن میں بھی ان کے ساتھ کام کریں۔۔۔آغا علی کو گھر کے کاموں سے کافی دلچسپی ہے اس لئے ان کے لئے چھٹی کا دن آرام کا نہیں بلکہ گھر کے کام کا ہوتا ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: