سارہ خان کے دولہا فلک شبیر کی زندگی کے ایسے پہلو جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں

image
 
کرونا وائرس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن نے جہاں سب کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا وہیں پر ہمارے شوبز کے لوگوں کے لیے یہ لاک ڈاؤن اس حوالے سے بہت یادگار ثابت ہوا کہ شوبز سے بہت سارے پیار کرنے والے جوڑوں نے اس لاک ڈاؤن میں اپنی دوستی کو شادی کے مضبوط بندھن میں بدلنے کا فیصلہ کیا- ان میں سے کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے لاک ڈاؤن کے اس وقت میں سوچ بچار کے بعد ہانیہ عامر کی طرح بریک اپ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔
 
یہ لاک ڈاؤن سارہ خان اور فلک شبیر کے لیے بھی اس حوالے سے یاد گار ثابت ہوا کہ اس میں ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا- سارہ خان کا فلک شبیر سے شادی کا فیصلہ فلک کو ایک دم سے سب کا فیوریٹ بنا گیا اور لوگ اس بات کے خواہشمند نظر آئے کہ وہ فلک کے متعلق وہ سب جان لیں جو وہ نہیں جانتے- اسی حوالے سے آج ہم آپ کو فلک شبیر بارے میں کچھ ایسی باتیں بتائيں گے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں-
 
ابتدائی زندگی
فلک شبیر کا تعلق لاہور سے ہے ان کی پیدائش کراچی میں 27 دسمبر 1985 میں ہوئی تھی- فلک شبیر کا تعلق ان افراد میں ہوتا ہے جو کہ اپنے خاندان کے بجائے اپنے کام کے سبب اپنی شناخت بنانے پر یقین رکھتے ہیں- یہی سبب ہے کہ میڈیا پر ان کے خاندان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ملتی ہیں- یہاں تک کہ ان کی شادی کی تقریبات کی بھی اب تک جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان میں ان کے خاندان کے لوگ نظر نہیں آئے ہیں-
 
image
 
وجہ شہرت
فلک شبیر کا پہلا سنگل سانگ 2008 میں روگ کے نام سے سامنے آیا تھا جس نے بہت شہرت حاصل کی تھی- اس کے بعد ان کے اگلے گانے تیرا ساتھ ہو کو بھی بہت شہرت ملی تھی- فلک نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کی کئی فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے- ان کو کنگ آف سول اسٹائل اور مسٹر ان پلگڈ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے-
 
فلک شبیر گانے کے ساتھ ساتھ اپنے گانوں کی شاعری بھی خود کرتے ہیں اس کے علاوہ اس کی موسیقی بھی خود دیتے ہیں- ان کا آخری ریلیز سانگ خیراں سوہنیا ہے جس کی شاعری اور کمپوزیشن بھی فلک کی ہی ہے-
 
پسندیدہ چیزیں

فلک شبیر فارغ وقت اپنے گٹار کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں ان کی پسندیدہ گلوکارہ عابدہ پروین ہیں اور کھانے میں انہیں پنیر تکہ اور نوڈلز پسند ہیں-

 
image
 
سارہ خان کے ساتھ تعلق
سارہ خان کا نام آغا علی کے ساتھ ایک طویل عرصے تک جڑا رہا اس کے بعد بریک اپ کے بعد سارہ نے اگرچہ شوبز کے سب لوگوں کو اس بات کا عندیہ تو دے دیا تھا کہ وہ جلد شادی کر لیں گی- مگر انہوں نے اس بات کو صیغہ راز میں رکھا کہ وہ کس سے شادی کریں گی ۔ سارہ کا شمار بھی شوبز کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ کبھی بھی ایسا لباس نہیں پہنتی ہیں جو کہ عریانیت کو ظاہر کرے اور اس کے علاوہ فلموں میں بھی کام کرنے کے حق میں نہیں ہیں- اس حوالے سے سارہ اور فلک دونوں کی جوڑی ایک ایسی جوڑی ہے جو کہ اچھے کام پر یقین رکھتے ہیں مگر فطری طور پر قدامت پرست ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: